Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 جولائی کے جوابات
آپ کیلئے ایک آسان اور آزمودہ ٹوٹکہ دے رہا ہوں‘ مکھن‘ بالائی وغیرہ استعمال کرتے ہوئے اس پر حسب ذائقہ دارچینی چھڑک لیا کریں اس سے آپ کو بہت فوائد ملیں گے ایک تو چکنائی نالیوں میں جمے گی نہیں اور دوسرا ہاضمہ بھی ٹھیک رہے گا۔(عبدالرشید‘ خانیوال)
ii۔آپ دودھ مکھن جب بھی استعمال کریں اس میں ایک چمچ شہد کا ملالیں‘ کوشش کریں کہ دودھ نیم گرم لیں اس سے جسم کے اعضاء کو بھی تقویت ملے گی اور اندر سے بلغم وغیرہ بھی خارج ہوگی۔ بہت آسان لیکن مفید نسخہ ہے۔(شاہد خان‘ پشاور)
2۔ آپ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ پڑھیں اپنی بیماری کا تصور رکھیں۔ چند ماہ اس کی پابندی کریں انشاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوگا۔ (جویریہ علی‘ لاہور)
ii۔ زیتون کے تیل پر ایک ہزار ایک بار سورۂ کافرون سات دن تک روزانہ پڑھ کر وہ تیل چنبل والی جگہ پر لگائیں تیل کو بڑھاتے جائیں ختم نہ ہونے دیں‘ بہت لاجواب روحانی ٹوٹکہ ہے۔ انشا ء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ اس تیل کو پورے جسم پر بھی استعمال کرسکتےہیں۔(شاکرہ‘اسلام آباد)
3۔ آپ باوضوہوکر مسنون طریقے سے دائیں کروٹ لیٹ کر سونے کی دعا پڑھ لیا کریں۔اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِّی الْعَظِیْمِ پڑھتے پڑھتے سوجایا کریں۔ چند دن میں ہی یہ کیفیت ختم ہوجائے گی اور پرسکون نیند آئے گی۔(محمد احمد‘ لاہور)
4۔ بہن آپ پریشان نہ ہوں‘ شہد اور گھیکوار کا گودا ہم وزن لے کر کریم کی طرح پورے چہرے پر اچھی طرح مساج کیا کریں اس کے دو گھنٹے بعد تک چہرہ نہ دھوئیں۔ یہ رات سوتے ہوئے بھی کریں اور دن میں بھی کسی وقت کرلیں صابن کی جگہ بیسن استعمال کریں ہر وقت یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ کا ورد کریں۔(بنت حنا‘گجرات)
اگست کےسوالات
1۔میری دو بہنوں کے گلے میں غدود ہیں بڑی کا آج سے 18 سال پہلے آپریشن ہوا تھا ایک نکال دی‘ ایک کی چھوٹی سی جڑ رہ گئی تھی اب وہ بہت زیادہ ہوگئی ہے‘ ان کو گلے میں درد بھی رہنے لگا ہے وہ آپریشن نہیں کروانا چاہتی‘ ڈرتی ہیں ایک ہی بیٹی ہے ان کیلئے کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیں تاکہ آپریشن کے بغیر غدود ختم ہوجائیں۔(بشیراحمد‘ لورالائی)
2۔میرا جسم بہت زیادہ کمزورہے چہرہ بالکل بھرا ہوا نہیں ہے کوئی ایسا ٹوٹکہ جس سے جسم بھرجائے ٹوٹکے میں چیزیں گرم نہ ہوں جسم گرمائش برداشت نہیں کرسکتا۔ میرا قد پانچ فٹ تین انچ ہے۔ وزن پچاس کلو ہے لیکن جسم بہت کمزور ہڈیوں کا ڈھانچہ دکھائی دیتا ہے۔(نام شائع نہ کریں)  (پوشیدہ)
3ْ۔قارئین!میری والدہ کو کچھ سال پہلے بخار ہوا تھا جو علاج کرانے پر ٹھیک تو ہوگیا لیکن کچھ سال کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا بخار ہڈیوں میں اتر گیا ہے اب جب بھی وہ ذرا سی مشقت کاکام کرتی ہیں تو وہ بخار اوپر آجاتا ہے‘ ڈاکٹر سے بھی علاج کرایا لیکن وقتی طور پر تو ٹھیک ہوجاتا لیکن پھر سے بیمار ہوجاتی ہیں اگر کسی کے پاس اس کا علاج ہے تو مہربانی کرکے بتادیں‘ اللہ آپ کو اس کی جزا دے گا۔ (سدرہ شبیراحمد‘ سکھر)
4۔محترم قارئین! میری بیٹی جس کی عمر 19سال ہے اس کو عرصہ دس سال سے پھلبہری ہے کئی علاج کروائے مگر آرام نہیں آیا‘ سب سے پہلے پھلبہری گردن سے شروع ہوئی آہستہ آہستہ بڑھ کر پوری گردن کے آگے اور تھوڑی پیچھے پھیل گئی‘ جو بھی دوائی استعمال کرتے ہیں اس سے فرق تو پڑتا ہے مگر آگے بڑھتی ہے‘ مہربانی فرما کر کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے پھلبہری بالکل ختم ہوجائے۔ (مسز سلیم اشرف‘ لاہور)
5۔قارئین!آج سے چار سال قبل میں نے اپنے بال کٹنگ کروائے تھے اور کٹے ہوئے بال میں نے کوڑے دان میں ڈلوادئیے تب سے اب تک میرے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے اور تقریباً دو سال سے مکمل گنج پن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ کئی طبی و روحانی علاج کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ براہ مہربانی کوئی تیربہدف روحانی یا طبی ٹوٹکہ فوری بھیج دیں۔ (ثناء بنت عبدالشکور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 066 reviews.