Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فرسٹ ڈویژن کیلئے گارنٹی شدہ وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

(شمیم اصغر)
آج کل لوگ کاروبار کیلئے بہت پریشان ہیں میں نے دو وظائف کیے الحمدللہ بہت فائدہ ہوا۔ قارئین کی نذر پیش کرتی ہوں۔ میرا ایک بھائی ہے سعودیہ میں تھے لیکن گھر کے حالات نارمل سے رہے۔ دس سال بعد بھائی بحرین چلے گئے ہماری خواہش تھی کہ بھائی پاکستان میں سیٹ ہوجائیں اب اتنا پیسہ بھی نہیں تھا کہ کاروبار کرسکتے تو میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر روزانہ اول وآخر 11,11 بار درود شریف کے بعد اکتالیس بار سورۂ مزمل پڑھنا شروع کردی میں اور میری فیملی عمرہ کی سعادت کیلئے گئے تو وہاں بھی ہم روزانہ سورۂ مزمل 41مرتبہ ضرور پڑھتے اور بھائی کے پاکستان سیٹ ہوجانے کی دعا کرتے جب بھی کوئی پریشانی ہوتی تو گیارہ دن اکتالیس مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ لیتے۔ بھائی پاکستان سیٹ ہوگئے آج ماشاء اللہ ‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا میرج ہال ہے اور بھائی کا کاروبار سیٹ ہوگیاہے بھائی اور گھر والے بہت خوش ہیں جب بھی اور کسی بھی مسئلے میں اکتالیس بار سورۂ مزمل گیارہ دن پڑھی تو ہمارے مسئلے حل ہوجاتے ‘ کمرشل میٹر نہیں لگ رہا تھا یہی سورۂ پڑھنے سے 15دن میں لگ گیا‘ ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بھائی کومیرج ہال جیسا کاروبار دیں گے یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل اور سورۂ مزمل کا کمال ہے۔
امتحان میں فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے کیلئے

(محمد ارسلان ادریس)
صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ
2۔رات کو 313باریَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ (بعد نماز عشاء)
چونکہ میں نے وظیفہ نمبر دو کو میٹرک میں آزمایا تھا اور میں میٹرک میں بڑی آسانی کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوا تھا اس لیے میں نے سوچا کہ اس کو دوبارہ شروع کروں اور کم از کم بی ایس سی میں ناکام نہ ہوں۔ (اور جو طالب علم میرے پاس پڑھتے ہیں میں نے ان کو بھی یہی وظیفہ استعمال کروایا اور سب بڑے اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے)
وظیفہ نمبر ایک میں نے اس لیے شروع کیا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرمائیں اور جو بچوں کے والدین مجھے جان بوجھ کر فیسیں نہیں دیتے وہ وقت پر فیسیں دیں اور میرے رزق میں اضافہ اور برکت ہو۔ میں اگر مٹی میں بھی ہاتھ ڈالوں تو وہ سونا بن جائے والی کیفیت ہواور ایسا ہی ہوا اور میری تمام خواہشات پوری ہوئیں۔
وظائف کی برکت

(محمد لقمان‘ ملتان)
محترم حکیم صاحب! میں آپ سے ماہنامہ عبقری کی صورت میں فیض یاب ہوتا رہا ہوں اور یہ سلسلہ ماہنامہ عبقری کے پہلے شمارے سے لیکر آج تک جتنے بھی شائع ہوئے ہیں جاری و ساری ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔
مجھے امید ہے کہ آپ مجھے ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے اپنی قیمتی آراء سے فیض یاب فرمائیں گے اور میری کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔ میرے معمولات میں پانچ وقت نماز اور نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر دو‘ تسبیح فاطمہ اور دس دس بار کلمہ طیبہ‘ سورۂ اخلاص اور درود پاک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ درود نور (حسب توفیق) اسماء الحسنیٰ (جو مجھے زبانی یاد ہیں) چاروں قل‘ سورۂ یٰسین (مبین کے ساتھ) اور آدھا پارہ قرآن مجید روزانہ پڑھتا ہوں۔
ان وظائف کی برکت سے مجھے چند دن پہلے خواب میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے روضہ مبارک کی حاضری اور حضور نبی کریم ﷺ کا امامہ شریف جو لاہور میں بادشاہی مسجد کے اپر فلور میں محفوظ ہے کو براہ راست بوسہ دینے کا شرف ملا ہے اور میں نے خواب میں اپنے امام مسجد کی طرف سے دئیے گئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا دانت مبارک چومنے کی سعادت حاصل کی ہے اور ان وظائف کی برکت سے میرے سارے کام آسان ہوگئے ہیں۔ روزانہ میری کتنی دلی آرزوئیں پوری ہوتی ہیں۔ اکثر دل میں یہ سوچ رہا ہوتا ہوں کہ یہ کام نہیں ہوسکتا یا میں نہیں کرسکتا‘ وہ اسی وقت ہوجاتا ہے۔ان وظائف نے مجھے اتنا دیا ہے کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا اور میں نے جس کسی کو بھی بتایا ہے اور اس نے نیت کے ساتھ کیا ہے تو اللہ نے اس کو بھی بہت نوازا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 071 reviews.