Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بسم اللہ ‘تمام آفتوں سے نجات کا راستہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

حضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالہ میں بسم اللہ  کے بعض خواص مجربہ تحریر فرمائے ہیں جو افادہ عوام کیلئے انہی کے الفاظ میں پیش کیے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ مسلمان ان سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ہرمشکل اور حاجت کیلئے: جو شخص بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکو بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کیلئے دعا مانگے‘ پھر ایک ہزار اور اسی طرح پڑھ کر دعا کرے اور اسی طرح بارہ ہزار کردے تو انشاء اللہ ہر مشکل آسان اور حاجت پوری ہوگی۔
جو شخص بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے اعداد کے موافق کہ وہ 786 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکو متواتر سات روز تک پڑھے اور اپنے مقصد کیلئے دعا کرے انشاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔
تسخیر قلب کیلئے:جو شخص بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کو چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہوگی کوئی اس سے بدسلوکی نہ کرسکے گا۔
آفات سے حفاظت:جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا۔ مجرب ہے۔
چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت:سونے سے پہلے اکیس مرتبہ پڑھے تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔
ظالم پر غلبہ:کسی ظالم کے سامنے پچاس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو مغلوب کرے گا اور اسے غالب کردیں گے۔
ذہن اور حافظے کیلئے:786مرتبہ پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پیے تو ذہن کھل جائے اور حافظہ قوی ہوجائے۔
حب (محبت کیلئے):786 مرتبہ پانی پر دم کرکے جس کو پلائے اس کو گہری محبت ہوجائے (ناجائز کاموں میں استعمال کرے گا تو وبال کا خطرہ ہے)
اولاد کی حفاظت کیلئے:جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہو‘ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کو اکسٹھ مرتبہ لکھ کر تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھے تو بچے محفوظ رہیں گے‘ مجرب ہے۔
کھیتی کی حفاظت اور برکت کیلئے:ایک سو ایک مرتبہ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں دفن کردے تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ اور اس میں برکت ہو۔
حکام کیلئے:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کسی کاغذ پر پانچ سو مرتبہ لکھے اور اس پر ڈیڑھ سو مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھے‘ پھر اس کاتعویذ اپنے پاس رکھے تو حکام مہربان ہوجائیں۔
درد سر کیلئے:اکیس مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں تو درد سر جاتا رہے‘ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی خصوصیات اور برکات بہت زیادہ ہیں ان میں سے چند بقدر ضرورت لکھی گئیں۔
بسم اللہ کی بعض حرکات:حدیث شریف میں تصریح ہے کہ گھر کا دروازہ بند کرتے وقت اسی طرح چراغ گل کرتے وقت نیز کھانا کھانے سواری پر سوار ہونے‘ اترنے‘ برتن ڈھانکنے کے وقت بسم اللہ کہو‘ اس سے تسمیہ کی برکت کا بخوبی علم ہوتا ہے۔
تفسیرابن کثیر میں لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک قبرستان سے گزرے‘ آپ کو معلوم ہوا کہ قبر میں مدفون شخص کو عذاب ہورہا ہے پھر کچھ عرصہ بعد وہاں سے گزر ہوا تو معلوم کہ وہ شخص نہایت آرام میں ہے‘ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے عذاب ٹل جانے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میرے انتقال کے وقت میری اہلیہ امید سے تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے لڑکا عطا فرمایا جب وہ بڑا ہوا تو اس نے دین پڑھانے کیلئے اس کو بھیجا۔ یہ بچہ اپنی توتلی زبان میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  پڑھتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تیرا بچہ مجھے رحمان اور رحیم کہتا ہے مجھے شرم آتی ہے کہ میں تجھے عذاب دوں۔ لہٰذا میں تجھے نجات دیتا ہوں اب تم جنت میں عیش سے رہو۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 077 reviews.