Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والدین کی چپقلش کے خوفناک نتائج

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

والدین کا رشتہ بڑا مقدس ہوتا ہے۔ ماں باپ کے بغیر بچوں کی دنیا کبھی مکمل نہیں ہوسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی فطری طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے والدین ہرلحاظ سے مکمل ہوں۔ اس طرح ہر عورت کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اس کا ایک پرسکون گھر ہو جبکہ خوشگوار ازدواجی تعلقات بھی ہر مرد اور عورت کی ضرورت ہوتے ہیں لیکن عام طور پر بہت کم خاندان ایسے ہیں جہاں یہ تمام مثبت چیزیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملتی ہوں
ایک انگریز کا مقولہ: ایک انگریز کا مقولہ ہے کہ جب ’’دوافراد ایک ساتھ خاندانی زندگی گزارنے کا اہتمام کرتے ہیں تو دراصل وہ اپنے لیے مستقل دباؤ کا ذریعہ تشکیل دیتے ہیں‘‘ مگر کوئی بھی شخص اس مقولے سے پوری طرح اتفاق نہیں کرسکتا۔ اگر ایسا ہو تو دنیا سے نہ صرف خاندانی نظام کا خاتمہ ہوجائے بلکہ اخلاقی اقدار کا وجود بھی باقی نہ رہے۔ دنیا کے ہر مذہب نے شادی کے مقدس بندھن کو صرف تسلیم ہی نہیں کیا بلکہ اسے ایک صاف ستھرے اور آئیڈیل معاشرے کیلئے لازمی قرار دیا ہے تاہم جب دو افراد ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں تو بعض اوقات سوچوں میں اختلاف جھگڑے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اختلاف رائے ہونا کوئی بری چیز نہیں ہے بلکہ دیکھا جائے تو یہ ازدواجی زندگی کا حسن ہے۔
لڑائی کے بچوں پر اثرات:ہمارے معاشرے میں لاتعداد جوڑے موجود ہیں جن کے درمیان نہ ختم ہونے والی لڑائیاں جاری ہیں لیکن وہ محض بچوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے والدین کے بچوں پر ماں باپ کی لڑائی کے انتہائی ناخوشگوار نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں بے شمار ایسی مثالیں ہیں‘ ایسے بیشتر گھرانے موجودہیں جہاں بچے اسی طرح کے ماحول میں انتہائی دباؤ اور پریشانی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے والدین کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔
ہماری ایک جاننے والی تبسم اے خان کی ذہنی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ اسے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا۔ تبسم کے مطابق والدین کے مسلسل اور مستقل جھگڑوں نے اسے بیمار کردیا ہے۔ وہ جانتی ہے کہ اس کی بیماری کی اصل وجہ اس کے والدین کے درمیان ہونے والی آئے دن کی لڑائیاں ہیں۔ تبسم نے بتایا کہ اس کے والدین ایک دوسرے کا قطعی احترام نہیں کرتے اور ہم سے مخاطب ہوتےہی ’’تمہارا باپ‘ تمہاری ماں‘‘ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں اور لڑائی کے دوران تو ان کے الفاظ کہیں زیادہ سخت ترین ہوتے ہیں۔ تبسم کے مطابق دونوں ارادی یا غیر ارادی طور پر یہ کوشش کرتے ہیں کہ ہم ان میں سے کسی ایک کی طرف داری کریں‘ ہمارا گھر میدان جنگ ہے اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ پہلا فائر کب اور کون کس وقت کردے؟ اس ماحول نے مجھے اور میرے بھائی کو والدین سے دور کردیا ہے‘ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہماری دونوں میں سے کسی سے بھی کوئی بات نہ ہو۔
تبسم کے بھائی نے بتایا کہ میں زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں گزارتا ہوں‘ میرا کوئی قریبی دوست بھی نہیں ہے سوائے اپنی بہن کے۔ شادی کے بارے میں بھی ہم دونوں کے خیالات مختلف نہیں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتہائی نازک‘ غیرپائیدار قسم کا رشتہ ہے اور میرا خیال ہے کہ اذیت ناک بھی ہے۔
ماہر نفسیات کا اتفاق:ماہر نفسیات کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ایسے والدین جو بچوں کے سامنے لڑتے جھگڑتے ہیں بچوں کی شخصیات تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ شعبہ نفسیات کی ایک پروفیسر نے کہا کہ ایسے والدین کو میرا مشورہ ہے کہ خدا کیلئے وہ بچوں کے سامنے لڑائی نہ کریں۔ ماں باپ کے جھگڑے بچوں کو شناختی بحران کی طرف لے جاتے ہیں بلکہ بچوں پر ذہنی ہی نہیں جسمانی حوالے سے بھی اثرانداز ہوتے ہیں‘ عزت نفس متاثر ہوتی ہے اور ان کا خود پر سے اعتماد جاتا رہتا ہے اور اس کے اثرات زندگی بھر بچوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود اعتمادی اور عزت نفس ایک ایسا عنصر ہے جو مضبوط شخصیت سازی کیلئے بنیادی کردار کا حامل ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے والدین آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں وہ بعض اوقات اپنے ہم عمر بچوں کے مقابلے میں زیادہ باشعور اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہیں‘ تعلیم پر توجہ دیتے ہیں اور ان میں جلد سے جلد خود اعتماد اور آزاد زندگی گزارنے کا احساس بڑی تیزی سے پیدا ہوتا ہے وہ خود کو مثالی والدین بنانے کے بارے میں بھی سوچتے ہیں اور کسی حد تک اس میں کامیاب بھی رہتے ہیں تاہم بعض ماہری نفسیات اس سے اتفاق نہیں کرتے‘ ان کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہمیشہ ایسا ہی ہو بلکہ ایسے بچوں کیلئے اپنے شریک زندگی سے خوشگوار تعلقات رکھنے میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق جہاں والدین کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں ہوتے وہاں بچوں میں مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے بھی امکانات دیگر خاندانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کی مثال انہوں نے اٹھارہ سالہ مدحت کی پیش کی ہے جو چھاتی کا آپریشن کرواچکی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں میں جسمانی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ وہ مستقل دباؤ ہوتا ہے جس سے وہ گزر رہے ہوتے ہیں۔ ان کا دفاعی نظام انتہائی کمزور ہوجاتا ہے اور عام طور پر ایسے ہی گھرانوں کے بچے نشہ کرتے ہیں‘ اس کے علاوہ چوری‘ ڈیپریشن‘ ایگزائیٹی‘ خودکشی کی کوشش کرنا یا گھروں سے بھاگ جانا یا بلاوجہ لوگوں پر غصہ اتارنا جیسے رویوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایسے والدین جو کسی بھی وجہ سے لڑائی جھگڑوں کے باوجود ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرچکے ہوتے ہیں یا ایک ساتھ نہ رہنے کے باوجود انہیں اس حقیقت کا علم ہوتا ہے کہ انہیں بہرحال ساتھ ہی زندگی گزارنی ہے اور وہ معاشرے کی حدود یا پھر اپنی بعض مجبوریوں کے باعث الگ زندگی نہیں گزار سکتے تو ان حالات میں وہ خود میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 078 reviews.