Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مخدوم جلال الدین بخاریؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

برص (سفید داغ) کا مرض
بعض مرتبہ جسم کے مختلف حصوں پر سفید سفید داغ ظاہر ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ وہ پھیلتے اور جسم کے مختلف حصوں پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں جس سے انسانی جسم کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور انسان دوست احباب میں تنقید کا نشانہ بنتا ہے یا شرمندگی کے باعث اپنے احباب کی ملاقات سے گھبراتا ہے۔ ایسا اکثر ناقص غذا کے استعمال سے ہوتا ہے۔ اس کا روحانی علاج یہ ہے۔

ہر چاند کی تیرھویں‘ چودھویں اور پندرھویں تاریخ کو روزہ رکھیں اور افطار سے قبل برص سے نجات کی دعا کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف (نماز والا درود) پڑھیں اس کے بعد ایک سو بار یَامَجِیْدُ پڑھیں۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر برص سے نجات کی دعا کریں۔ پنج وقت نماز کی پابندی کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ برص کے داغ آہستہ آہستہ بالکل مٹ جائیں گے یہ عمل مسلسل کریں‘ ناغہ نہ کریں اور جب تک داغ دور نہ ہوں برابر کرتے رہیں۔
بے جا بزدلی و غلط خوف کا علاج

بعض مرتبہ آدمی بلاوجہ بزدلی کا شکار ہوجاتا ہے اور انجانا خوف اس پر طاری ہوجاتا ہے اس کے سبب وہ چند آدمیوں کے سامنے بھی بات کرنے سے خود کو مجبور پاتا ہے اور اگر کسی شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کا معاملہ ہو تو اس سے دل گھبراتا ہے اور اگر کوئی زور زور سے گفتگو کرے تو اس کا دل ہلنے لگتا ہے۔
اس کا آسان علاج یہ ہے کہ مذکورہ شخص ہر وقت باوضو رہے جب بھی وضو ٹوٹے فوراً وضو کرلے وضو کرکے رات کو سوئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ روزانہ ایک مرتبہ باوضو سورہ یٰسین شریف پڑھ لے‘ ناغہ نہ کرے۔ روزانہ صبح کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار یَامُؤْمِنُ پڑھا کرے اور عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار یَاقَادِ رُ پڑھا کرے اور چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یعنی ہر حالت میں درود شریف (درود ابراہیمی) کا ورد رکھے اس کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے جتنا پڑھ سکے پڑھ لے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کاملہ پر پورا بھروسہ کرکے اور یقین پکا کرکے عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی بزدلی اور بے جا خوف سے نجات حاصل ہوگی۔
حافظہ تیز ہونے کیلئے

اگر کسی کا حافظہ کام نہ کرتا ہو یا وہ کوئی کتاب یا قرآن پاک یاد کرکے بھول جاتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ نماز کے بعد روزانہ باوضو سورۂ مدثر (پ 29) پڑھا کریں۔ قرآن شریف میں دیکھ کر نہیں پڑھنی بلکہ زبانی بلا دیکھے پڑھنی ہے۔ دوسرے یہ کہ باوضو سورۂ الم نشرح (پ 30) عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھ کر نہار منہ (ناشتہ سے قبل) پانی سے دھوکر پی لیں یہ عمل چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ قرآن حکیم بھی یاد ہوگا اور دیگر چیزیں بھی یاد رہیں گی۔ یہ بہت مجرب عمل ہے۔
طبیعت میں استقلال اور غصہ میں کمی کا عمل

اگر کسی کو بات بات پر غصہ آتا ہو اور ذرا ذرا سی بات پر آپے سے باہر ہوجاتا ہو تو ایسی صورت میں کثرت سے درود شریف (درود ابراہیمی) نماز والا پڑھا کرے۔ اس میں وضو بے وضو کی قید نہیں ہے ہر وقت پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بے جا غصہ میں کمی آجائے گی اور طبیعت میں اعتدال پیدا ہوگا۔ طبیعت میں مستقل مزاجی کیلئے باوضو اول سات بار درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد ایک سو ستاسی بار یَاوَدُوْدُ پڑھیں۔ آخر میں سات بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل کسی بھی نماز کے بعد کیا جاسکتا ہے بہتر یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد کرے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ طبیعت میں مستقل مزاجی پیدا ہوگی اور ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ شرط یہ ہے کہ عمل ہمیشہ کرتا رہے۔
امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کیلئے

 امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار یَاحَسِیْبُ پڑھیں۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ امتحان میں اچھے نمبروں میں کامیابی حاصل ہوگی شرط یہ ہے کہ یہ عمل مسلسل بلاناغہ کیا جائے اور نماز کی پابندی کی جائے۔ اچھے کالج میں داخلہ کیلئے ایک سو بار یَاعَظِیْمُ ہر جمعرات کو بعد نماز عشاء باوضو پڑھ لیا کریں۔ اول و آخر سات بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
لوگوں کی نظروں میں عظمت حاصل کرنا

کوئی شخص معاشرہ میں بے عزت ہو اور کوئی شخص اس کی عزت نہ کرتا ہو بلکہ اسے حقارت سے یاد کیا جاتا ہو تو معاشرہ میں عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے چاند کی شروع کی پہلی جمعرات سے یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ لوگوں کی نظروں میں عزت ووقعت قائم ہوگی ہر شخص محبت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔ بعد نماز عشاء باوضو اول گیارہ بار درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھے اس کے بعد روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر دعا مانگے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔
عزیز خلائق بننے کا عمل

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ وہ لوگوں میں ہردلعزیز بن جائے اور ہر شخص اس کی عزت کرے اور اس کو عزت و تکریم سے دیکھے اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ نیا چاند طلوع ہونے کے بعد پہلی جمعرات کو سفید نئے کپڑے پہنے پھرزعفران کے پانی سے مندرجہ ذیل آیات مبارکہ باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مرد اپنی ٹوپی میں رکھ لے اور عورت اپنی چوٹی میں باندھ لے۔ اس کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق خدا میں خوب عزت پائے گا۔ وہ آیات مبارکہ یہ ہیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسٰنَ مِنْ سُلٰلَۃٍ مِّنْ طِیْنٍ ﴿ۚ۱۲﴾
ثُمَّ جَعَلْنٰہُ نُطْفَۃً فِیْ قَرَارٍمَّکِیْنٍ ﴿۱۳﴾
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَۃَ عِظٰمًا فَکَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا ثُمَّ اَنْشَاْنٰہُ خَلْقًا اٰخَرَ فَتَبٰرَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَ ﴿۱۴﴾  (سورہ مومنون)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 088 reviews.