Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

اسرار التوحید میں ہے کہ ایک روز ابوسعید ابوالخیر رحمۃ اللہ علیہ نیشاپور میں ایک جماعت کے ساتھ ایک گلی سے گزر رہے تھے‘ ایک عورت اپنے کوٹھے سے چولہے کی راکھ پھینک رہی تھی‘ کچھ راکھ شیخ کے کپڑوں پر گرگئی‘ شیخ اس بات سے بالکل متاثر نہیں ہوئے لیکن ساتھیوں کو سخت غصہ آیا اور انہوں نےچاہا کہ صاحب خانہ کی خبر لیں۔ شیخ نے کہا کہ آپ لوگ غصہ میں نہ آئیں وہ شخص جو آگ کے لائق تھا اس پر راکھ ہی گری ہے‘ یہ موقع تو شکر کرنے کا ہے‘ یہ سن کر سب پر رقت طاری ہوگئی اور کسی نے کسی کو کوئی آزار نہ پہنچائی۔
حضر ت بایزید رحمۃ اللہ علیہ ایک قبرستان سے گزررہے تھے ایک بسطامی نوجوان بربط بجارہا تھا۔ آپ نے اس کو دیکھ کر لاحول پڑھی‘ اس نوجوان نے اپنا بربط اتنی زور سے آپ کے سر پر دے مارا کہ بایزیدرحمۃ اللہ علیہ کا سرپھٹ گیا اور بربط بھی ٹوٹ گیا۔ آپ نے گھر واپس آکر اس نوجوان کو بربط کی قیمت اور تھوڑا سا حلوہ بھیجتے ہوئے پیغام دیا کہ اس رقم سے دوسرا بربط خرید لو اور حلوہ کھاؤ تاکہ ٹوٹے ہوئے بربط کا غم دور ہوجائے۔ نوجوان کو جب یہ پیغام ملا تو وہ بہت شرمندہ ہوا۔ شیخ کے پاس آیا اور ان سے معافی مانگی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 093 reviews.