Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تازہ پھل کھائیے تازہ دم رہیے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

پھر خیال آیا کہ کیا یہ مربہ سیب یا بہی کی طرح تازہ اور غذائیت سے بھرپور ہے؟ یہ درست ہے کہ اس میں نہ مربے کے ٹکڑوں کی سی شیرینی ہوتی ہے اور نہ اضافی خوشبو۔ اس کے باوجود عقل اور علم گواہی دیتے ہیں کہ پھل تازہ ہی بہترین ہوتے ہیں

ایک فضائی سفر کے دوران کھانے کے ساتھ تازہ سیب کے علاوہ بہی کے مربے کے مہکتے ہوئے ٹکڑے بھی رکھے تھے۔ خوشبو کے علاوہ ان کی رنگت بھی دل فریب تھی۔ ساتھی مسافروں کی اکثریت تازہ سیب کی جگہ بہی کا یہ مربہ بڑے شوق سے کھارہی تھی بلکہ کئی چہروں سے لگ رہا تھا کہ اور مل جاتا تو یہ مربا وہ جی بھر کے کھاتے۔ بات اس حد تک درست ہے کہ مربے کی شکل میں پیش کیے جانے والے پھل رنگ‘ خوشبو‘ ذائقے اور صفائی ستھرائی کے اعتبار سے واقعی تازہ بہی یا سیب وغیرہ کے مقابلے میں بہت عمدہ‘ بہت شیریں‘ بیجوں سے پاک اور چبانے کے اعتبار سے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ تازہ بہی‘ سی بو وغیرہ کاکاٹنا‘ بیجوں کا الگ کرنا خود ایک کام ہے۔ اس کے علاوہ تازہ پھل مربے کی طرح اتنے میٹھے شیریں بھی تو نہیں ہوتے۔
جی تو میرا بھی چاہا کہ مربے کے ٹکڑے منہ میں گھول کر معدے میں پہنچادوں لیکن پھر خیال آیا کہ کیا یہ مربہ سیب یا بہی کی طرح تازہ اور غذائیت سے بھرپور ہے؟ یہ درست ہے کہ اس میں نہ مربے کے ٹکڑوں کی سی شیرینی ہوتی ہے اور نہ اضافی خوشبو۔ اس کے باوجود عقل اور علم گواہی دیتے ہیں کہ پھل تازہ ہی بہترین ہوتے ہیں۔ ایک پھل ہی کیا ہر تازہ شے غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے سائنسی تحقیق گواہی دیتی ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں نعمت خداوندی ہوتے ہیں جو جسم کے خلیات کو بھی توانائی اور زندگی دیتے ہیں جبکہ مربے کی شکل میں ڈبا بند پھل مردہ ہوتے ہیں جو مہینوں ڈبے میں بند پڑے رہتے ہیں ڈبوں میں بند کرنے سے پہلے ان کا چھلکا دور کردیا جاتا ہے گویا اس طرح بہت سے پھل ریشے جیسی اہم صحت بخش شے سے محروم کردیے جاتے ہیں پھر انہیں خوب پکایا جاتا ہے تاکہ ان میں کسی قسم کے جراثیم باقی نہ رہیں اور دوبارہ پیدا بھی نہ ہوں اس طرح انہیں تیار کرنے والے خود کو مالی نقصان سے ممکنہ حد تک محفوظ کرنے کے جتن کرتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ انہیں مالی فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن کھانے والوں کو ان میں موجود اہم غذائی اجزا سے محروم رکھتے ہیں۔ کھانے والوں کے حصے میں نہ صحت آتی ہے نہ توانائی۔۔۔ نہ اس کے جسم کی قوت مدافعت ہی مستحکم ہوتی ہے۔ ہاں زبان کے ذائقے کی کلیاں اور کام و دہن ضرور وقتی طور پر مطمئن اور سرشار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ مربے کی تیاری کا عمل بھی خاصا طویل اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ اس میں کئی قسم کے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں مثلاً رنگت نکھارنے کیلئے رنگ کاٹنے والا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ اس طرح یہ پھل کے مقابلے میں آنکھ کو بڑے بھلے لگتے ہیں ضروری ہو تو رنگ نکھارنے کیلئے رنگ کی آمیزش بھی کی جاتی ہے۔ انہیں محفوظ اور ٹوٹنے گھلنے سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی خاص قسم کے کیمیائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں۔ بعض میں مصنوعی مٹھاس اور خوشبو بھی شامل کی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ بھی کئی اضافے کئے جاتے ہیں جو ظاہری اعتبار سے مربے کو دل فریب اور عمدہ بنادیتے ہیں۔
مگر سچ پوچھئے تو پھل کے یہ ٹکڑے بالکل بے جان ہوتے ہیں۔ ان موجود اضافی شکر ان کی اصلی اور قدرتی شکر کے مقابلے میں آپ کو ذیابیطس کے جال میں پھانسنے کیلئے تیار کرتی رہتی ہے۔ وقتی طاقت تومل جاتی ہے لیکن لبلبے کی کارکردگی اور اس میں موجود انسولین تیار کرنے والے مخصوص خلیات کوکمزور بلکہ دھیرے دھیرے تباہ کرنے کا سامان زیادہ ہونے لگتا ہے۔ قدرت نے آپ کو تازہ پھلوں جیسی نعمت سے نوازا ہے اور ان کی جنت میں فراہمی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ اس نعمت سے خود کو محروم نہ رکھئے۔ جنت میں ان کے مربے فراہم نہیں ہوں گے اس لیے خود کو اس دنیامیں تازہ پھلوں کی نعمت‘ ان کی صحت بخش صلاحیتوں‘ توانائی بخش اجزاء سے محروم نہ کیجئے۔ تازہ پھل کھائیے آپ کا جسم بھی تازہ دم رہے گا اور قدرت بھی آپ سے خوش اور آپ پر مہربان رہے گی کیونکہ وہ اسی انداز میں اپنی نعمتوں سے لطف انداز ہونے ان کی قدر اور شکرگزار بننے کی توقع رکھتی ہے۔

عمل کیا اور فائدہ پایا

جب بھی آپ کو غصہ آئے تو درود پاک پڑھیں غصہ ختم ہوجائے گا۔ ہر نماز کے بعد وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَا(آیۃ الکرسی)کثرت سے پڑھیں ‘اللہ کی رحمت سے گناہوں سے حفاظت رہے گی۔ سورۂ کوثر129 مرتبہ صبح و شام پڑھیں‘ غریب آدمی کی غربت ختم ہوگی اور بہت سارے روحانی فائدے ہوں گے۔ (محمد زاہد‘ٹبہ سلطان پور‘ میلسی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 527 reviews.