Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہفتے کا پٹرول تین ہفتے چلے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

جمعرات کے درس کے بعد ہونیوالی مجالس مجذوبی کی محفل میں عوام کے بنائے گئے اعمال کے حیرت انگیز مشاہدات

حضر ت والا کا ذاتی مشاہدہ:حضرت جی حکیم صاحب فرمانے لگے کہ ایک نیا مشاہدہ آیا ہے ۔میرا سات سال کا بیٹا جس کا نام محمد صہیب رومی ہے، جو صحابی رسولﷺ کے نام سے منسوب ہے، میںنے اسے بلا کر کہا کہ 3 مرتبہ سورہ ٔکوثر پڑھ کر تھیلی پر دم کرو ۔ اس سے پڑھوا کر دم کروائی اسکی عجیب برکت دیکھی ہے ،کیونکہ وہ معصوم بچہ تھا، اس کو گناہ کا گمان بھی نہیں۔ یہی بات ذہین میں آئی کہ قرآن بھی معصوم ہے اور بچے بھی معصوم ہیں ،اس لیے یہ عمل کیا اور برکت کا حیرت انگیز مشاہدہ سامنے آیا۔
یا حفیظ سے حفاظت:ایک نوجوان کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ گزشتہ درس سے جب میں فارغ ہو کر گھر جانے لگا تو میں نے’’ یَاحَفِیْظُ‘‘11 مرتبہ پڑھ لیا میںموٹر سائیکل پر تھا، رات کا وقت تھا ،آگے پولیس والے کھڑے تھے ،میرے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر دو لڑکے جا رہے تھے، پولیس والوں نے انہیں روک لیا مجھے جانے دیا جیسے مجھے دیکھا ہی نہیں۔
ہفتے کا پٹرول تین ہفتے:ایک صاحب فرمانے لگے کہ میں موٹر سائیکل میں 8 لیٹر پٹرول ڈلواتا تھا جو کہ صرف ایک ہفتہ چلتا تھا، میں نے پٹرول ڈلوانے سے قبل اول و آخر درود شریف کے ساتھ 11 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرنی شروع کی اور پٹرول کی ٹینکی پر پھونک مارنی شروع کی اب 8 لیٹر پٹرول تین ہفتے چل جاتا ہے۔
  پلاٹ کی این و سی میں نہایت آسانی

یک صاحب بتانے لگے کہ سورۃ القریش کا عمل مجھے حضرت حکیم صاحب نے بتایا ہے ہم نے پلاٹ خریدا پلاٹ لینے کیلئے این و سی کے حصول کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کی فیس جمع کرواتے ہیں، میں جاتے ہوئے راستے میں سورۃ القریش پڑھتا گیا اس دوران اچھی خاصی رشوت دینا پڑتی ہے۔اور ایک ماہ سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے، دوسرے دن کا وقت دیا کہ جگہ کا معائنہ کروائیں اور ایک ہفتے میں ہی بغیر رشوت دئیے کلیئر ہو کر این و سی مل گیا اور رجسٹری والے نے بتایا کہ یہ کام کم از کم 30 ہزار روپے میں ہونا تھا جو صرف2250 روپے میں ہو گیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 572 reviews.