Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوںكا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرز پن استعمال نہ کریں ۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔مضمون مختصر لکھیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔

سانس کی تکلیف

میری عمر انیس سال ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے سانس کی تکلیف ہوگئی تھی۔ علاج کرنے کے باوجود اب بھی میں پوری طرح ٹھیک نہیں ہوں۔ میں پہلے کی طرح لمبے لمبے سانس نہیں لے سکتا۔ اگر بھاگ دوڑ والا کام کروں تو سانس پھول جاتا ہے اور بہت مشکل سے سانس کھنچا جاتا ہے۔ گلے میں ریشہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ میری نبض بعض اوقات تیز ہوجاتی ہے۔ کبھی یہ بھاگ دوڑ اور چلنے پھرنے سے تیز ہوجاتی ہے اور کبھی بغیر کام کیے ہی بہت تیز ہوجاتی ہے۔ سینے میں دل کے مقام پر اس کی واضح دھمک محسوس ہوتی ہے۔ یہ ہروقت نہیں ہوتا بلکہ کبھی محسوس ہوتا ہے اور کبھی نہیں‘ خاص کر لیٹے ہوئے یا کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔ بائیں بازو میں کبھی کبھی تھکن کا احساس ہوتا ہے۔ میرا جسم بھی عام لوگوں کے حساب سے گرم رہتا ہے۔ (مختار‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: معجون صنوبر صبح آدھی چمچی کھائیں۔ سوتے وقت لعوق سپستان ایک چمچی چاٹ لیا کریں۔ اصلی عمدہ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ گرام شام پانچ بجے کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر2 استعمال کریں ۔

بیماریوں سے نجات

میری عمر سترہ سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے سارا دن موشن نہیں آتا لیکن جب صبح باتھ روم جاتا ہوں تو پتلا آتا ہے۔ میں اس مسئلے سے بہت زیادہ پریشان ہوں اور دوسرا مجھے پیشاب کرنے کے بعد قطرے گرتے ہیں جوکہ ایک سال سے زائد عرصے سے ہیں۔ مجھے کمزوری بہت زیادہ ہے۔ سردیوں میں بالکل ٹھیک رہتا ہوں۔ لیکن گرمیوں میں مجھے موشن پہلے ٹھیک آتے ہیں پھر خراب آتے ہیں۔ میں نے اس بیماری کو دور کرنے کیلئے بہت سی ادویات لی ہیں مگر آرام نہیں آیا۔ پرہیز وغیرہ بہت زیادہ کرتا ہوں مگر آرام نہیں آتا۔ مجھے کوئی ایسی غذا بتائیں جس سے میں ان بیماریوں سے نجات پاؤں۔ (طارق‘ بہاولپور)
مشورہ: کھانا کھانے کے بعد دو عدد کیلے کھالیا کریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ دودھ نہ پئیں‘ مرچ مصالحوں سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 3استعمال کریں ۔

معدے کے امراض

میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے حاجت تو روزانہ ہی ہوتی ہے لیکن کم ہوتی ہے اور امرود کھانے سے مجھے حاجت تو کھل کے ہوجاتی ہے لیکن رک رک کر ہوتی ہے۔ تین سال پہلے مجھے ہیضہ ہوا تھا تب میرے معدے کے قریب گرہ لگ گئی تھی اور اب جب میں بادی چیزیں کھالوں تومعدے کے پاس جو جگہ ہے وہ سخت سی ہوجاتی ہے اور اس میں ہوا بھر جاتی ہے میری تاریخ بھی ٹھیک نہیں رہتی اب میں نے ایک ڈاکٹر سے شربت لیکر پینا شروع کیا ہے اس کے علاوہ ابلی ہوئی سبزیوں اور شوربے کا استعمال کرنا شروع کیا تو ان چیزوں کا استعمال کرنے سے حالت پہلے سےبدلنا شروع ہوگئی ہے۔ ہروقت پریشان رہتی ہوں مجھے ڈر لگتاہے کہ ابھی کچھ ہوجائے گا وہمی سی طبیعت ہوگئی ہے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ ذہنی سکون ختم ہوتا جارہا ہے ہر وقت سوچتی رہتی ہوں میرے چہرے پر سفید رنگ کے نشان پڑتے جارہے ہیں اور دونوں بازوؤں پر گردن پر اور جسم پر ہلکے سرخ رنگ کے نشان ہیں اور ان پر بعض اوقات خشکی بھی آجاتی ہے۔ مجھے اپنی بیماری کی سمجھ نہیں آتی۔ بھوک تو مجھے بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن نظام کی خرابی‘ بالوں کا اترنا‘ پریشان رہنا میری سمجھ میں نہیں آتا۔ مہربانی کرکے مجھے کچھ ایسا بتائیں کہ جس سے میں بالکل ٹھیک ہوجاؤں۔ میرے والدین بیچارے میرا علاج کروا کروا کر تھک گئے ہیں اس کے علاوہ آپ میری تاریخ کیلئے کوئی شربت وغیرہ کوئی پرہیز کوئی خوراک کے متعلق مشورہ تجویز کریں۔ میری عمر تقریباً اٹھارہ سال ہے۔ (عریشہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: غذا میں سبزیاں‘ سبزیوںکا شوربا‘ بادام‘ شہد‘ کشمش وغیرہ کھائیں۔ تازہ پھل خوب کھائیں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی چھ گرام کھائیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

ملیریا کی گولیاں

مجھے کچھ عرصے پہلے ملیریا ہوا تھا۔ میں نے ملیریا کی گولیاںکھالیں۔ اس وقت مجھے گھبراہٹ شروع ہوئی لیکن ایک دو دن بعد خودٹھیک ہوگئی۔ یہ گرم گولیوں کی وجہ سے ہوئی اس کے علاوہ میرا معدہ ویسے بھی تیزابی ہے جب بھی چائے یا بوتل پیتی تو بہت برا حال ہوجاتا۔ کچھ عرصہ پہلے شک ہوا کہ کہیںملیریا نہ ہوا ہو تومیں نے پھر وہی گولیوں کا کورس کرلیا جیسے ہی میں نے چار گولیاں کھائیں میرا دل جکڑگیا اور گھبراہٹ شروع ہوگئی لیکن اس کے باوجود میں نے کورس کرلیا۔ اس کے بعد کسی نے کہا کہ یہ گولیاںسخت ہوتی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ لیکویڈ لے کر اس کی گرمی کو دور کرو۔ پھر میں نے بوتل اور گلوکوز کی کئی بوتلیں پی لیں۔ دل کی حرکت تیز ہوگئی۔ دل گرم آگ کی طرح ہوگیا اور سخت گھبراہٹ شروع ہوجاتی کبھی الٹی آتی ہے مگر کبھی نہیں آتی۔ سینہ‘ دل اور پیٹ سخت گرم ہوجاتے ہیں۔ اب بہت ڈر لگتا ہے آپ پرہیز کا بتادیں کہ کیا کھاؤں اور تیزابیت اور گھبراہٹ وغیرہ ٹھیک ہوجائے کبھی بھوک لگتی ہے اور کبھی نہیں‘ بہت پریشان ہوجاتی ہوں۔ عجیب سی گھبراہٹ شروع ہوتی ہے اور عجیب سی سوچیں آنی شروع ہوجاتی ہیں۔ (فائزہ‘ کراچی)
مشورہ: تعجب ہے کہ جن گولیوں سے پہلے آپ کی طبیعت خراب ہوئی وہی گولیاں خواہ مخواہ دوبارہ بھی کھائیں اور طبیعت میں خرابی محسوس ہونے کے باوجود کھاتی رہیں۔ بہرکف اب آپ جوارش شاہی غذا کے بعد چمچی کھائیں‘ ناشتہ میں دودھ پئیں۔ مکھن خالص کھائیں۔ سبزیاں اور سبزیوں کاشوربا دیسی گھی میں پکا کر کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

عجیب طرح کی جلن

میرا مسئلہ ہے کہ ایک سال سے میری زبان کے اگلے سرے پر اوپر کی جانب جلن ہوتی ہے جوکہ کبھی ایک مہینہ رہتی ہے اور کبھی ٹھیک ہوجاتی ہے اور کبھی ہفتہ بھر رہتی ہے ۔ دیکھنے میں زبان ٹھیک ٹھاک ہے لیکن عجیب طرح کی جلن ہے جیسے کسی ریگ مال سے کریدا گیا ہو۔ پیٹ بھی ٹھیک ہے اور کھانا وغیرہ بھی ٹھیک ٹھاک کھاتا ہوں۔ (عظیم‘بنوں)
مشورہ: جوارش شاہی ایک چائے کی چمچی دونوں وقت کھانے کے بعد کھائیں۔ اسپغول کو پانی میں بھگو کراس کی کلیاں کریں۔ بہیدانہ پانچ دانے منہ میں ڈال کر چوسا کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مچھلی‘ مرچ‘ گرم مصالحہ سے پرہیز رکھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ہر قسم کی کھٹائی سے پرہیز ضروری ہے۔ چائے کا استعمال بھی کم کریں۔ دودھ زیادہ ڈال کر چائے استعمال کرسکتے ہیں۔غذا نمبر3استعمال کریں ۔

ماہانہ نظام کی خرابی

میری عمر انیس سال ہے غیرشادی شدہ ہوں۔ میرے ماہانہ نظام میں خرابی ہے۔ کبھی ایک ماہ بعد تو کبھی ڈیڑھ ماہ بعد۔ ایک دفعہ تو پورے دو ماہ بعد ایام ہوئے اور کمر میں شدید درد ہوا چند ماہ پہلے ایام کے دوران مجھے جسم میں شدید گرمی محسوس ہوئی جیسے جسم میں آگ رکھی ہو اور پاؤں میں جلن کی وجہ سے خارش شروع ہوگئی۔ مہندی لگانے سے میرے پیروں کو سکون ملا۔ گزشتہ چار سال سے اس مسئلے کا شکار ہوں اور سخت اذیت کا شکار ہوں۔ (نبیلہ‘ شاہکوٹ)
مشورہ: ایک چمچہ شربت بزوری معتدل ہلکے نیم گرم پانی میں ملا کر صبح وشام پئیں گوشت‘ مرغی‘ مچھلی‘ انڈے سے پرہیز کریں۔ غذا کے بعد خربوزہ یا پپیتا کھائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر1استعمال کریں ۔

پتلے بال

میری عمر اٹھارہ سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر کے بال بہت پتلے ہیں۔ تقریباً ایک ڈیڑھ سال پہلے میرے بال بہت بھاری ہیں۔ اب توسے بھی زیادہ پتلے ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی سر میں کہیں کہیں دانے بھی ہیں بعض دانے تو بہت درد کرتے ہیں میں اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ (بشریٰ نسیم)
مشورہ: اطریفل شاہترہ چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں بیس دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ بالوں کے بارے میں تفصیل سے لکھیں۔ہیئر آئل باقائدگی سے استعمال کریں۔غذا نمبر2 استعمال کریں ۔

امیدوں بھرا خط

میری عمر سولہ سال ہے۔ میرامسئلہ یہ ہے کہ میرے بال دو شاخہ ہیں۔ کافی لوگوں سے مشورے کیے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ کٹوانے سے بھی کچھ فرق نہیںپڑا۔ بڑی امیدوں کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مہربانی کرکے کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے میرے بال چمکداراور ٹھیک ہوجائیں اور دوشاخیں ختم ہوجائیں۔ میں آپ کی شکرگزار ہوں گی۔ (رخسانہ‘ لاہور)
مشورہ: سالم اسپغول کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کپڑے میں چھان کر اس کا لعاب بالوں میں لگائیں۔ کچھ دیر بعد دھوڈالیں مگر سردیوں کے موسم میں یہ عمل نہ کریں۔ امید ہے فائدہ ہوگا یہ تدبیر گرمیوں میں کریں۔ اسپغول ٹھنڈا بہت ہے۔غذا نمبر2استعمال کریں ۔

رنگ کالا لگتا ہے

میری عمر پچپن سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر تیزی سے بھورے تل بننا شروع ہوگئے ہیں‘ پہلے میری جلد صاف تھی ان تلوں کی وجہ سے رنگ کالا لگتا ہے میرے سرمیں اکثر درد رہتا ہے اور سردیوں میں گلے میں ریشہ گرتا رہتا ہے۔ مہربانی فرما کر جلد سے جلد میرے مسائل کا حل بتادیں‘ آنکھوں کی سفیدی اور چمک کیلئے بھی دوا تجویز کریں۔ (بشریٰ‘ ساہیوال)
مشورہ: اطریفل اسطوخودوس چھ گرام کشتہ مرجان جواہر ایک رتی ڈال کر سوتے وقت کھائیں۔ آنکھوں میں خالص سرمہ لگائیں۔
لیزر سے نظر کا علاج۔غذا نمبر1استعمال کریں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 909 reviews.