Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عقابی طاقت پانے کیلئے چند دانے کھائیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

یقین جانیے! یہ سستی زرشک شیریں کیا خوب چیز ہے… جو بھی کھائے عقابی نظریں عقابی اڑان‘ عقابی پھرتی عقابی طاقت اور عقابی ولولے‘ عقابی جذبے اور عقابی جھپٹنا‘ عقابی پلٹنا اور عقابی لہو گرم رکھنے کا یہ زرشک شیریں ایک بہانہ ہے۔

قارئین! آپ نے ڈبل روٹی یابن یا بیکری کی میٹھی چیزیں کھاتے ہوئے ایک کالے رنگ کے کشمش یا سوگی سے کم باریک دانے دیکھے ہوں گے جو کہ عموماً ڈبل روٹی یا کیک میں ڈالے جاتے ہیں۔ کشمش نما یہ باریک دانے طب کی زبان میں زرشک کہلاتے ہیں عام طور پر پنساری کی دکان پر کوئی مہنگے نہیں عام داموں میں مل جاتے ہیں۔ ویسے بھی اگر یہ مہنگے ہوتے تو ڈبل روٹی ، بن اور کیک میں نہ ڈالے جاتے۔ آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟ یہ قدرت کا ایک انوکھا راز ہے اور کیا آپ کو علم ہے یہ پیدا کہاں ہوتے ہیں؟ یہ گیارہ ہزار سے سترہ ہزار فٹ کی بلندی پر سرسبز پہاڑی علاقوں میں ایک جھاڑی نما پودہ ہوتا ہے بعض اوقات یہ بڑی جھاڑی چھوٹے درخت کے برابر ہوجاتی ہے اس پر کانٹے لگتے ہیں اور ان کانٹوں کے درمیان یہ کالے دانے لگتے ہیں۔ جسے پہاڑی لوگ چن کر بیچتے ہیں اور یوںچلتے چلاتے یہ ہماری بازاروں تک پہنچ جاتے ہیں۔
آپ نے عقابی نگاہیں محاورہ پڑھا ہوگا یعنی ایسی تیز نگاہیں جو میلوں سے باریک چیز دیکھ لیتی ہیں۔ حیران ہوں گے کہ عقاب کی خوراک یہی کالے دانے یعنی جنہیں میں کالی کشمش کہوں گا عقاب ان دانوں کو کھا کر ایسا طاقتور ہوتا ہے وہ پل بھر میں زمین پر چلنے و الے سانپ کو بھی جھپٹ لیتا ہے فاختہ اور کبوتر کو بھی اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر بیٹھا عقاب زمین پر چلنے و الے چھوٹے سے چھوٹے کیڑے اپنی ان تیز نگاہوں سے دیکھ لیتا ہے اس کی وجہ کالی کشمش ہے۔ آپ پنساری سے خریدتے ہوئے کالی کشمش نہ کہیے گا اسے زرشک کہیے گا زرشک شیریں۔۔۔
پہلا فائدہ: یہ زرشک سیاہ دماغی تقویت کیلئے نظر کی قوت کیلئے عینک کے توڑ کیلئے قدرت کا ایک انوکھا طبی راز ہے۔ ایک چمچ زرشک شیریں ایک دود ھ کے نیم گرم بڑے گلاس کے ساتھ اگر نہار منہ خوب چبا کر لے لیا جائے اور اسی طرح عصر کی نماز کے بعد تو اس کے وہ کمالات آپ پر کھلیں گے کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔ میں نے ایسے ایسے لوگوں کو زرشک کا استعمال کرایا جو اپنی یادداشت کھوبیٹھے تھے دماغ کمزور ہوچکا تھا ان کی نظر پر اثر تھا ان کی سوچوں پر اثر تھا‘ ان کی نظر سوچیں اوردماغ بہت کمزور تھا۔ ان کی طبیعت میں بہت زیادہ کمزوری تھی وقت سے پہلے بڑھاپا بال سفید ہورہے تھے‘ سردکھتا رہتا تھا‘ حتیٰ کہ دائمی سردرد کے مریض تھے۔ یا چہرے پر جھریاں بڑھتی چلی جارہی تھیں اس کیلئے میں نے اس کو بہت مفید پایا۔
دوسرا فائدہ: ہیپاٹائٹس کا پرانے سے پرانا مریض جگر کی کوئی تکلیف‘ کالا یرقان ہو یا پیلا‘ جگر سکڑ رہا ہو یا جگر کا کینسر بتایا گیا ہو‘ اس کیلئے اس سے بڑھ کر انوکھا طریاق راز اور صحت کی انوکھی خوشخبری آپ کو کہیں سے نہیں ملے گی۔ ایک صاحب کو میں نے یہ استعمال کرایا چند ماہ استعمال کرکے کہنے لگے اس سے پہلے ڈاکٹر کہتے تھے کہ جگر بالکل ختم ہوچکا ہے اور سکڑ رہا ہے اب کہتے ہیں کہ اتنا بہترین ہوگیا ہے کہ ایسے شخص کیلئے جس کا جگرخراب ہوگیا ہو اگر آپ کے جگر کا ٹکڑا لیکر اس کو لگا دیا جائے تو اس کو بھی نئی زندگی مل سکتی ہے۔
ایسے ایک مریض نہیں بے شمار مریضوںکو جو جگر کے مسائل میں مبتلا تھے میں نے استعمال کرایا۔ گرمی کے موسم میں اس کا ایک انوکھا مزہ ہے آپ ایسا کریں عرق گلاب ایک چھوٹا چائے کا کپ لیکر اس میں دو بڑے چمچ زرشک کے رات کو بھگودیں۔ صبح زرشک کھاکر خوب چبا چبا کر اوپر سے ہلکا ہلکا گھونٹ عرق گلاب کا پی لیں حسن‘ جوانی‘ نکھار‘ شادمانی‘دماغ‘ دل‘ پٹھے‘ اعصاب ‘ جسمانی قوتیںاور کھوئی ہوئی طاقتوں کے حصول کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی چیز شاید آپکو نہ ملے۔ اسی طرح آپ موسم سرما میں دو بڑے چمچ رات کو ایک کپ دودھ میں بھگو دیںصبح وہی دودھ گرم کرکے کشمش چبا کر کھائیں اور وپر سے گھونٹ گھونٹ دودھ پیتے جائیں تو اس کے بھی یہی فائدے ہوں گے۔
میں نے جوڑوں کے ایسے لاعلاج مریضوں پر اس کو آزمایا اور خاص طور پر ایسے لوگ جو کسی تشدد کی وجہ سے گوشت اور ہڈیاںتڑوا چکے ہیں یا کوئی ایسی چوٹ اور حادثے سے اپنے جسم کو زخمی کراچکے ہیں یا زخم تو ٹھیک ہوگئے لیکن ان کی ہڈیوں اور جسم پر اثرات باقی ہیں ان کے لیے میں نے اس سے بڑا تجربہ نہیں پایا۔ کہ اس سے بڑا تجربہ اور شاید آپ کو کہیںملے گا بھی نہیں جوڑوںکے درد‘ ہڈیوں کی چوٹ‘ہڈیوںکا توڑ پھوڑ‘ پنڈلیوں میںدرد رہتا ہو‘ ہروقت اینٹھن‘ سوتے وقت بے چینی‘ اور جی چاہتا ہو کہ میں کسی تیل کی مالش کروں یا خوب کس کر پٹیاں باندھوں یا مجھے کوئی دبائے۔ میں نے ایسے لوگوں کو استعمال کرنے کے لیے دیا بعض مریضوں کو میں یہاں تک کہہ دیتا ہوں کہ ہر کھانے کے بعد دو چمچ زرشک شیریں گرم دودھ‘چائے یا تازہ پانی سے چبا کر کھالیں انکو بھی فائدہ بہت ہوتا ہے۔
یہ ایک ایسی بوٹی کا پھل ہے جس کو ٹائروں کی دھوئیں کی کیمیکل کی آلودگی تو آلودگی اس کااثر بھی نہیں پڑتا قدرت کے انوکھے رازوں میں اس کی نشوونما ہوتی ہے‘ شبنم جھوم جھوم کر اس کو چومتی ہے‘ بارش ڈوب ڈوب کر اس کو پالتی ہے بادل اس پر چھاؤں کرتے ہیں‘ سورج اس کے حسن کو نکھارتا ہے‘ چاند اپنی چاندنی سے اس میں مٹھاس اور ذائقہ بناتا ہے ۔ پھر یہ کالے دانے بظاہر تو کالے دانے ہوتے ہیں لیکن حسن اور دلربائی میں ایک انوکھا راز بن کر سفیدی‘ رنگت حسن اور نکھار اور فٹنس کیلئے وہ راز بن کر سامنے آتے ہیں جنہیں لوگ اب تک بھولے ہوئے ہیں۔
یقین جانیے! یہ سستی زرشک شیریں کیا خوب چیز ہے… جو بھی کھائے عقابی نظریں عقابی اڑان‘ عقابی پھرتی عقابی طاقت اور عقابی ولولے‘ عقابی جذبے اور عقابی جھپٹنا‘ عقابی پلٹنا اور عقابی لہو گرم رکھنے کا یہ زرشک شیریں ایک بہانہ ہے۔
کیا خیال ہے… ہے نا انوکھا راز سوچوں سے کہیں بڑھ کر‘ لیکن تجربے میں خوب سے خوب آپ خوب آزمائیں آج کھاد اور گندے پانی سے پلے پھل اور سبزیاں آپ کو دے ہی کیا سکتے ہیں قدرت کو آواز دیں ہزاروں میل دور اور ہزاروں میٹر پر لگے ان کالے دانوں پر اعتماد کریں۔ آپ پنساری سے کلو بھر لے لیں صاف کرلیں‘ شیشے کے جاڑ میںمحفوظ رکھیں فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی رکھیے گا بس چمچ یا دو چمچ بھر لیجئے چبا کر کھائیے بچوں کو کھلائیے مہمانوں کی ضیافت کیجئے گھر میں پلاؤ زردہ بریانی کسٹرڈ‘ پکائیں اس کو ڈال کر دیکھیں لذت بھی ذائقہ بھی اور صحت بھی… الغرض زرشک شیریں جوڑوں‘ پٹھوں اعصاب‘ معدہ قبض‘ جگر کی تمام بیماریاں‘ ہیپاٹائٹس‘ دل کی تقویت‘ دماغی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جسم کی تھکن‘ طبیعت کی تھکن ان سب کیلئے ایک نہایت آزمودہ راز ہے۔ جو بھی استعمال کرے اسے فائدہ پہنچے آپ استعمال کیجئے میری بہت آزمودہ ہے آزمائیں تو اس کے فائدے بھی لکھیں۔ بخیل نہ بنا کریںمیں آپ تک راز پہنچاتا ہوں ابھی تک کتنے لوگ ایسے ہیں جو سوچ رہے ہیں کہ ہم عبقری کیلئے اپنے دل کے راز لکھیں ہاں لکھا کریں مگر تفصیل سے لکھا کریں واقعات کے ساتھ آج ہی قلم اٹھائیں بے ربط لکھیں ٹوٹا پھوٹا لکھیں لیکن لکھیں ضرور۔ وعدہ رہا……

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 925 reviews.