Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حقہ کے پانی سے جان لیوا حملوں سے بچاؤ

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

آپ یقین کریں پہلے دن یعنی پہلی دفعہ کے غسل سے ہی اندر باہر سے گند نکلتا محسوس ہوا جیسا کہ جسم پر سے منوں بوجھ اتر رہا ہو۔ 4 ہفتے یہ عمل کیا میں تقریباً ٹھیک ہوگئی مگر میں دو ماہ تک ہر ہفتہ غسل کرتی تھی تاکہ اثرات بالکل ختم ہوجائیں۔

یہ 36,35 سال پہلے کی بات ہے کہ میرے رشتہ کی بات چلی‘ کئی رشتے آئے کئی گئے مگر ہمارے گھر والے مطمئن نہیں تھے‘ رشتہ داروں میں سے ایک رشتہ آیا۔ والدین کا دل نہ مانا‘ انکار کے بعد میں مسلسل بیمار رہنے لگی‘ بیماری بھی کیا تھی بس سارا دن بے جان بے سدھ بت کی طرح نیم بے ہوشی کی حالت میں لیٹی رہتی تھی‘ آوازیں سب کانوں میں آتی تھیں مگر آنکھیں کھولنے اور بولنے کی طاقت نہیں ہوتی تھی‘ جان اندر ہی اندر کوئی کھا رہا تھا‘ صاف پتہ چلتا تھا اندر ہی اندر کوئی مسلسل کھارہا ہے‘ میری والدہ کو کسی نے ایک بزرگ خاتون کا پتہ بتایا‘ والدہ صاحبہ مجھے ان کے پاس لے گئیں‘ انہوں نے دیکھ کر کہا کہ اس کو جسمانی بیماری کوئی نہیں ہے اس کے اوپر ایسا جادو یا اثر چھوڑ دیا گیا ہے کہ یہ گُھل گُھل کے دنوں میں ختم ہوجائے لیکن تم فکر نہ کرو میں جو علاج بتاؤں اس کو اللہ پر بھروسہ کرکے کرو انشاء اللہ آپ کی بچی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ اسی بیماری کے دوران میں نے خواب دیکھا کہ میرے کپڑے گردن سے لے کر پیروں تک سوئیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ میں اپنی والدہ صاحبہ کو وہ اپنا سوئیوں سے بھرالباس دکھاتی ہوں اور ساتھ ساتھ ایک ایک سوئی اتار رہی ہوں۔ یہ خواب سخت جان لیوا جادو کا پتہ دے رہا تھا۔ پھر اس نیک خاتون نے علاج بتایا کہ حقے کا پانی لاؤ اس پانی سے اس کو نہلاؤ اور پورے گھر کے درو دیوار پر چھڑکو دن میں دو بار۔ اس کے کھانے میں دو یا تین قطرے یا آدھا چھوٹا چمچہ اس کا بھی ڈال دو تاکہ اندر سے بھی یہ اثرات کوکاٹ دے۔ میں نے ان کے بتائے طریقے پر عمل کیا۔
آپ یقین کریں پہلے دن یعنی پہلی دفعہ کے غسل سے ہی اندر باہر سے گند نکلتا محسوس ہوا جیسا کہ جسم پر سے منوں بوجھ اتر رہا ہو۔ 4 ہفتے یہ عمل کیا میں تقریباً ٹھیک ہوگئی مگر میں دو ماہ تک ہر ہفتہ غسل کرتی تھی تاکہ اثرات بالکل ختم ہوجائیں۔
طریقہ غسل: ہر منگل کو دن بارہ بجے تک یہ غسل کرنا ہے۔ غسل آپ پہلے صابن وغیرہ سے نہانا ہو تو نہالیں صاف ہونے کے بعد آدھی یا پوری بالٹی بھر لیں سادہ پانی سے۔ پھر اس میں نہانے والا ڈونگا جو ہم بالٹی سے پانی نکالنے کیلئے استعمال کرتے ہیں حقے کے پانی سے بھر کر اس بالٹی میں مکس کردیں پھر آپ نے صرف اسی پانی سے غسل کرنا ہے۔ پورا سر اچھی طرح تر ہوجائے اور پورا جسم اس پانی سے دھل جائے۔ غسل کے بعد آپ نے کوئی پاؤڈر پرفیوم‘ خوشبودار صابن استعمال نہیں کرنا‘ غسل کے بعد حقے کے پانی کی جو بو ہے وہ جادو ٹونے کی کاٹ کرتی ہے‘ غسل کے فوراً بعد گیارہ‘ اکیس‘ اکیاون‘ ایک سو ایک روپے جتنی توفیق ہے وہ خیرات کردیں۔ ہر منگل دن بارہ بجے تک چڑھتے سورج کے وقت چار منگل کرنا ہے۔ زیادہ بھی کرسکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 927 reviews.