Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری میرا پیرومرشد

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

جب رسالہ گھر میں آتا ہے تو ہم سب بہن بھائیوں کی آپس میں لڑائی ہوجاتی ہے کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ مزے مزے کی باتیں پہلے میں پڑھ لوں

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو صحت اور عمرخضر دے‘ آپ کا رسالہ عبقری پہلی دفعہ ماہ ستمبر2011 میں ہمارے گھر آیا۔ پہلے تو ہم نے یونہی اِدھر اُدھر رکھ دیا کیونکہ اس سے پہلے ہم نے بہت سے رسالے پڑھے تھے لیکن کسی میں بھی کوئی کام کی بات نہیں ہوتی تھی‘ اسی خیال سے اسے بھی نظرانداز کردیا۔ کافی دنوں کے بعد بیٹھ کر پڑھنا شروع کیا تو پھر پتا چلا کہ یہ رسالہ کتنا انمول خزانہ ہے۔ اس کا ہر صفحہ دلچسپ اور مفید ہے۔ اس میں ثواب و حکمت کے خزانے ہی خزانے ہیں۔ ہر صفحہ پڑھنے کا اپنا ہی الگ مزہ ہے۔ پہلے رسالے کے پڑھنے کے بعد ہم سب تو اس کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ یہ رسالہ میری ساری فیملی کو بہت زیادہ پسند ہے۔مزے کی بات ۔۔۔اب تو اس کا شدت سے انتظار ہوتا ہے اور جب رسالہ گھر میں آتا ہے تو ہم سب بہن بھائیوں کی آپس میں لڑائی ہوجاتی ہے کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ مزے مزے کی باتیں پہلے میں پڑھ لوں‘ خصوصاً میں نے تو اسے اپنا ’’پیرومرشد‘‘ ہی بنالیا ہے۔ عبقری دینی ماحول بڑے دلکش اور میٹھے انداز سے دیتا ہے کہ بات فوراً دل میں اتر جاتی ہے اس میں دئیے ہوئے روحانی علاج بہت زبردست ہیں میں عبقری رسالے سے بہت خوش ہوں۔
محترم حکیم صاحب! میں آپ کا اور آپ کے تمام سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ ہم قارئین کیلئے خلوص دل سے محنت کرتے ہیں‘ سچی لگن نیک نیتی سے کام کرنے والوں سے اللہ بہت خوش ہتا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ کریم سے کہ آپ کو صحت اور لمبی عمر دے اور آپ کے ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! میں آپ کو بہت دعائیں دیتی ہوں آپ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے ہیں۔ اللہ کریم اپنے دوستوں کی دعا قبول فرماتے ہیں۔آپ اپنے درس‘ بیان یا کہیں بھی دعا کریں تومیرے گھر اور میرے لیے خصوصی دعا کریں۔ اللہ کریم میرے دل کی دعا پوری فرمادے۔ میں پہلی مرتبہ کسی سے یہ درخواست کررہی ہوں اور پہلی ہی مرتبہ کسی ادارے میں خط لکھ رہی ہوں۔ براہ مہربانی میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 940 reviews.