Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

صوفیائے کرام نے انسان دوستی کو بہت اہمیت دی ہے اس میں ان کے ہاں مذہب و فرقہ‘ قوم و نسل کی کوئی قید نہیں وہ بے لوث دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اگرچہ اس میں غیرمسلم ہی کیوں نہ ہو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ذیل میں چند اولیاء کرام کے چند اقوال اور تعلیمات نقل کی جاتی ہے جس سے آپ کو انداز ہوگا کہ صوفیائے کرام کے ہاں غیرمسلموں سے حسن سلوک کی کیا اہمیت ہے۔
حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ دعا کیا کرتے تھے اے اللہ میرا وجود اتنا بڑا کردے کہ دوزخ میں صرف میرا وجود سما سکے اس میں کسی اور کے سمانے کی گنجائش ہی نہ رہے۔ حضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے۔ صوفی اس وقت تک صوفی نہیں ہوتا جب تک وہ تمام خلق خدا کو اپنے عیال کی طرح نہ سمجھے یعنی ان پر شفقت نہ کرے۔ شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک بار میرے پیرو مرشد شہاب الدین سہروردی رحمۃاللہ علیہ ساری رات دوزخ کے خوف سے نہیں سوئے اورصبح کے وقت میں نے سنا کہ وہ دعا میں فرمارہے ہیں اے اللہ کیا اچھا ہوتا کہ دوزخ میرے وجود سے بھردی جاتی تاکہ دوسرے سارے انسانوں کی رہائی ہوجاتی۔ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ صوفی وہ ہے جس میں سخاوت دریا کی طرح ہو‘ شفقت آفتاب کی طرح ہو‘ تواضع زمین کی طرح ہو۔ خواجہ عبداللہ انصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں گل بن خار نہ بن‘یار نہ بن اغیار مت بن۔شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر دوزخ سے رہائی چاہتے ہیں تو خدمت خلق کرو۔ ابو معاشر بلخی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں مجھ پر چھ چیزیں واجب ہیں اور ان میں سے ایک خلق خدا پر شفقت کرنا بھی ہے۔ صوفی عزیز الدین نسفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں دوست اوردشمن کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ تاکہ دوست زیادہ دوست بنے اوردشمن زیادہ دشمن نہ بنے بلکہ وہ بھی دوست بن جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 108 reviews.