Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سارا سال مصیبتوں سے بچنے کاانمول وظیفہ

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

اس دن مجھے اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی مدد پر کامل یقین ہوگیا کہ ایک فیصد بھی امید نہ تھی کہ بچ سکوں مگراللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے بچالیا۔ وہاں رہ جانے والے لڑکے سے بڑی سخت قسم کی فولنگ ہوئی اور وہ دو تین دن کالج نہ جاسکا۔

مجھے تاریخی ناول پڑھنے کا شوق تھا تو وہیں سے میں نے پڑھا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے سپہ سالار دو رکعت نفل حاجت کے پڑھے اور فتح کی دعا کرے تو لازماً فتح نصیب ہوتی ہے۔
ٹیکسٹائل کالج کے پہلے سال ہی سخت قسم کے فولنگ (Foolings) ہوتی ہے اور پورے سال جاری رہتی ہے بالکل اسی طرح جیسے آرمی کے پی ایم اے میں سخت قسم کی فولنگ ہوتی ہے جس میں جسمانی سزائیں بھی ہوتی ہیں میں اس سے سخت خائف تھا۔
میں نے یہ کام شروع کیا روزانہ کالج جانے سے پہلے (تیارہونے کے بعد) دو رکعت نفل حاجت کے پڑھتا اور اللہ تعالیٰ سے سورۂ اخلاص اور فاتحہ کے ترجمے کو بیان کرتے ہوئے اور گڑگڑاتے ہوئے فولنگ سے بچنے کی دعا کرتا ۔
مجھے آج بھی حیرت ہوتی ہے کہ پورے سال میں ایک دفعہ بھی میں سینئرز کے ہاتھ نہ لگ سکا جو کہ ناممکن تھا‘ کئی دفعہ بڑے سخت گھیروں میں سے صاف نکل گیا۔
بلکہ ایک دفعہ تو تین گھیرے ڈالے کہ میں قابو آجاؤں وہ پندرہ سے بیس لڑکے تھے اور ہم دو تھے اور بُری طرح گھیرے میں آگئے تھے ہمیں پکڑ کر ہوسٹل لے جانے لگے تو راستے میں ایک سینئر جو کہ پرانے واقف تھے مجھے چھڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے۔ تھوڑا آگے گئے تو دو مزید سینئر واقف مل گئے‘ وہ ان سے بحث کرنے لگےکہ اس بندے کو چھوڑ دیں مگر وہ نہیں مان رہے تھے میں بھی مایوس ہوچکا تھا۔
اسی بحث کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار رکا اور اس نے دوسرے لڑکے سے کہا کہ وہ پیچھے بیٹھ جائے مگر خوف کی وجہ سے وہ نہ بیٹھ سکا۔ پھر اُس نے مجھے کہا کہ جلدی سے بیٹھ جاؤ میں نے سینئرز کی طرف دیکھا وہ بحث میں مصروف تھے اور ان کا دھیان دوسری طرف صرف ایک لمحے کیلئے ہوا تو میں اچھل کر موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا اور موٹرسائیکل والا تیزی سے نکل گیا۔ پیچھے سے آوازیں دینے لگے اور شور ڈالنے لگے مگر اس نے موٹرسائیکل تیز کردی۔ آگے بھی ان کے ساتھی کھڑے تھے ان کے قریب جاکر اس نے موٹرسائیکل روکی اور پھر بھگادی وہ کنفیوز ہوگئے اس نے مجھے کالج سے باہر لے جاکر گھر کے پاس چھوڑ دیا۔
اس دن مجھے اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی مدد پر کامل یقین ہوگیا کہ ایک فیصد بھی امید نہ تھی کہ بچ سکوں مگراللہ تعالیٰ جل شانہٗ نے بچالیا۔ وہاں رہ جانے والے لڑکے سے بڑی سخت قسم کی فولنگ ہوئی اور وہ دو تین دن کالج نہ جاسکا۔ اسی طرح بہت واقعات ہیں مگر میں قابو نہ آیا کیونکہ میں روزانہ دورکعات نفل لازماً پڑھ کر جاتا تھا۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ کا فضل تھا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 124 reviews.