Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف تین دن کے اندر من کی مراد پائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

حضور پرنور ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونے کیلئے جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں غسل کرے اور پاک کپڑے پہنے‘ عطر لگائے‘ بعد نماز عشاء مسجد میں یا کسی صاف جگہ پر ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ سورۂ کوثر پڑھے

(محمداشرف‘ فیصل آباد)
یہ عمل حضرت سلطان الہند خواجہ سید معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ‘ حضرت خواجہ مخدوم علاء الدین صابر پیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کیا کرتے تھے اور اس زمانے کے ہزاروں اولیاء کرام نے یہ عمل کیا ہے۔
ترکیب عمل: یہ عمل فجر کی فرض اور سنتوں کے درمیان کرنا ہے یا کسی اور فرصت کے وقت اکتالیس بار سورۂ فاتحہ پڑھی جائے‘ اس طرح کہ بسم اللہ کا آخری میم الحمد کے ساتھ الف لام سے ملا کر پڑھا جائے یعنی مِلْحَمْدُ لِلہِ پڑھا جائے اور اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر اس مراد کا تصور کیا جائے جس کیلئے یہ عمل کرنا ہے اور آخر میں تین مرتبہ آمین آمین پڑھی جائے۔ خدا نے چاہا تین دن کے اندر یا زیادہ سے زیادہ سات دن میں مراد حل ہوجائے گی۔
زیارت رسول ﷺ سے مشرف ہونے کا عمل
حضور پرنور ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونے کیلئے جمعرات کے دن یا شب جمعہ میں غسل کرے اور پاک کپڑے پہنے‘ عطر لگائے‘ بعد نماز عشاء مسجد میں یا کسی صاف جگہ پر ایک ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے اور ایک ہزار مرتبہ سورۂ کوثر پڑھے انشاء اللہ وہ ضرور حضور سرور عالم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہوگا۔
فائدہ: حضور اکرم ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونا کوئی مشکل بات نہیں شرط صرف یہ ہے کہ پڑھنے والے کو حضورﷺ کی محبت اپنی جان و مال سے اور گھر والوں سے زیادہ ہو جس طرح طالب مطلوب کے عشق میں دیوانہ ہوجاتا ہے اسی طرح عشق مصطفی ﷺ کا ہو۔اس کا رزق حلال ہو‘کسی کا حق نہ مارتا ہو‘ کمزوروں کی دلجوئی کرتا ہو‘ غریبوں ‘ مسکینوں کی مد د کرتا ہو اور سب سے بڑھ کر نبی کریم ﷺ کی چھوٹی سے چھوٹی سنتوں پر بھی عمل کرتا ہو تو انشاء اللہ اس نعمت سے ضرور مالامال ہوگا۔نبی کریم ﷺ کی زیارت کرنا ہر مسلمان کی پہلی اور آخری خواہش ہوتی ہے۔
صرف دس دن میں ملازمت کا حصول
(اظہرعنایت شاہ‘ کوہاٹ)
ایک محکمہ میں ملازمت کیلئے کئی ماہ سے کوششیں ہورہی تھیں‘ لیکن کام نہیں بن رہا تھا۔ پھر مجھے کسی نے یہ درج ذیل عمل دیا‘ میں نے صرف دس دن ہی کیا تو اللہ نے میرا کام بنا دیا اور مجھے ملازمت مل گئی۔ عمل یہ ہے:۔ سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 154 صبح و شام اکتالیس مرتبہ دس دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ دس دن میں کام ہوجائے گا اور دس دن میں کام نہ ہو تو مزید دس دن بڑھادیں۔
سخت مشکل اور پریشانی کیلئے: ہم سب گھر والے ایک سخت مشکل اور پریشانی میں مبتلا تھے‘ کام ہمارے بس سے باہر تھا۔ کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ جو میں نے عبقری کے دفتر سے خریدی تھی اس کے صفحہ نمبر 93 پر عمل سورۂ مزمل شریف 41 مرتبہ ایک ہی نشست میں تین دن تک پڑھنی ہے۔ میں نے خود یہ عمل کیا۔ ایک ہفتہ کے اندر اللہ تعالیٰ نے اتنی بڑی مشکل آسان کردی۔
دل و دماغ اور اعصاب کی مضبوطی کیلئے: یَاسَلَامُ 2300 مرتبہ ایک پاؤ روغن بادام پر دم کردیں‘ خود اپنے سامنے تیل نکلوائیں‘ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدھ چائے کا چمچ تیل ڈال کر پئیں۔ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے آپ کو صاف فرق محسوس ہوگا۔ تین ہفتہ متواتر استعمال کریں۔ تیل ختم ہونے کی صورت میں اور تیل پر عمل کرکے دم کریں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ کے استعمال کے بعد آپ کا دل مضبوط‘ دل کی گھبراہٹ ختم‘ اعصاب مضبوط اور بے چینی ختم ہوگی۔ جسم میں نئی جان اور نئی طاقت عود آئے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 141 reviews.