Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سانپ نے زہر سے بھرا گھڑا الٹ دیا

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

میں رات کو سوئی ہوئی تھی‘ خواب میں مجھ سے کسی عورت (فقیرنی) نے کہا مجھے خیرات دو تو میں نے منع کردیا اور سختی سے انکار کیا تو وہ عورت باورچی خانے میں گئی اور دیگچی میں پانی کو خوب گرم کیا اور پھر اس کو اٹھا کر آکر میرے پاؤں پر گرا دیا

(مرزا بختیار بیگ‘ مظفرگڑھ)
یہ واقعہ مجھے میرے دوست نے سنایا کہ ہمارے گھر کے سامنے بلدیہ نے کچی راہ گزر کو گلی میں بدلنے اور سولنگ لگانے کی منظوری دے کر ٹھیکیدار کو منصوبہ پر کام کرنے کو کہا۔ چنانچہ ٹھیکیدار کی لیبر نے کدالوں اور بیلچوں وغیرہ سے زمین کو ہموار کرنا شروع کردیا۔ راستے میں جھاڑیاں بھی بہت تھیں انہیں نکال کر ایک طرف کرتے جاتے اور راستہ ہموار کرتے جاتے۔ اتوار کی وجہ سے دفتر سے چھٹی تھی۔ موسم بھی سہانا تھا اس لیے گھر کے سامنے صاف جگہ پر دری بچھا کر دوستوں سے گپ شپ ہورہی تھی۔ پانی کا گھڑا بھرکر قریب ہی رکھ لیا تھا تاکہ بار بار گھر نہ جانا پڑے۔ سامنے لیبر ایک جھاڑی کو کدال سے باہر نکال رہی تھی کہ ان کی نظر ایک پلاسٹک کے ٹکڑے پر پڑی جس پر چند انڈے رکھے ہوئے تھے چنانچہ انہوں نے اس پلاسٹک کو احتیاط سے وہاں سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ کر خود آگے بڑھتے گئے۔ کچھ دیر بعد ایک سانپ نمودار ہوا اوراس نے اپنی مخصوص جگہ پر جب انڈوں کو نہ پایا تو انتہائی غصہ سے ہمیں دیکھا۔ ہم چونکہ تعداد میں زیادہ تھے‘ اس لیے اس نے ہمیں تو کچھ نہ کہا البتہ جلدی سے پانی کے گھڑے کی طرف جاکر اس میں اپنا زہراگل کر واپس چلا گیا۔ اسے اپنے انڈوں کی تلاش تھی اس لیے وہ چاروں اطراف گھوم رہا تھا۔ اتفاق سے اس کی نظر اس جگہ پڑی جہاں احتیاط سے انڈے رکھ دئیے گئے تھے ادھر ہم سب مکمل طور پر اسی طرف متوجہ تھے۔
کیا دیکھتے ہیں کہ سانپ تیزی سے پانی والے گھڑے کی طرف لپکا اور قریب آکر گھڑے کو پوری طرح کنڈل مار کر گھڑا پلٹ دیا جس سے سارا پانی زمین پر بکھرگیا اور پھر وہ واپس چلا گیا۔ انڈے نہ پاکر غصہ میں آکر ہمیں دشمن سمجھتے ہوئے جو کارروائی کی تو انڈے ملتے ہی اپنی غلطی کا احساس کرکے خود ہی آکر گھڑا الٹا کر خالی کردیا تاکہ ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ہم لوگ کافی دیر تک اس کی اس انصاف پسندی پر تبصرے کرتے رہے کہ دیکھو ہم لوگ باحیثیت انسان اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کی اخلاقی جرأت نہیں کرتے مگر سانپ نے اپنی غلطی کا ادراک کرتے ہی اس کی تلافی کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ اے کاش! ہم بھی اخلاقیات کی بلندیوں پر نظر آنے کی کوشش کریں۔ جس سے نہ صرف تمام مخلوق سے اعلیٰ ہوسکیں بلکہ اسلام کی چلتی پھرتی تصویر بنیں۔ اللہ پاک ہماری اصلاح فرمائے۔ آمین۔
فقیرنی نے پاؤں کو جلادیا
(سلیم اللہ ‘کنڈیارو)
اس وقت میں کافی چھوٹا تھامگر مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے گاؤں کے قریب ایک بوڑھی عورت میری امی جان کے پاس آتی تھی‘ وہ عورت کچھ مالدار تھی اب یہ دونوں آپس میں باتیں کررہی تھیں اور اس عورت نے میری امی کو اپنا جلا ہوا پاؤں دکھایا اور کہا کہ اس کا علاج کرو کیونکہ میری امی ان چیزوں کا اچھی طرح سے علاج جانتی تھیں پھر میری امی نے پوچھا کہ یہ کس طرح جلا؟تو اس نے کہا کہ میں رات کو سوئی ہوئی تھی‘ خواب میں مجھ سے کسی عورت (فقیرنی) نے کہا مجھے خیرات دو تو میں نے منع کردیا اور سختی سے انکار کیا تو وہ عورت باورچی خانے میں گئی اور دیگچی میں پانی کو خوب گرم کیا اور پھر اس کو اٹھا کر آکر میرے پاؤں پر گرا دیا اور اس جلنے سے میں اٹھ گئی اور واقعی میرا پاؤں جلا ہوا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 164 reviews.