Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محبت تجھ کو آداب محبت خود سکھادے گی

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

حضرت مولانا دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ان کی نامور شہرہ آفاق کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

فون کی گھنٹی بجی اس حقیر نے فون اٹھایا تو اس حقیر کے بھانجے فضیل میاں بات کررہے تھے‘ ماموں آپ کے پاس وقت ہے؟ کیا میں بات کرسکتا ہوں ‘میں نے کہا ضرور بیٹے بتاؤ‘ کیا بات کرنا چاہتے ہو؟ فضیل نے کہا ماموں حماد تو نیک ہے‘ اس لیے اللہ نے اس کے ہاتھ پر پہلے ابو کے ڈرائیور اشوک کو مسلمان بنایا‘ پھر اس کے بعد اس کے اسکول بس کے ڈرائیور نے کلمہ پڑھ لیا مگر میں نے بہت کوشش کی‘ ہماری بلڈنگ کے برابر والی بلڈنگ جسونت اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے بہت کوشش کے بعد بھی کلمہ نہیں پڑھا‘ آج جب میں نے اس کی بہت خوشامد کی تو وہ بولا بھیا بات تمہاری سچی ہے بس مالک تو سب کا ایک ہی ہےلیکن اگر میں مسلمان ہوگیا تو مجھے گھر بار خاندان بچے سب چھوڑنے پڑیں گے‘ ماموں اگر میں بھی حماد کی طرح نیک ہوتا تو میری بات میں بھی اثر ہوتا اور وہ ضرور مسلمان ہوجاتا‘ ماموں میں اس کی دو مہینوں سے خوشامد کررہا ہوں مگر اس نے میری بات نہیں مانی‘ وہ ہم سے بہت محبت بھی کرتا ہے‘ ماموں آپ دعا کردیجئے اللہ ہمیں بھی نیک بنادے اور ہماری زبان میں بھی اثر دیدے یہ کہہ کر فون پر بات کی آواز بند ہوگئی اور ہچکیوں کی آوازیں آنے لگیں‘ فون رکھ دیا تو تھوڑی دیر بعد اس حقیر کی بہن کے گھر فون ملایا اور اپنی بھانجی سے کہا کہ فضیل کو ذرا جلدی بھیج دو۔ تھوڑی دیر بعد فضیل میاں آگئے‘ مجھے ان کے اس جذبہ پر بہت پیار اور رشک آرہا تھا میں نے پیار سے گلے لگایا اور تسلی دی تم اس کو کہتے رہو‘ دعا کرتے رہو انشاء اللہ ایک روز اللہ تعالیٰ ان کا دل پھیر دیں گے اور ہدایت سے نواز دیں گے۔ پیارے نبی ﷺ کی دعوت پر بھی تو سب لوگ ایمان نہ لائے۔ مگر فضیل پر غم سوار تھا‘ماموں اگر وہ ایمان کے بغیرگیا اور پھر وہ چمٹ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا‘ فضیل حماد میاں سے تین سال بڑے ہیں‘ بارہ سال کا ایک بچہ دعوت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر جب ایک چوکیدار پر دعوت کیلئے لگتا ہے۔ نبی رحمۃ اللعالمین ﷺکا وہ درد جس کے بارے میں قرآن نے لَعَلَّکَ بٰخِعٌ نَّفْسَکَ اَلَّا یَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ(الشعرا، 3) (شاید آپ اس غم میں اپنی جان دے دیں گے کہ وہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے) کہہ کر اطلاع دی‘ اس کے ننھے سے دل میں کیا بھر جاتا ہے اور امت کے مقصدی فریضہ کی برکت سے خود احتسابی کی کیسی مبارک کیفیت اس کو نصیب ہوتی ہے کہ کبھی وہ درد میں تڑپتا ہے کہ اگر وہ ایمان کے بغیر مرگیا تو ہمیشہ کی دوزخ میں جلے گا اور پھوٹ پھوٹ کر بلک بلک کر روتا ہے تو دوسری طرف ہدایت کے نہ ملنے کو وہ اپنی دعوت کی کمی اور گناہوں کی وجہ سے زبان میں تاثیر کی کمی خیال کرکے بےچین ہوجاتا ہے اور پھر دعوتی تاثر کیلئے وہ نیک بننے کی دعا کیلئے کہتا ہے اور نماز وغیرہ کی پابندی کی فکر شروع کردیتا ہے۔ حضرت آدم سے لے کر آج تک کے داعیان حق کی تاریخ گواہ ہے کہ دینی دعوت کے فریضہ کی ذمہ داری اور اس کی ادائیگی کے جس قدر احساس سے داعی حق قریب ہوتا جاتا ہے اس کو اپنی اصلاح حال کی فکر اور اللہ کی مخلوق پر رحمت و شفقت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور اس راہ کے آداب اس کو سکھائے جاتے ہیں‘ اس لیے کہ دعوت ایک کار محبت ہے‘ وہ بے لوث طور پر اپنے مدعو سے محبت اور اس کی خیرخواہی میں تڑپنے کا نام ہے‘ وہ تڑپ جیسے جیسے بڑھتی ہے دعوتی آداب اور اس کا سلیقہ خود آتا جاتا ہے‘ اس لیے کہ:
’’محبت تجھ کو آداب محبت خود سکھادے گی‘‘

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 171 reviews.