Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و جمال اور اسلام کا پاکیزہ نظام

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

اللہ تعالیٰ جمیل ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھیں۔(ترمذی) حضور ﷺ کی صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا دھاری دار ریشمی چادر زیب تن فرماتی تھیں۔ ( بخاری)صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین بالیوں اور ہار کا استعمال فرماتی تھیں۔ (بخاری) یہود و نصاریٰ خضاب استعمال نہیں کرتے تھے آپ ﷺ نے فرمایا ان کی مخالفت کرویعنی خضاب استعمال کرو۔ فائدہ: خضاب کا بنیادی مقصد سنورنا ہی ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (بناؤسنگھارکیلئے) ہار اُدھار لیا تھا۔ (بخاری) اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضور ﷺ کو بہتر اور عمدہ خوشبو لگایا کرتی تھیں۔ یہاں تک کہ اُس خوشبو کی چمک آپ ﷺ کے سرمبارک اور ڈاڑھی مبارک میں دیکھی جاتی تھی۔ (بخاری)اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ ﷺ کو کنگھا فرمایا کرتی تھیں۔ (بخاری)حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو جب خوشبو ہدیہ کی جاتی تو وہ رد نہیں کرتے تھے۔ فرماتے تھے کہ آپ ﷺ کی بھی عادت شریفہ یہ تھی کہ جب آپﷺ کو خوشبو پیش کی جاتی تو آپ ﷺ بھی رد نہیں کیا کرتے تھے۔ (بخاری)فائدہ:اسلام پاکیزگی‘ نفاست اور نظافت کا مذہب ہے۔ بیوی کا شوہر کیلئے سنورنا یا شوہر کا بیوی کیلئے سنورنا ناصرف اسلام نے اس کو جائز قرار دیا ہے بلکہ بہت حد تک اس کی حوصلہ افزائی اور ترغیب بھی دی ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ اسلام کے اس پاکیزہ نظام کو اپنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 259 reviews.