Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 14

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

آٹا کبھی خراب نہ ہوگا: اگر آٹا فریج میں نہ رکھیں تو اکثر خراب ہوجاتا ہے۔ اس کا آسان اور بہترین حل جو ہمارے رشتے دار گاؤں میں استعمال کرتے ہیں کہ آٹا گوندھتے وقت سادہ پانی کی بجائے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔ آٹا خراب نہیں ہوگا۔ طویل عرصہ جوان رہنے کا ٹوٹکہ: جو کھانے پینے میں احتیاط نہیں اپناتے اور خوب ڈٹ کر کھاتے ہیں وہ پیسے خرچ کرکے بیماریاں خریدتے ہیں‘ کم کھانا سنت نبویﷺ ہے اور ہمیں بھی کم کھانے کی تلقین کی گئی ہے بلکہ اب تو اس جدید دور میں کم کھانے کی حکمتیں سائنسدان بھی تسلیم کرتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق امریکہ میں کم کھانے والے چوہے اور کتے تین گنا زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں‘ کم کھانے سے انسان جلد بوڑھا نہیں ہوتا اور طویل عرصے تک اس کی جلد جوان اور خوبصورت رہتی ہے۔ خاص نمبر کیلئے حسن و جمال پر خاص نسخہ جات (سید عبدالقدیر‘ راولپنڈی) ستمبر 2013ء کے شمارے میں حکم ہوا کہ جنوری 2014ء کا عبقری میگزین حسن و صحت کیلئے خاص نمبر ہوگا۔ میری حضرت حکیم صاحب سے اسلام آباد میں کچھ سالوں پہلے ملاقات ہوچکی ہے میں نے حضرت صاحب کو انتہائی شفیق‘ رحمدل‘ ہمدرد‘ خداترس‘ خدمت خلق سے سرشار عاجز پایا۔ ان کی تحریروں میں بھی یہی جھلک نظر آتی ہے۔ آپ بلابخل اپنے تجربات‘ مجربات‘ وظیفہ جات ہر ایک کو بتاتے ہیں‘ تحریر کرتے ہیں۔ قارئین عبقری بھی اپنے تجربات‘ مجربات‘ وظیفہ جات عبقری میں شائع کراکے بخل شکنی کی داد وصول کریں اور صدقہ جاریہ کا ثواب کما کر اپنی آخرت سنواریں۔ میں اپنے چند مجربات پیش کررہا ہوں آپ یہ مجربات بنا کر استعمال کریں اور اپنے حسن و جمال میں چار چاند لگائیں اور مجھے اور حضرت حکیم صاحب کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ خود ساختہ گلقند: ایک شیشے کا چھوٹا مرتبان یا کھلے منہ والی بوتل لیکر اس میں پہلے تازہ گلاب کی پتیاں ڈالیں اور اوپر چینی ڈالیں اوپر سونف3،4 چمچ ڈالیں پھر پتیاں، چینی، سونف ڈالیں اب ہلائیں پھر دھوپ میں رکھیں۔ دن میں تین یا چار بار ہلائیں۔ گل قند تیار ہوجائیگی۔ معدے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے ٹافی: اناردانہ، شکر ہموزن لیکر پیس کر ملالیں پھرتھوڑا پانی چھڑک کر عام بازاری ٹافیوں کی طرح ٹافیاں بنالیں‘ ان ٹافیوں کو اکثر و بیشتر چوستے رہیں بلڈپریشر ہائی نہیں ہوگا۔ نارمل رہے گا۔ آزمودہ ہے۔ بلڈپریشر‘ معدے کیلئے: بادام‘ سونف‘ چھوٹی الائچی‘چھلکا اسپغول، مصری سب ہموزن لیکر چھلکے کے علاوہ سب کو پیس کر ملا کر پھر چھلکا ملالیں جب کسی بھی وجہ سے بلڈپریشر ہائی ہو تو اس وقت اس سفوف میں سے ایک چھوٹی چمچ پانی سے کھالیں عام حالت میں کھانے کی ضرورت نہیں اس کے علاوہ یہ نسخہ معدے کی ہر تکلیف کیلئے مفید ہے۔ نظر تیز کرنے کیلئے: ایک پاؤ سونف میں ایک کلو گاجر کا رس ڈالیں اور خشک کریں دوبارہ پھر ایسا ہی کریں‘ پھر سونف پیس لیں‘ پسے سونف میں بادام‘ چاروں مغز‘ مصری ایک پاؤپیس کر ملالیں‘ روزانہ صبح ایک بڑا چمچ یہ سفوف کھا کر اوپر سے نیم گرم دودھ ایک پاؤ پی لیں۔ آزمودہ ہے‘ کمزور نظر تیز ہوجائے گی۔ اگر نابینا بھی یہ نسخہ کچھ عرصہ استعمال کریں تو انشاء اللہ ان کی نظر بھی واپس آجائے گی۔ خارش کیلئے: سرسوں کا تیل دو چھٹانک لیکر اس میں چار ٹکی مشک کافور پیس کر ملا کر رکھ لیں۔ مریض نہا کر یہ روغن لگائے۔ لگاتے ہی ٹھنڈ پڑجائے گی۔ اس کے ساتھ چرائتہ پیس کر شہد میں ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ صبح ‘ دوپہر‘ شام‘ دو، دو گولیاں ہمراہ مصفی خون عرق کے ساتھ کھائیں۔ مقوی باہ شاہی: عقر قرحا، سنگھاڑا، تخم ریحان ہر ایک چھ ماشہ‘ موصلی سفید‘ ثعلب مصری‘ چھلکا اسپغول ہر ایک دو تولہ‘ مصری تین تولہ‘ مغز جائفل چار عدد‘ چھلکا کے علاوہ سب کا سفوف بنا کر محفوظ رکھیں اور بعد میں اس میں اسپغول کاچھلکا مکس کرلیں۔ خوب گرم دودھ میں یہ سفوف ایک بڑا چمچ ڈالیں اور رکھ دیں‘ صبح نہار منہ یہ کھیرکھالیں۔ انتہائی مقوی باہ ہے۔ اس نسخہ کا ایک دفعہ کا استعمال ایک سال کیلئے کافی ہے۔ جریان کیلئے خاص الخاص نسخہ (ڈاکٹر حمید ملک‘ اٹک) جریان کیلئے ایک نہایت ہی خاص الخاص نسخہ درج ہے جو میرا آزمودہ ہے‘ جریان کے ساتھ ساتھ یہ مقوی باہ ہے ایک مثال جو بہت خاص ہے آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ ایک واٹر کولر میں پانی ہو اور ایک جگہ سے لیک کردیں تو ایک گھنٹہ سے بھی پہلے خالی ہوجائے گا لیکن اگر اسی کولر میں شہد ڈال کر ایک جگہ سے نہیں دو چار جگہوں سے لیک پوائنٹ چھوڑ دئیے جائیں تو دس دن میں بھی خالی نہیں ہوپائے گا۔ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہے۔ ھوالشافی: کلونجی دس گرام‘ سفید موصلی پچیس گرام‘ ثعلب مصری پچیس گرام‘ خشک سنگھاڑاپچیس گرام تمام کو پیس کر اچھی طرح سفوف بنالیں۔ تین گرام رات کو دودھ کےساتھ اکیس دن تک استعمال کریں اور اکسیر ترین رزلٹ انشاء اللہ۔ جلی ہوئی جلد کا نسخہ خاص:ھوالشافی: مشک کافور کی تین ٹکیاں لے کر (کھلی ہوئی کافور نہیں لینی ٹکیوں کی شکل میں عام مل جاتی ہے۔) پیس لیں‘ دیسی گھی یا سرسوں کا تیل گرم کرکے پسی ہوئی ٹکیوں کا پاؤڈر مکس کرلیں‘ یہ ایک مرہم کی شکل بن جائے گی‘ اسے جل جانے والے زخم پر یا جل جانے پر چھالوں کے اوپر نہ لگائیں بلکہ سائیڈ پر لگائیں فوراً سکون محسوس ہوگا۔ ہر قسم کی کھانسی روکنے کا نسخہ : ھوالشافی: ہلدی پاؤڈر سوگرام‘ فلفل سیاہ دس گرام‘ فلفل درازبیس گرام‘ ملٹھی سوگرام‘ شہدپانچ سوگرام۔ تمام ادویات کاباریک سفوف بنا کر اچھی طرح شہد میں مکس کرلیں دن میں دو تین بار ایک گرام کے قریب چاٹ لیا کریں۔ کھانسی کیلئے اکسیر ترین نسخہ ہے اور آواز صاف کرنے لیے مجرب ترین۔ تریاق معدہ نسخہ خاص: جو ایک معدے کی مریضہ سے حاصل ہوا اور جب بھی آزمایا بہتر پایا‘ ایمرجنسی استعمال کیلئے تو نایاب سی چیز ہے۔ ھوالشافی: میٹھا سوڈا آدھا گرام نیم گرم پانی سے کھانے کے بعد‘ تریاق معدہ ہے یا پھر ملٹھی ایک گرام‘ پودینہ خشک ایک گرام کا قہوہ بنا کر کھانے کے بعد پینے سے نظام ہضم درست ہوجاتا ہے۔ دس روز میں فالج ختم: ھوالشافی: تخم حرمل100 گرام‘ گائے کا دودھ دو کلو‘ گائے کا گھی سو گرام‘ شکر دیسی پچاس گرام‘ تخم حرمل کو پوٹلی میں باندھ کر دودھ میں پکانا شروع کردیں جب دودھ آدھا رہ جائے یعنی آدھا خشک ہوجائے تو پھر اس میں دیسی گھی اور شکر ڈال کر ڈھک دیجئے۔ ترکیب استعمال: نیم گرم مریض کو پلانا ہے اورپلانے کے بعد مریض کے اوپر کپڑادے دیں اس مریض کو بہت زیادہ پسینہ آئے گا اس پسینے کو چادر کے اندر ہی خشک ہونے دیں۔ انشاء اللہ ہفتہ دس دن میں فالج ختم ہوجائے گا اور صحت نصیب ہوگی۔ ہمارے حق میں بھی دعا کردیجئے گا۔ پیٹ کے کیڑوں کا یقینی خاتمہ: اکثر بچوں بڑوں کو پیٹ میں کیڑوں کی شکایت ہوتی رہتی ہے نہایت ہی مجرب نسخہ پیش خدمت ہے۔ھوالشافی: دھنیاپاؤڈر لے کر (تین سے پانچ گرام) میٹھے کے ساتھ صرف پانچ دن تک دن میں دو بار استعمال کریں۔ پیٹ کے کیڑے مرجائیں گے اور آئندہ پیدا نہیںہونگے۔ انشاء اللہ ( میرے پڑھنے والےڈاکٹر حکیم دوست جانتے ہیں کہ جن لوگوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں ان کو کس قسم کے مسائل ہوتے ہیں تمام ایسی علامات جو کیڑوں کی وجہ سے ہوں ان میں یہ اکسیر ترین نسخہ ہے) اور کچھ خاص باتیں آخر میں اپنے پڑھنے والوں کے ساتھ کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ چاول کھانے کے بعد تربوز نہیں کھانا چاہیے اس سے معدہ خراب اور بخار ہونے کا خدشہ ہے۔ مچھلی کے ساتھ گُڑ‘ چینی اور شہد نہیں کھانا چاہیے۔ کیلے کھانے کے بعد لسی نہیں پینی چاہیے ورنہ پیٹ میں درد ہوجائے گا۔ لہسن کے بعد کبھی بھی خربوزہ نہ کھائیں ورنہ شدید ترین پیٹ خراب ہوجائے گا۔ مونگ کی کھچڑی کے ساتھ کھیرا کھانے سے پیٹ درد شروع ہوجائے گا‘ مشہور ہے کہ درد قولنج ہوجاتا ہے۔ مولی کھانے کے بعد کبھی بھی دودھ اور دودھ سے بنی کوئی چیز نہیں کھانی چاہیے۔ سرکہ اور دودھ اکٹھے استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ کبوتر کا گوشت تیل میں بھون کر نہ کھائیں ہمیشہ گھی میں پکا کر کھائیں‘ پیٹ کا درد نہیںہوگا۔ چاول کھانے کے ساتھ کبھی سرکہ استعمال نہ کریں۔پیاز کھانے کے بعد بادام نہ کھائیں۔ شہد کھا کر کبھی گھی نہ کھائیں۔الٹے منہ لیٹ کر کوئی چیز نہ کھائیں ورنہ تکلیف بڑھ جائے گی اور گیس تیزابیت بڑھ جائے گی۔ سردیوں میں جلد کی حفاظت کا نایاب نسخہ (سدرۃ المنتہیٰ‘ سکھر) سردیوں میں اکثر چہرے اور جسم پر شدید خشکی ہوجاتی ہے۔ اس خشکی کو دور کرنے کیلئےگلیسرین ایک پاؤ‘ زیتون کا تیل آدھ پاؤ‘ عرق گلاب آدھ پاؤ‘ دو عدد لیموں لیکر ان کا عرق نکال لیں۔ ان سب کو مکس کریں اور منہ‘ ہاتھ دھونے کے بعد لگائیں یا نہانے کے بعد پورے بدن پر لگائیں۔ خشکی دور ہوجائے گی اور جلد نرم وملائم اور خوبصورت ہوجائے گی۔ گنجے پن کا روحانی علاج: اگر سر کے بال بہت گررہے ہیںتو ہر نماز کے بعد تین سو تیرہ بار اسم اَللہُ ،اَلْبَارِیُٔ، اَلْکَبِیْرُ پڑھ کر سرسوں کے تیل پر دم کریں اور اسی تیل سے سر کی روزانہ مالش کریں۔ اگر بچہ بہت زیادہ روتا ہوتو: اگر بچہ بہت زیادہ روتا ہو‘ کھانا نہ کھاتا ہو‘ دودھ نہ پیتا ہو تو تھوڑا سا پانی یا دودھ گلاس میں لیکر بعد نماز عشاءاَللہُ، اَلْمَتِیْنُ، اَلْقَھَّارُ ایک سوایک بار پڑھ کر دم کرکے پلائیں۔ کمر میں درد کیلئے: اگر کسی کی کمر میں درد رہتا ہو تو پانچوں وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھے اور ظہر کی نمازکے بعد ایک سو اکتالیس مرتبہ اَللہُ، اَلْحَکِیْمُ کا ورد رکھے اور دعا مانگے۔ انشاء اللہ ٹھیک ہوجائےگا۔ سر میں درد اور کان درد کیلئے: اگر سر میں شدید درد رہتا ہو تو ظہر کی نماز کے بعد گیارہ بار اَللہُ، اَلْجَبَّارُ، اَلْفَتَّاحُ اپنی پیشانی پر لکھے اور اگر کان میں شدید درد ہو تو ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ اَللہُ، اَلسَّمِیْعُ، اَلْقَادِرُ پڑھ کر دم کریں۔ بدہضمی کا علاج: جس شخص کو بدہضمی کی شکایت ہو تو اس کو پڑھ کر پیٹ پر ہاتھ پھیرنے سے یا کھانے پر دم کرکے کھانے سے وہ شکایت دور ہوجاتی ہے۔ کُلُوْا وَاشْرَبُوْا ہَنِیْٓــًٔۢا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ﴿۴۳﴾ اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ﴿المرسلت۴۴﴾ تیز مولی کی بھجیا کھانے سے پیٹ کا نظام درست ہوتا ہے۔ تنگدستی کا مجرب وظیفہ:ایک بزرگ سے اگر کوئی تنگدستی کی شکایت کرتا تو وہ بزرگ یَابَاسِطُ گیارہ سو مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھتے رہنے کیلئے فرما دیا کرتے تھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف نیز وہ فرماتے ادائے قرض اور وسعت رزق دونوں کیلئے یہ وظیفہ اکسیر اور پُرتاثیر ہے۔ ناراض شوہر کو راضی کرنے کا عمل: جس عورت کا خاوند اس سے ناراض یا خفا ہو اس کی طرف صحیح طرح توجہ نہ کرتا ہو تو وہ عورت صبح فجر کے بعد اور نو بجے سے پہلے پہلے یا عصر کے بعد اور عشاء سے پہلے سو مرتبہ سورۂ اخلاص بمعہ بسم اللہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ۔ اول وآخر درود شریف گیارہ بار۔ اس طرح عمل کرتے رہنے سے انشاء اللہ تعالیٰ شوہر بہت جلد راضی اور خوش ہوجائے گا۔ پڑھائی میں دل لگانے والاوظیفہ: اگر بچوں کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو تو اکتالیس دن اکتالیس بار سورۂ الم نشرح مکمل پڑھ کر بسکٹ پر دم کرکے صبح خالی پیٹ کھالیا جائے تو انشاء اللہ بچوں کا پڑھائی میں دل لگنا شروع ہوجائے گا۔ شوہر کو مہربان کرنے کامجرب عمل: جس وقت دلہن رخصت ہوکر خاوند کے سامنے جائے تو سات بار یَارَو ءُفُ پڑھ لے انشاء اللہ شوہر ساری عمر بیوی پر مہربان رہےگا اور کبھی ناموافقت نہ ہوگی۔ سینہ کے درد کیلئے: یہ آیت لکھ کر گلے میں ڈال لیں‘ نہایت مفید ہے۔اَفَمَنْ شَرَحَ اللہُ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ( الزمر 22) کھانسی کا نہایت مجرب روحانی وظیفہ: اگر کسی کو شدید کھانسی ہوگئی ہو تو یہ آیت 21 مرتبہ سیاہ نمک پر دم کرکے چٹایا جائے وَ شَدَدْنَا مُلْکَہٗ وَ اٰتَیْنٰہُ الْحِکْمَۃَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ ﴿ص۲۰﴾انشاء اللہ بہت جلد کھانسی ختم ہوجائے گی۔ نسوانی حسن میں اضافے کا راز: جس عورت کی چھاتی پر ابھار نہ ہو تو ایک ہزار مرتبہ یَامَاجِدُ پڑھ کر ہاتھ پردم کرکے چھاتی پر پھیر لیا کرے۔چالیس دن یہ عمل کرے۔ یرقان کیلئے: ایک سو بار یہ آیت پانی پر دم کرکے پلانا یرقان کیلئے بہت مفید ہے۔ سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿صف۱﴾ دل کی تکلیف اور تمام امراض کیلئے: عشاء کی نماز کے بعد وتر سے پہلے 33 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ پڑھیں اول و آخر درود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی پئیں اور کچھ سینے پر ملیں۔ گھریلو جھگڑے کیلئے : جس گھر میں ہر وقت جھگڑا ہوتا رہتا ہو آیۃ الکرسی ‘ سورۂ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۂ اخلاص‘ فلق اور سورۂ ناس پر دم کرکے پئیں اور تمام گھر والوں کو بھی پلائیں۔ اولاد نمازی ہو: اگر کوئی چاہے کہ اس کی اولاد نماز کی پابند بن جائے تو جب گھر کے افراد سو جائیں تو وضو کرکے دو رکعت نفل پڑھے اور اس کے بعد دوسو بارہ بار اَللہُ اَلْحَقُّ اَلْلَطِیْفُ پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے انشاء اللہ بہت جلد اولاد نیک بن جائے گی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 281 reviews.