Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔ کتاب نمبر5:جنسی زندگی‘ اسلام اور جدید سائنس: جنسی زندگی ‘ اسلام اور جدید سائنس کتاب میں مختلف تجربہ کار اور بیرون ملک زندگی گزار کر آنے والوں کے انٹرویو کیے اور کتاب اسلام کا نظریہ جنس اصلاحی سے مستقل حوالے لیے اور مختلف رسائل‘جرائد سے مزید حوالے لیے اور جیتی جاگتی زندگی کے حوالہ جات بھی اس میں شامل کیے۔ کتاب دراصل محتاط انداز میں پڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں بعض حوالہ جات ایسے بھی ہیں جس میں گہرائی میں جاکر سوچنے سے ہی وہ سمجھ آئیں گے بظاہر شاید کم ہی سمجھ آئیں یا پڑھنے والا اس کا مفہوم کچھ اور لے۔ کتاب میں اسلام کی جنسی زندگی اور اسلام کا نظریہ جنس بہت واضح انداز میں پیش کیا۔ ساتھ تقابل میں ہندی طب کے کوک شاسترو کا حوالہ اس لیے دیا ہے تاکہ پڑھنے والا اسلام کے پاکیزہ جنسی نظام اور ہندی کوک شاسترو کا موازنہ کرسکے کہ اسلام میں کتنی پاکیزگی ہے۔ مزید سائنسی کتابوں اوردینی کتابوں کے بھی حوالے پیش کیے ہیں۔ بس دراصل یہ کتاب ان لوگوں کیلئے جو پاکیزہ دینی زندگی اور جنسی زندگی کے متلاشی ہوں یاپھر ان لوگوں کیلئے جو کوک شاسترو کی زندگی سے نکل کر اصلاحی زندگی کی طرف آنا چاہتے ہیں۔ بہترین رہبر اور گائیڈ بک ہے۔ بس احتیاط سے اس کتاب کو پڑھا جائے ویسے بھی یہ کتاب ہر شخص کے پڑھنے کیلئے نہیں ہے۔ ایسے لوگ جو سلجھے ہوئے ذہن اور پختہ نظریے کے ہوں وہ ضرور پڑھیں نوجوان نسلوں کیلئے میں نے اور کتابیں لکھی ہیں یہ کتاب نوجوان نسلوں کیلئے نہیں بلکہ پختہ کار لوگوں کیلئے جو دیئے گئے کتاب میں حوالہ جات کو منفی انداز میں نہ لیں بلکہ مثبت انداز میں لیں۔ مزید کوئی کمی بیشی اگر میری کتابوں میں ہے تو مجھے اطلاع کریں میں اپنی اصلاح کیلئے ہرپل کوشاں ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 284 reviews.