Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرقسم کی محتاجی ختم کرنے کا نبوی ؐراز

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2014ء

 حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ سورۂ واقعہ پڑھتا ہے اس پر کبھی فاقہ کی نوبت نہیں آتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنی صاحبزادیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھیں
ق۔ع،لاہور

سوہ یٰسین اور فجر کا وقت:حضرت عطاء بن ابی ریاح (تابعی) رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن کے شروع حصہ میں سورۂ یٰسین پڑھتا ہے اس کی (دینی و دنیاوی) حاجات پوری کردی جاتی ہیں۔ (ایضاص189)۔ حضرت معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص محض اللہ کی رضا اور خوشنودی کی غرض سے سورۂ یٰسین پڑھتا ہے اس کے سابقہ سارے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

(شعب الایمان للبیہقی ج: ۲‘ ص: ۴۷۹‘ مشکوٰۃ ص: ۱۸۹)
سورۂ فتح اور ظہر کا وقت: ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا مجھ پر ایک سورۂ نازل ہوئی ہے یعنی سورۂ فتح کہ اس کے بدلے مجھے سرخ اونٹوں کا ملنا بھی اچھا نہیں لگتا۔ (الجامع الاحکام القرآن للامام القرطبی ج: 14، ص260) اس کی تلاوت سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
ایک موقع پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آج رات مجھ پر ایک سورۂ نازل ہوئی ہے جو مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ (یعنی تمام دنیا و مافیھا سے زیادہ محبت ہے) پھر آپ نے سورۂ فتح کی تلاوت فرمائی۔ (بخاری جلد دوئم)۔
سورۂ نباء اور عصر کا وقت:حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص نباء پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ٹھنڈے پانی سے سیراب فرمائیں گے۔ (تفسیر روح البیان ج دس‘ ص 313) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: کسی بزرگ کو ایک دفعہ (فوائد الفواد فارسی ص) اور انہوں نے مجھ سے خواب میں فرمایا تھا کہ عصر کی نماز کے بعد پانچ مرتبہ سورۂ نباء پڑھو جب میں بیدار ہوا تو اس فرمان کی تکمیل کی پھر دل میں یہی خیال گزرا کہ اس فرمان میں کوئی بشارت (خوشخبری) ہوگی چنانچہ تفسیر میں دیکھا کہ لکھا ہے جو شخص عصر کے بعد روزانہ سورۂ بناء پانچ مرتبہ پڑھتا ہے وہ اسیرحق ہوجاتا ہے اور اس کا نام اسیراللہ رکھا ہے یعنی جو شخص کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے کہتے ہیں فلاں کا اسیر ہوگیا یہاں بھی اس سے یہی بات مراد ہے کہ محبت حق کا اسیر ہوجاتا ہے۔ (فوائد الفوائد)
سورۂ واقعہ اور مغرب کا وقت: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ﷺ کو سنا آپﷺ فرما رہے تھے کہ جو شخص روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے وہ کبھی محتاج نہیں ہوتا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ج:۲)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ سورۂ واقعہ پڑھتا ہے اس پر کبھی فاقہ کی نوبت نہیں آتی ہے۔ (ایضاً)۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنی صاحبزادیوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ روزانہ رات کو سورۂ واقعہ پڑھیں۔ (ایضاً)۔
سورۂ ملک اور عشاء کا وقت: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ نبی کریم ﷺ سے روایت ہے جس میں تیس آیتیں ہیں اس سورۂ نے ایک شخص کی سفارش کی حتیٰ کہ اس کی بخشش ہوگئی۔ (ایضاً)۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: میرا جی چاہتا ہے کہ سورۂ ملک ہر مومن کے دل میں ہو۔ (شعب الایمان للبیہقی ج:2)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 060 reviews.