Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سینوں کے راز - اسپیشل ایڈیشن حصہ 4

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

اہم طبی معلومات۔۔!!!۔

٭ برین اٹیک ‘ ہارٹ اٹیک سے زیادہ خطرناک ہے۔ ٭ جگر کے اٹیک میں مریض سالہاسال ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرتا ہے۔ ٭ دل کے امراض میں شریانی سدے سب سے زیادہ خطرناک ہیں یہی فوراً موت کا سبب بنتے ہیں۔ ٭ نیند کی کمی اعضابی تحریک میں ہوتی ہے۔ ٭ نیند کی زیادتی غدی عضلاتی تحریک میں ہوتی ہے۔ ٭ معدے کی جلن دراصل معدہ کی ٹھنڈک ہے۔ ٭ پاؤں کی جلن بلڈپریشر لو کی وجہ سے ہے۔ ٭ سینہ کی جلن معدہ سےاٹھنے والی گیس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ٭  پاؤں کا سن ہوجانا بلڈپریشر ہائی اور شوگر کی وجہ سے ہوتاہے۔ ٭ زیادہ خواب دیکھنے والےکامعدہ خراب ہوتا ہے۔ ٭ پیٹ درد کھانا کھانے کے بعد ہو تو یہ معدہ کی ٹھنڈک ہے‘ علاج گرم دوا سے کیا جائے۔ ٭ پیٹ درد ہروقت ہو تو معدہ کی سوزش ہے اور درد اپنی جگہ تبدیل کرے تو ریاحی درد ہے۔ ٭ درد اپنی جگہ تبدیل نہ کرے تو مقام درد کے پٹھے کا کھچاؤ اور سوزش کی وجہ سے ہے۔ ٭ کسی مقام پر خون کے اجتماع سے سوزش ہو تو یہ مشینی تحریک ہے۔ ٭کسی مقام پر پانی یا صفراء کے اجتماع سے سوزش ہو تو یہ کیمیائی تحریک کا نتیجہ ہوگی۔ ٭شوگر کے مریض کے گردےفیل شوگر کی دوائیں کرتی ہیں۔ ٭ کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے درمیان ہوا جمع ہوجائے تو عضلاتی اعصابی تحریک ہوگی۔ ٭ شوگر کے مریض کیلئے سب سے زیادہ خطرناک وہ شوگر کی دوا ہے جسے وہ روزانہ استعمال کرتا ہے۔ ٭ شوگر کے مریض کیلئے اس مرض کا پہلا تحفہ جنسی کمزوری ہے۔ ٭ شوگر کا مرض پرانا ہوجائے تو جنسی خواہش ہی ختم ہوجاتی ہے۔ ٭ جو شخص ملی جلی غذائیں کھاتا رہتا ہے وہی تندرست رہتا ہے۔ ٭ سوزشی گنٹھیامیں پورا ہاتھ پاؤں متورم ہوتا ہے۔ ٭ ریحی گھنٹیا میں صرف جوڑ پر ابھار ہوتا ہے۔ ٭ دوروں کے دوران ہاتھ پاؤں پر اکڑاؤ نہ ہو تو اعصابی تحریک ہوگی اعصابی تحریک سے دورے ہوں گے۔٭ رسولیاں تمام ہی خطرناک ہوتی ہیں لیکن دماغی رسولیاں سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔٭ نکسیر خون میں فائبرین کی کمی کی وجہ سے آتی ہے اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ ٭ احتلام کا علاج کرنے کے بجائے نوجوان کے خواب روکنے کا علاج کریں جب خواب نہ آئیں گے تو احتلام کبھی نہیں ہوگا۔ ٭ جسم کے اندر یا باہر زخم ہوئے بغیر خون کا اخراج نہیں ہوا کرتا جو مریض کہتے ہیں کہ پھیپھڑوں میں زخم نہیں لیکن پھر بھی خون آتا ہے تو ان کےگلے میں زخم ہوکر خون آیا کرتا ہے۔ ٭ حافظہ کی کمزوری میں دماغ کی بجائے دل کا فعل تیز ہوتا ہے تو حافظہ کمزور ہوگا۔ ٭ احتلام اتنا زیادہ خطرناک نہیںہوتا جتنا کہ احتلام ہو ہی نہ۔٭ پیچیدہ اور معدہ کے مریض کو مواقف غذائیں کھانے سے زیاناموافق غذاؤں سے پرہیز کرنا ضروری ہے تاکہ مرض فوراً بڑھنا رک جائے۔

٭قوت باہ کا علاج یک دم کشتہ جات یا زہروں سے نہ کریں بلکہ اصل سبب کو دور کرنے کی کوشش کریں نہیں تو بے چارہ نامرد بھی ہوسکتا ہے۔ ٭ نیند اور سکون کی ہر دوا بلڈپریشر لو کرتی ہے۔ ٭ بادام زیادہ مقوی حافظہ نہیں بلکہ ہریڑ اور آملہ مقوی حافظہ ہیں۔ ٭قانون مفرداعضا میں علاج کرتے وقت مقام تحریک کو مدنظر رکھ کرمقام تسکین کی دوا دی جاتی ہے۔ کوئی مرض خون سے تین ماہ سے پہلے ختم نہیں ہوتا۔ ٭ بلڈپریشر اگر زیادہ ہائی ہوجائے تو فوراً فالج سے موت واقع ہوجاتی ہے اور بلڈپریشر انتہائی کم ہوجائے تو مریض آہستہ آہستہ مرتا ہے۔ ٭ پھیپھڑوں میں چبھن دار درد ہو تو یہ استسقاء الصدر کی واضح علامت ہے جو غدی عضلاتی تحریک سے ہوا کرتا ہے۔ ٭ کسی بھی علامت کو ٹھیک ہوئے چند دن گزر جائیں تو دوبارہ ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن کسی علامت کو ٹھیک ہوئے تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جائے تو مرض دوبارہ نہیں ہوتااسی لیے دیسی علاج کم از کم تین ماہ کیا جاتا ہے تاکہ مرض دوبارہ نمودار نہ ہو اور جڑ سے ختم ہوجائے۔حکیم بوعلی سینا نے کہا کہ غذا سے خون بنتا ہے دوا سےکیفیت تبدیل ہوتی ہے اور زہروں سے موت واقع ہوجاتی ہے۔ جو مریض گارنٹی سے علاج کرائے اس کا علاج نہ کرو۔ ایک مریض کا پیشاب بالکل سفید پانی کی طرح آتا لیکن مقدار میں دو تین تولہ سے زیادہ نہیں یہ عضلاتی تحریک کا پیشاب ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایک مریض کالے یرقان کا ہے اس کے جسم پر سوجن آگئی ہے جگر سکڑ گیا ہے‘ پیشاب چھ سات بار آتا ہے لیکن کم مقدار میں آتا ہے۔ قانون مفرد اعضا کے مطابق یہ غدی تحریک کا مریض

ہے۔ ہیپاٹائٹس سی کے وائرس قانون مفرد اعضا کے غدی اعصابی تحریک سے ختم ہوجاتے ہیں۔ عضلاتی تسکین‘ یعنی دل کی کمزوری کا مریض اپنےآپ کو سب سے بڑا مریض سمجھتا ہے اور یہی مریض سب سے زیادہ پریشان ہوتا ہے قانون مفرد اعضا میں تسکین کے مقام پر مرض تسلیم کی جاتی ہے اگر وہاں دواؤں غذاؤں سے تحریک دی جائے تو انشاء اللہ کئی بیماریوں سے چھٹکارا ہوسکتا ہے۔ جب خون میں غذا ختم ہوجائے تو بھوک کا احساس شدید ہوتا ہے۔ احتیاط: جب مریض کا معائنہ کیا جائے اورکوئی بیماری سمجھ نہ آئے تو اسے دوا مت دو۔

تبخیر کیلئے سفوف خاص:ھوالشافی: فلفل سیاہ‘ فلفل دراز‘ سونٹھ‘ اجوائن‘ زیرہ سفید‘ زیرہ سیاہ‘ ہینگ خالص‘ انار دانہ‘ کچور‘ ملٹھی‘ سونف‘ نمک سیاہ‘ نمک خوردنی‘ سوڈابائیکارب۔ سب اشیاء برابر وزن لے کر کوٹ پیس لیں۔ کھانا کھانے کےبعد چار ماشے ہمراہ پانی استعمال کریں۔

لیکوریا کا روحانی علاج:لیکوریا کا مرض عورت کی صحت کا دشمن ہے اس عمل کو کرکے فائدہ اٹھائیں۔ میری طرف سے ہر ماں بہن بیٹی کو اجازت ہے۔

اس عمل کو ہر روز صبح‘ دوپہر‘ شام پانی پر چالیس چالیس مرتبہ دم کرکے پلائیں‘ اگر ہر وقت چالیس مرتبہ نہ پڑھ سکیں توصبح صرف چالیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے تین مرتبہ صبح‘ دوپہر‘ شام پی کر ختم کرلیں‘ روزانہ نیا بنالیں لیکن اس عمل سے زیادہ بہتر تین وقت چالیس چالیس بار پڑ ھ کر تین ٹائم تازہ دم شدہ پانی پئیں تو یہ بہتر ہوگا۔ لیکوریا سے انشاء اللہ اس روحانی عمل سے شفاء ہوگی۔ درج ذیل آیت مبارکہ چالیس مرتبہ پڑھ کردم کرنے ہوں گے۔

آیت مبارکہ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا

اولاد نرینہ کے خواہش مند ضرور پڑھیں

اگر جس عورت کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں‘ لڑکے کی خواہش ہو تو روحانی عمل کریں‘ میری طرف سے ہرماں‘ بہن ‘ بیٹی کو اجازت عام ہے۔ انشاء اللہ اس عمل سے لڑکاہوگا۔

روحانی عمل: جب حمل کے آثار ظاہرہوں تو خاوند یہ عمل خود کرے (یَامَتِیْنُ) خاوند پڑھ کر عورت کے پیٹ پر اپنی شہادت کی انگلی سے ناف کے مقام پر گول دائرہ مارے‘ انگلی اٹھائے‘ دوسری دفعہ پھر یَامَتِیْنُ پڑھ کر پھر ناف کے مقام پر اردگرد خاوند سیدھے ہاتھ کی انگلی سے گول دائرہ بنائے۔ اسی طرح ستر مرتبہ  یَامَتِیْنُ  پڑھے ستر دائرے بنائے‘ عمل صرف ستر بارایک ہی دن کرے۔ دوبارہ یہ عمل نہیں کرنا۔ نوٹ:  یَامَتِیْنُ  مرد اپنی انگلی پر ہردفعہ دم کرکے دائرہ بنائے گا اور پورا گول دائرہ بنانے تک انگلی نہیں اٹھانی‘ ایک دائرہ مکمل کرکے دوسرے دائرے کیلئے انگلی اٹھا کر دوبارہ  یَامَتِیْنُ  پڑھ کر انگلی پر دم کرکے دائرہ بنائے۔ ستر مرتبہ ستر دائرے بنائے۔ انشاء اللہ اولاد نرینہ ہوگی۔

آواز میں ترنم کیلئے:قاری‘ نعت خواں حضرات کیلئے تحفہ‘ درود پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کوئی سا بھی)ایک سو اکیس بار پڑھ کر نہار منہ پانی پر دم کرکے پئیں۔ آواز میں ترنم پیدا ہوگا۔

نوٹ: بے یقین عمل نہ کرے‘ صرف یقین اور درود پاک سے لگن والے عمل کریں۔

قرض یا مستعاروی ہوئی چیز واپس لینا:مقروض کے چہرے کا تصور کرکے گیارہ روز تک اکتالیس مرتبہ روزانہ سورۂ فاتحہ پڑھیں اور دعا مانگیں مقروض قرض یا کوئی بھی چیزواپس کرے گا۔

درد چشم:آنکھ میں کسی قسم کا درد ہو تو ان کلمات کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے آنکھوں پر چھینٹے ماریں انشاء اللہ آرام آئے گا۔

کلمات نورانی یہ ہیں:اَللہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ یَااَللہُ یَانُوْرُ یَااَللہُ یَا نُوْرُ یَانُوْرُ

کان میں درد ہو:اس عمل کو چودہ بار پڑھ کر سوسوں کے تیل پر دم کریں۔ دم شدہ تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور کانوں میں ٹپکائیں اور کان کے اردگرد لگائیں پھر دیکھیں کلام الٰہی کی تاثیر سخت سے سخت کان کا درد انشاء اللہ غائب۔ عمل چودہ دفعہ پڑھ کر تیل پر دم کرنا ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ۔

ڈاڑھ درد (دانت) کیلئے:اس عمل کی سب کو اجازت ہے۔ کسی بھی در د کیلئےایک لوہے کی کیل لے کر اس پربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور سورۂ فاتحہ مکمل ایک مرتبہ پڑھیں اور کیل پر پھونک مار کردرد والی جگہ پر کیل کو آہستگی سے لگائیں‘ دانت یا ڈاڑھ میں درد ہو تواسی وقت سات باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِاور الحمد شریف مکمل پڑھیں اور کیل پر دم کرکے ہر دانت یا ڈاڑھ کی درد والی جگہ پر کیل سے آہستگی سے پھیرکر اس کیل کو کسی درخت میں ٹھونک دیں‘ کلام الٰہی کی برکت دیکھیں درد ایسا غائب کہ دوبارہ نہ ہوگا۔ نوٹ: بسم اللہ ہردفعہ ساتھ پڑھنی ہے۔

سر میں شدید درد کا علاج:اگر سر میں کسی مقام پر شدید درد ہو تو اس طلسم کو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے درد والے مقام پر سات دفعہ بنائیں لیکن ایک دفعہ مکمل کرنے تک درد والے مقام سے انگلی نہیں اٹھانی۔

 درج ذیل طلسم شروع سے پورا ایک بار طلسم بنانے تک پھر انگلی اٹھالیں۔

دوسری بار پھر مکمل طلسم لکھیں اور پھر انگلی اٹھائیں۔اسی طرح طلسم درد والی جگہ پر سات بار بنائیں۔

طلسم درج ذیل ہے جو درد والی جگہ پر انگلی سے بنانا ہے۔

٭

ترقی دینی و دنیاوی:اس آیت مبارکہ کے پڑھنے بعد نماز تہجد پڑھنے والے پر دینی و دنیوی دروازے کھل جاتے ہیں۔ نماز تہجد کے بعد روز اس کو (دو سواکیس بار) پڑھنا معمول بنالو پھر دیکھو اللہ پاک کیسا کرم فرماتے ہیں۔ آیت مبارکہ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مَاشَاءَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ۔

بے حیا مردو عورت کیلئے:اگر کوئی عورت یا مرد اپنے قول و فعل سے بے حیائی کا مظاہرہ کرتا ہو تو اس عمل کو ایک سو پچیس بار پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کریں اور بے حیا مرد وعور ت کو کھلائیں‘ چند بار کے عمل سے بفضل خدا ان میں حیاء پیدا ہوگی۔

آیت مبارکہ جو ایک سو پچیس مرتبہ پڑھنی ہوگی۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہر بار اور شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ

آل عمران  ۱۸

مرد کو راہ راست پر لانے کیلئے:اگر مرد اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا‘ ناجائز تنگ کرتا ہو اور محبت سے پیش نہ آئے تو عورت اس نقش کو لکھ کر گھر میں رکھے یا پاس رکھے‘ خدا کےفضل و کرم سے خاوند اچھا ہوجائے گا انشاء اللہ جس طرح درج ذیل لکھا ہے اسی طرح لکھ کر اپنے پاس رکھیں یا گھر میں رکھیں۔

دکان یا مکان خالی کروانے کیلئے:اگر کسی کو مکان یا دکان کرائے پر دیں اور خالی کرانا ہو تو وہ خالی نہ کرے تو یہ نقش ہر کوئی بنالے یا فوٹو اسٹیٹ کرالے اور نقش کے نیچے فلاں بن فلاں یعنی جس کو مکان یا دکان کرائے پر دی ہو ’’اس کا نام اور بن لکھ کر اس کی ماں کانام لکھے ‘ نام لکھنے کے بعد لکھیں مکان یا دکان خالی کرکے چلاجائے‘‘ انشاء اللہ دکان یا مکان خالی کرکے چلا جائے گا۔ نقش یہ ہے

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 118 reviews.