Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلے بہت اچھی ذہنی صلاحیت کا مالک تھا‘ پچھلے چار سال سے عجیب سی کیفیت کا شکار ہوگیا‘ پڑھائی سے بیزار‘ خود ہی اپنا نفسیاتی ڈاکٹر بن گیا اور کنفیوژن کا علاج خود ہی کرتا رہا۔ سانس کا پھولنا‘ پسینے کی زیادتی‘ گھبراہٹ‘ بے چینی‘ دل کا دھڑکنا‘ سونے کے بعد بھی جسم ٹوٹا ٹوٹا رہنا‘ اعصابی تناؤ پٹھوں کے کھچاؤ‘ غذاؤں کا پوری طرح کھا کر بھی جسم نڈھال اور کمزوری تھی کہ بڑھتی جاتی۔ عبقری تو میں پہلے بھی پڑھتا تھا مگر کبھی روحانی محفل کے کالم پر توجہ ہی نہیں دی‘ ایک دن پڑھتے ہوئے میں نے روحانی محفل کو پڑھا اور اس سے فیض پانے والے کی داستان بھی پڑھی۔ مجھے بھی شوق پیدا ہوا اور میں نے ماہوار روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ الحمدللہ پچھلے 13 ماہ سے مسلسل روحانی محفل کررہا ہوں اور اللہ نے میرے درج بالا تمام مسائل ختم کردئیے ہیں اور اب میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 132 reviews.