Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ قصص کی آیت اور گھریلو جھگڑوں سے نجات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

یہ ساری پڑھنے کرنے کے بعد اب تک گھریلو الجھنیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں‘ گھر ایک سکون سا آگیا ہے‘ کاروبار میں بھی دن بدن بہتری ہورہی ہے۔ پہلے ہمارے گھر کا ہرفرد بیمار تھا‘ ہر روز ڈاکٹر سے ہزاروں کی ادویات آتی تھیں مگر اب الحمدللہ! سب صحت مند ہیں

سورۂ قصص کی آیت اور گھریلو جھگڑوں سے نجات
(م،ع،ر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر رحمت و برکت فرمائے اور آپ کو ہر رات مدینے والے کی زیارت نصیب کرے۔ آمین!میرا کاروبار کچھ عرصے سے تباہ ہوگیا تھا‘میں نے بینک سے سود پر پیسہ لیا ہوا تھا جس کی وجہ سے میرا کاروبار دن بدن زوال پذیر ہوتا گیا۔گھر میں بیماریاں‘ پریشانیاں‘ لڑائی جھگڑے ۔۔۔ جس کے پاس گئے اُس نے جادو ‘ حسد اور نظر بد بتایا۔کیا کروں۔۔۔کیا نہ کروں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا‘ والد صاحب بولتے گھر سیل کردیں لیکن کیا کریں؟ پہلے بڑا گھر سیل کیا اور چھوٹا لے لیا‘ پھر اور نقصان ہوا تو فیکٹری سیل کردی اور کرائے پر آگئے‘ گاڑی سیل کردی موٹرسائیکل پر آگئے۔۔۔ اب ایک چھوٹا سا گھر ہے وہ بھی سیل کردیا تو کہاں جائیں گے؟ یہی سوچتے ہوئے میں نے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 بتائی تھی‘ پھر ملاقات ہوئی اور آپ نے صبح و شام سورۂ فاتحہ ساتھ پڑھنے کو کہا تھا اور 21 درس حاضر ہونے کا بولا تھا۔ آپ سے ملاقات سے پہلے تک پانچ نصاب سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 کے پڑھے تھے ‘ اس کے بعد سورۂ فاتحہ مسلسل صبح و شام پڑھتے رہے (سب گھر والے)۔
آپ نے فرمایا تھا تین چیزیں سود‘ جادو و حسد‘ گھریلو الجھنیں آپ کو کھارہی ہیں۔ یہ ساری پڑھنے کرنے کے بعد اب تک گھریلو الجھنیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں‘ گھر ایک سکون سا آگیا ہے‘ کاروبار میں بھی دن بدن بہتری ہورہی ہے۔ پہلے ہمارے گھر کا ہرفرد بیمار تھا‘ ہر روز ڈاکٹر سے ہزاروں کی ادویات آتی تھیں مگر اب الحمدللہ! سب صحت مند ہیں اور فریش ہیں۔ کسی کے چہرے پر بیماری تک کےآثار نہیں رہے۔اب میرے والد نے گھر بیچنے کا پروگرام کینسل کردیا ہے۔ سورۂ قصص اور سورۂ فاتحہ نے ہمیں ایک بار پھر دنیا میں جینے کا حق دے دیا ہے۔

سخت بندش کا خاتمہ
(ق،ش)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں زندگی کی الجھنوں میں دھنسی ہوئی تھی‘ ہمارا گھر پریشانیوں کا محبوب ٹھکانہ تھا‘ ہمارے کاروبار پر بھی شدید سخت قسم کے اثرا ت تھے۔ پھر مجھے کسی نے آپ کا بتایا تو آپ سے ملاقات کا ٹائم لیا‘ چار ماہ کے بعد آپ سے ملاقات کا وقت ملا‘ جب ہماری باری آئی اور ہم اندر گئے تو میں نے اپنے بارے میں بتانا چاہا تو آپ نے فرمایا کہ ’’اللہ والی‘‘ پہلے نام بتاؤ‘ آپ خود اللہ والے ہیں آپ کی وہ دعا جو آپ نے اللہ والی کہہ کر مجھے دی انشاء اللہ ضرور قبول ہوگی آپ بھی اللہ سے میری سفارش کردیں کہ اے اللہ اسے صحیح معنوں میں اللہ والی بنادے۔ آمین!
اس کےو بعد میں نے آپ کو ایک خط دیا‘اس میں میری درد ناک جادو سے ڈسی ہوئی کہانی درج تھی۔ آپ نے جواب میں فرمایا کہ بندش ہےا ور سخت بندش ہے‘ پورےگھر پر اور کاروبار پربھی اثرات ہیں‘ آپ نے مجھے سورۂ آل عمران کی آیات 73،74 صبح و شام 129 دفعہ اور اول و آخر گیارہ بار درودشریف کے ساتھ گیارہ بار سورۂ الفرقان کی آیت نمبر 54 پڑھنی تھی اور پڑھ کر دعا مانگنی تھی‘ اس کے علاوہ عشاء کے بعد 121 مرتبہ اول و آخر درود شریف کےساتھ ( وَّ خَلَقْنٰکُمْ اَزْوٰجًا ) پڑھنا تھا۔ ساڑھے چھ ماہ تک میں نے یہ اعمال پڑھے۔ الحمدللہ! ثم الحمدللہ! کاروبار میں پہلے سے بہت بہتری ہے۔گھر میں بھی اب اثرات بد نہیں ہیں اور اب وہ پہلے جیسی بے چینی‘ گھبراہٹ نہیںہوتی اور پرسکون نیند آتی ہے۔ا س کے ساتھ آپ نے الرجی کورس‘ جوہرشفاء مدینہ‘ سترشفائیں اور اکسیرالبدن دی تھیں ان ادویات سے مجھے بہت افاقہ ہوا۔ اس کے علاوہ آپ نے میری پھوپھو کیلئے یہی اعمال اور ساتھ دوا دی تھی وہ جیسے پھر سے جی اٹھیں ہیں‘ لوگ بھی انہیں کہتے ہیں کہ تمہاری رنگت بھی ٹھیک ہوچلی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 167 reviews.