Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانئ بیماری کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

اونٹنی کا دودھ اور قد: میری عمر 17سال ہے لیکن عمر کے حساب سے میرا قد چھوٹا ہے ۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا قد بڑھ جائے، کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے قد میں اضافہ ہوجائے کسی نے کہا تھا کہ اونٹنی کا دودھ پینے سے قد میں اضافہ ہوتا ہے لیکن آج کل شہر میں تو اونٹنی کا دودھ ملنا بہت مشکل ہے ۔ ایک مسئلہ میری بہن کا ہے جس کی عمر 20سال ہے وہ جسمانی لحاظ سے بہت کمزور ہے ، ہر وقت بیمار رہتی ہے ، اس کو موشن بھی بہت زیادہ لگے رہتے ہیں ، بہت علاج کروایا لیکن کچھ فرق نہیں پڑتا۔ رنگ بھی پیلا ہے اور ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے سر کے بال بھی بہت کمزور اور پتلے ہیں ۔ بالوں کے گھنے اور لمبے کرنے کا حل ضرور بتائیں ۔ (سعدیہ ظفر ، سندھ ) 
جواب:صحت مند آدمی کا قد عام طور پر 25سال تک بڑھتا ہے ، قد کا تعلق وراثت سے بھی ہے اور نزلہ زکام سے بھی اس کا بہت تعلق ہے ۔ موروثی اثرات کا تو کوئی مداوا نہیں ہے لیکن زکام کا علاج ہمیشہ کسی پرانی طرز کے طبیب سے ہی کروانا چاہئے ۔ اس اصول کی خلاف ورزی کرنے سے عموماً قدرک جاتا ہے بلکہ پورے جسم پر ہی برا اثر پڑتا ہے ۔ اونٹنی کے دودھ سے قد کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عربوں کے قد اونٹنی کے دودھ پینے کی وجہ سے لمبے نہیں ہیں ، وہاں تو اب اونٹ ریس کیلئے رکھے جاتے ہیں۔ دودھ ڈبوں کا پیتے ہیں ۔ بالوں کا گرنا کمزوری کی وجہ سے ہے ، کمزوری اچھی غذا کے بغیر دور نہیں ہوتی ۔ اچھی عمدہ غذا کھائیں ، جسم میں طاقت آئے گی تو بال بھی صحت مند ہوجائیں گے ۔ جسم ناتواں ہو تو تیل اور شیمپو بالوں کے ٹانک سب بے کار ہیں ۔
منہ پر دانے اور جلدکی خرابی: میری عمر سولہ سال ہے، زیادہ خشکی ہے اور خشکی کوئی عام نہیں بلکہ اس خشکی کی تہیں جمی ہوئی ہیں ۔ سر میں جگہ جگہ دانے اور زخم بنے ہوئے ہیں جہاں بہت درد ہوتا ہے ، خشکی کھرچ کر نکالنے کی کوشش کی جائے تو زخموں سے مواد خارج ہوتا ہے اور تکلیف بھی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بالوں میں کنگھی بھی نہیں کرسکتا ، بال بہت زیادہ کمزور ، بے جان، روکھے سوکھے اور گرتے رہتے ہیں ۔ ہر طرح کی دوا اور شیمپو استعمال کرچکا ہوں جس سے وقتی طورپر افاقہ ہوتا ہے مگر ایک یا دو دن بعد پھر وہی حالت ہوجاتی ہے۔ دوسرا مسئلہ میری جلد کا ہے ، میری جلد آئلی ہے اور چہرے اور پیشانی پر دانے ہیں ، کبھی کبھی آنکھوں کے کناروں پر بھی دانے نکل آتے ہیں اس کے علاوہ چہرہ بالکل صاف نہیں ہے ۔ داغ دھبے بہت زیادہ ہیں ، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ، تیسرا مسئلہ میرے حافظے کا ہے ، مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے مگر اپنے کمزور حافظے اور سستی پن کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتا جو چیز یاد کروں اول تو یاد نہیں ہوتی اگر کسی طرح وہ یاد ہوجائے تو بہت جلدذہن سے نکل جاتی ہے۔ (شبیر احمد ، آزاد کشمیر ) 
جواب:آپ عمدہ اصلی عرق ماء اللحم چوب چینی والا دو اونس میں شربت عناب ایک اونس ملاکر صبح پئیں ۔ اکیس دن کے بعد دوبارہ لکھیں ۔ ان شاء اللہ اس کے استعمال سے آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔
چھوٹا منہ: میرا منہ جسم کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہے اور کمزور ہے۔ عمر تقریباً بیس سال ہے اس مسئلے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ (علی احمد‘کراچی)
مشورہ: غذا اچھی رکھیں۔ دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد سوجائیں۔ اگر نزلہ‘ زکام‘ بلغم کی شکایت نہ ہو تو دودھ‘ چاول اور کیلا بھی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔ کھیل کود کم کریں۔
خراب گلا: میری عمر12 سال ہے۔ مجھے نعت شریف پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ لیکن میرا گلا نعت پڑھنے میں ٹھیک نہیں رہتا۔ میں جب بھی نعت پڑھتا ہوں‘ میرا دم جلدی فوراً گھٹ جاتا ہے اور میرا گلا زیادہ تر موٹا رہتا ہے۔ (محمد عامر‘ لالہ موسیٰ)
مشورہ: سوتے وقت ایک چمچ شہد خالص ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پئیں۔ دو ہفتے میں شفاء ہوگی انشاء اللہ۔
متلی کی شکایت: متلی کی شکایت رہتی ہے۔ بہت دن پہلے مری میں گندا ناریل کھانے سے ہیضہ ہوا تھا۔ بڑی مشکل سے بچی‘ وہاں بڑے ہسپتال میں ٹھیک تو ہوئی مگر اس کا اثر باقی ہے۔ (زیبا‘ جہلم)
مشورہ: جوارش املی پانچ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ دودھ، چاول، گرما وغیرہ سے پرہیز کریں۔
گردن کالی‘ بڑھا پیٹ: جسمانی طور پر صحت مند ہوں لیکن باقی جسم کی نسبت پیٹ کچھ بڑھا ہوا ہے۔ کوئی حل بتادیں۔ دوسرا مسئلہ رنگ کا ہے رنگ میرا قدرے صاف ہے لیکن گردن بہت زیادہ کالی ہے اور جب پسینہ آتا ہے تو بدبو بہت آتی ہے۔ بغلوں میں سے سب سے زیادہ آتی ہے۔ یاد رہے گرم چیزیں موافق نہیں۔ (محمد سعید‘ کراچی)
مشورہ:دوپہر کا کھانا کھا کر جارش کمونی چھ گرام کھاکر آدھا کپ عرق بادیان پئیں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا کے بعد عمدہ میٹھے سندرخانی انگور ضرور کھائیں۔ خربوزہ اورگرما بھی مفید ہے۔
گنٹھیا کا علاج: میری والدہ کو عرصہ چار سال سے گنٹھیا ہے۔ ان کی عمر 39 سال ہے‘ ان کے جسم کی تقریباً تمام ہڈیاں درد کرتی ہیں خصوصاً پاؤں اور ہاتھوں کی۔ کمزوری بہت زیادہ ہے۔ بہت علاج کروائے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ دوا کھانے سے درد میں وقتی کمی تو ضرور ہوتی ہے مگر مکمل افاقہ نہیں ہوتا۔ پچھلے کسی شمارے میں آپ نے گنٹھیا سے متعلق ایک مریض کو مشورہ دیا تھا کہ مٹھی بھر کچے کالے چنے ایک گلاس تیزگرم پانی میں رات کو بھگوئیں اور صبح نہار منہ کھا کراس کا پانی پی لیں۔ میری امی جان نے بھی اس نسخے پر بھی عمل کیا لیکن کچھ افاقہ نہیں ہورہا۔ میں یہ پوچھنا چاہتی تھی کہ اس نسخے پر وہ اور کتنے عرصے عمل کریں۔ اگر اس کےعلاوہ کوئی اور دوا بھی تجویز کرنا چاہیں تو ضرور بتائیں۔ (صالحہ‘راولپنڈی)
مشورہ:ابھی درج بالا نسخے کو مزید جاری رکھیں اس کے ساتھ آپ عبقری دواخانہ کی ’’ سترشفائیں ‘‘ چنے کے برابر دن میں پانچ مرتبہ اپنی والدہ کو استعمال کرائیں۔ بیس دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 987 reviews.