Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہلدی اور کچورپر میری گہری تحقیق کے ثمرات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

کچھ ہی ہفتوں کے بعد پڑوسی کہنے لگا کہ آج پہلوان جی نیچے چٹائی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے میں ان کی بات پر چونکا پہلوان جی ستر سال سے زیادہ عمر کے تھے‘ کرسی پر بیٹھنا بھی مشکل‘ اٹھنا بھی مشکل‘ عجیب بات ہے کہ وہ نیچے بیٹھے کیسے ہوں گے

ہروہ دوا جو جڑ کی شکل میں سامنے آتی ہواس میں شفایابی زیادہ ہوتی ہے‘ ہلدی بنیادی طور پر جڑ یعنی ( ROOT) ہے اسی طرح کچور بھی‘ سبزیوں میں وہ سبزیاں جو جڑ یعنی (ROOT) ہوں جیسے شلجم مولی گاجر وغیرہ اور ایک وہ چیز ہے جو پھولوں اور پھلیوں کی شکل میں ہے لیکن جو قوت وطاقت اور انرجی جڑ میں ملتی ہے وہ کسی اور چیز میں بہت کم ملتی ہے۔ بالکل یہی حال ہلدی اور کچور کا ہے۔ یہ دونوں عام سستی ملنے والی چیزیں ہیں لیکن ہم انہیں بھول گئے ہیں اور ہم نے انہیں پس پشت ڈال کر رنگ برنگی ڈبیاں اور رنگ برنگے کیپسولز اپنی زندگی میں شامل کرلیے ہیں۔ ایک چھوٹا سا واقعہ جو شاید آپ کو چونکا دے اور آپ کی سوچ کا زاویہ بدل دے وہ آپ کی خدمت میں پیش کروں گا۔
ایک صاحب میرے پاس آئے‘ اس سے پہلے وہ پہلوان تھے‘ ساری عمر خوب جی بھر کر اکھاڑے اور پہلوانی میں گزاری۔ آخری عمر میں گھٹنے‘ کمر‘ جسم جواب دے گیا۔ اب مجبوراً زندگی میں مختلف دوائیں‘ درد ختم کرنے والی گولیاں استعمال کرنی شروع کیں اس کا اثر گردوں‘ جگر اور معدے پر بہت زیادہ پڑا۔ ایک مخلص سمجھدار پرانے ڈاکٹر نے ان دواؤں سے فوراً منع کیا ۔ایک نکاح کی تقریب میں مجھے ملے‘ کسی نے میرا تعارف کرایا‘ مسجد میں نکاح تھا‘ سب نیچے بیٹھے تھے وہ کرسی پر مجبوراً بیٹھے ہوئے تھے۔ کرسی گھسیٹ کر میرے پاس لے آئے اور اپنی حالت بتائی اور اپنا مکمل تعارف بھی کروایا کہ میں وہ پہلوان ہوں اور کچھ اپنے کارنامے بھی سنائے‘ غائبانہ میں نے ان کا نام کچھ سنا ہوا تھا۔ میں نے ان سے عرض کیا آپ سب دواؤں سے تھک ہار بیٹھے ہیں‘ مایوس اور پریشان نہ ہوں۔ پچاس گرام ہلدی اور پچاس گرام کچور لیں لیکن یہ دونوں چیزیں پہلے پسی ہوئی نہ ہوں‘ خود پیس لیں۔ اکٹھا پیس لیں یا علیحدہ علیحدہ مکس کرکے ڈبے میں محفوظ رکھیں۔ آدھا چمچ ایک کپ گرم دودھ میں دودھ میٹھا ہو یا پھیکا جو آپ کا دل چاہے ملا کر چسکی چسکی پئیں۔ اس میں تھوڑا سا دیسی گھی بھی ضرور ملائیں وہ بھی ایک چمچ سے آدھا چمچ ہونا ضروری ہے۔ ایک کپ آپ چاہے روزانہ صبح دوپہر شام پی لیں‘ چاہے ایک کپ دو وقت پی لیں۔ بہرحال ضرور استعمال کریں۔
آپ چند ہفتے یا چند مہینے استعمال کرکے پھر مجھے اطلاع ضرور کریں۔ بہت خوش ہوئے‘ ایک مختصر سی چیز لیکن فائدہ اتنا لاجواب میں ضروربالضرور استعمال کروں گا۔ انہوں نے استعمال کرنا شروع کیا ان کا ایک پڑوسی تھا جس کا میرے پاس آنا جانا زیادہ تھا‘ کچھ ہی ہفتوں کے بعد پڑوسی کہنے لگا کہ آج پہلوان جی نیچے چٹائی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے میں ان کی بات پر چونکا پہلوان جی ستر سال سے زیادہ عمر کے تھے‘ کرسی پر بیٹھنا بھی مشکل‘ اٹھنا بھی مشکل‘ عجیب بات ہے کہ وہ نیچے بیٹھے کیسے ہوں گے اور اٹھے کیسے ہوں گے؟ میں انہی سوچوں میں تھا کہ وہ پڑوسی کہنےلگا کہ دراصل آپ نے جو اسے کچور اور ہلدی کا ٹوٹکہ بتایا تھا وہ ایسا کارگر ثابت ہوا کہ پہلوان جی کہتے ہیں میری کمر سولہ سال کے جوان جیسی ہوگئی ہے‘ میرے گھٹنے اٹھارہ سال کے جوان جیسے‘ میرا سارا جسم پچیس سال جیسا‘ میرے پٹھے تیس سال جیسے اور میری طاقتیں اور قوتیں واپس جوانی کو آوازیں دے رہی ہیں اور میں اب اس قابل ہوگیا ہوں کہ اہستگی سے بیٹھ سکوں اور آہستگی سے اٹھ سکوں۔ اب اٹھنا بیٹھنا میرے لیے اتنا تکلیف دہ نہیں ہے جتنا پہلے تھا کہ میری کراہیں اور آہیں نکلتی تھیں۔ کوئی دو تین ماہ کے بعد پہلوان جی مجھے ملے۔ پہلوانوں جیسا خاص لباس‘ خاص پگڑی پہنی ہوئی‘ گلے میں عقیق کے پتھر کی مالا ڈالی ہوئی‘ سرمہ لگایا ہوا‘ مونچھیں جو پہلے ڈھلک چکی تھیں اب ان کو اچھا خاصا تاؤ دیا ہوا تھا۔ ان کی شکل بتارہی تھی کہ پہلوان جی بہت مطمئن ہیں۔ آتے ہی مجھے کہنے لگے میں نے آپ سے گلے ملنا ہے‘ میں کھڑا ہوگیا ان سے گلے ملا‘ انہوں نے اپنی مکمل پہلوانی اور طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا‘ قریب ہی تھا کہ میرا دم گھٹتا میں نے کان میں کہا پہلوان جی ابھی اور علاج کروانا ہے ابھی تو میں نے آپ کو جوان بنانا ہے‘ زور سے قہقہہ لگا کر مجھے چھوڑا اور پھر میرے سامنے پڑی کرسی پر بیٹھ گئے۔ کہنے لگے میں نے دن میں تین بار یہ دوائی استعمال کی لیکن میں تھوڑی مقدار استعمال نہیں کرتا کیونکہ میری خوراک زیادہ ہے دودھ کا بڑا پیالہ اور بڑا چمچ میں نے استعمال کرنا شروع کردیا‘ایک کپ اور آدھی چمچ سے کیا ہوتا ہے اور دو تین ہفتوں میں میری طبیعت مجھے خود کہنےلگی کہ میں بہت مطمئن ہوں اور مجھے بہت فائدہ ہے اور مجھے بہت تسلی ہوئی میرے جسم‘ پٹھے‘ گھٹنے اور کمر نے میرا ساتھ دینا شروع کردیا اور میری طبیعت میں ایک انوکھا احساس پیدا ہوا اور وہی احساس ایسا تھا جس نے میرے اندر بھرپور تسلی دی اور بھرپور اطمینان دیا اور یہ اطمینان تسلی ایسا تھا جو مجھے آپ کی طرف دوبارہ کھینچ لایا۔ بہت دعائیں دے رہے تھے بار بار میرا ہاتھ پکڑ کر چوم رہے تھے‘ میرا ماتھا چوم رہے تھے پھر ایک بات ایسی کہی جو میرے تجربات کو بڑھا گئی کہنے لگے کہ جب پاکستان بنا تھا تو اس وقت میں دس گیارہ سال کا تھا‘ باشعور تھا‘ سمجھدار تھا‘ ہمارا گھر لاہور اندرون شہر موچی دروازہ میں تھا۔ غربت کا دور تھا‘ میرے دادا بھی پہلوان تھے تو ان کے آخری عمر میں حالات ایسے ہوگئے تھے۔ ایک ہندو دروازے پر منگتا آیا‘ وہ سنیاسی بھی تھا۔ میرے دادا جب اسے آٹا دینے کیلئے باہر گئے تو اس نے جب ان کی حالت دیکھی تو اپنے جھولے میں سے ہلدی رنگ کی ایک دوائی نکالی۔ کہنے لگے میاں جی! اس کو دودھ اور دیسی گھی کے ساتھ کچھ عرصہ استعمال کرلینا‘ فائدہ ہوگا پھر کبھی آیا تو اور دے جاؤں گا۔ دادا نے استعمال کرنا شروع کی ان کے جسم میں صحت کی ایک لہر دوڑی اور صحت مندی ایسی پیدا ہوئی کہ وہ خود حیران ہوئے۔ دوائی چند دنوں کے بعد ختم ہوئی لیکن انہوں نے جتنے دن بھی استعمال کی انہیں واقعی بہت فائدہ ہوا۔ اب وہ ہندو سنیاسی کا انتظار کرنے لگے کوئی مہینے یا اس سے زیادہ دنوں کے بعد اس سنیاسی نے صدا لگائی دادا جان دوڑے ہوئے گئے اور اسے اپنے گھر بٹھایا۔ اس کیلئے ایک سوٹ، ایک جوتی، ایک رومال اور کھانے پینے کی چیزیں اور اسے کہا کہ مجھے اور دوائی دے دے۔ اتنے گفٹ اس کی توقع سے بالا تر تھے اسے گمان نہیں تھا کہ اندرون موچی دروازہ کا ایک بوڑھا پہلوان مجھے اتنے گفٹ دے دےگا۔ سنیاسی کہنےلگا میں دراصل آسام کا ہوں‘ میں لاہور میں دوتین سال کے بعد چکر لگاتا ہوں پھر یہاں سے جو روزی مل جاتی ہے پھر میں دوسرے شہروں میں چلا جاتا ہوں میں ہر شہرمیں کئی سالوں کے بعد آتا ہوں میں پھرتا پھراتا رہتا ہوں اگر تم نے مجھے اتنے تحائف دئیے ہیں تو یہ نسخہ تمہیں میں دے جاتا ہوں اور وہ نسخہ یہی تھا یعنی یہی دو چیزیں ہلدی اور کچور۔ میں نے جب پہلوان کی یہ بات سنی تو پہلوان کی بات میرے کئی معاملات کو درست کرگئی اور میرے کئی زندگی کے پہلو روشن ہوئے۔ 

پھر میں نے اسی پاؤڈر کو پرانے معدے کے مریض‘ جن کی آنتوں میں السر کی انتہا تھی جن کا معدہ گل چکا تھا‘ بہت زیادہ شراب پینے والے‘ باہر کے کھانے کھانے والے اور باہر کی چیزوں کو استعمال کرنے والوں نے جب اپنا معدہ برباد کیا تو میں نے آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا دودھ کےساتھ استعمال کروایا۔جوڑوں کے درد پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہروقت جکڑا رہتا ہے۔ کندھے کھچے ہوئے‘ گردن کھچی ہوئی‘ اعصاب کھچے ہوئے‘ ٹانگوں میں درد‘ جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا‘ عورتوں کی کمر کا درد‘ حاملہ عورتوں کیلئے تو اس کو بہت لاجواب پایا حمل کے بعد اگر خواتین گرم دودھ کےساتھ دن میں دو تین بار استعمال کرے چند ہفتے یا چند مہینے پرانی لیکوریا کمر کے درد اور حمل کے بعد کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے ایک انوکھا راز بھی ہے‘ ٹوٹکہ بھی ہے اور آزمودہ چیز بھی۔ حتیٰ کہ میں نے اسے دل کے مریضوں کو استعمال کرایا جن کا خون گاڑھا‘ کولیسٹرول‘ یوریا‘ یورک ایسڈ بڑھ چکا تھا انہیں بھی بہت فائدہ ہوا۔قارئین! آپ بھی بنائیں استعمال کریں۔ میرا آزمودہ ہے بلکہ بہت زیادہ آزمودہ ہے دل کا راستہ آپ کو دے رہا ہوں زندگی کی خبر نہیں جو راز ہے میں چاہتا ہوں وہ اپنے لاکھوں قارئین تک لوٹاجاؤں آپ بھی اپنا کوئی ٹوٹکہ آزمودہ تجربہ ضرور لکھیں اور جلدی لکھیں اور اس کے تجربات آپ آزمائیں تو ضرور خط کے ذریعے لکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 013 reviews.