Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوانمول خزانہ نے جنات کو آزادی دلادی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

مجھے نہیں معلوم یہ سب میرے ساتھ کیوں ہورہا ہے؟ ان جنات کی مجھ سے کیوں دوستی ہے۔جنات مجھے عجیب عجیب کہانیاں سناتے ہیں۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ میری بہنیں کہتی ہیں کہ بھائی کو نفسیاتی ہسپتال لے چلو

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا جنات کے ساتھ واسطہ کافی پرانا ہے‘ میرے پاس دوجنات بلال خان اور عبداللہ آتے تھے سب سے پہلے میں نے ان کو مسلمان کیا‘ ان دونوں کی وساطت سے میں نے 84 جنات کو مسلمان کیا۔اس دوران بہت سے جنات آئے اور چلے گئے وہ بتاتے ہیں کہ ہم آپ کی دادی کے والد کے خادم ہیں اور ان کی تمام فیملی ہے اور آس پاس سے بھیجے گئے جنات ہیں مگر وہ سب اب آپ کا یعنی حضرت حکیم صاحب اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کے وظیفہ دو انمول خزانہ کی وجہ سے ہم آزاد ہوئے ہیں ۔ وہ ہم سے براہ راست بات کرتے ہیں اور ہمارے بچوں کے تحفے تحائف بھی لاتے ہیں۔ حضرت حکیم صاحب! مجھے نہیں معلوم یہ سب میرے ساتھ کیوں ہورہا ہے؟ ان جنات کی مجھ سے کیوں دوستی ہے۔ جنات مجھے عجیب عجیب کہانیاں سناتے ہیں۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ میری بہنیں کہتی ہیں کہ بھائی کو نفسیاتی ہسپتال لے چلو‘ کہیں یہ نفسیاتی مریض تو نہیں ہوگیا۔ (ا۔خ۔ک)
جنات نے نظربند کردی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا فیض تادیر جاری رکھے اور آپ کے طفیل ہماری بھی دنیا اور آخرت میں آسانی عطا فرمائے۔ میں اپنی سچی داستان جو کہ جنات سے متعلق ہے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں اسی لیے میں یہ خط کسی سے لکھوا کر بھیج رہا ہوں۔ میں جب جماعت ہشتم کا طالب علم تھا میرے سر میں شدید درد شروع ہوگیا‘ درد ناقابل برداشت تھا‘ ڈاکٹری ادویات بھی کافی استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوتا تھا۔ اسی دوران میری ایک بہن جو کہ سکھر میں رہتی تھیں انہوں نے گھر رابطہ کیا تو ابو نےبتایا کہ (ع) کی یہ کیفیت ہے تو میری بہن کے کہنے پر مجھے سکھر بھیج دیا گیا۔ بہن کے پاس ایک نا م نہاد عامل عورت رہتی تھی جو کہتی تھی کہ میرا جنات سے رابطہ ہے میں (ع) کو ان سے دم کروا کر لاتی ہوں‘میری بہن نے بنا سوچے سمجھے مجھے اس کے ساتھ بھیج دیا‘ وہ مجھے مختلف جگہوں سے گھما پھرا کر گھر لےآئیں اور کہا کہ میں دم کروا لائی ہوںاس کے دم کروانے کے بعد مجھے اور شدید درد شروع ہوگیا‘اسی دوران شب برأت کے موقع پر صبح اٹھا تو میری نظربند ہوچکی تھی اس وقت میری عمر 14 سال تھی جب میری نظر بند ہوئی تو وہی عورت مجھے گاڑی میں بٹھا کر ایک باغ میں لےجاتی ہے اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ مجھے ایک درخت کے اندر لے جاتی جو گھر نما تھا اور وہاں پر جنات کی کثرت تھی وہ مجھے باقاعدہ سلام وغیرہ کرتے اور مجھے کھڑا کرکے میرے جسم کی دھاگوں سے پیمائش کرتے اور کہتے اس کو کہیں لے کر نہ جانا اور جب میں ان سےدعا کی درخواست کرتا تو مجھے کہتے کہ ابھی تمہاری نظر بند کی ہے ہم تمہاری سانس بھی بند کردیں گے۔وہ دن اور آج کا دن میری دنیا اندھیر ہے‘ میں نے بڑے بڑے ڈاکٹروں عاملوں کو دکھایا مگر ان جنات نے میری نظر نہ کھولی۔ میری قارئین سے التجا ہے کہ کسی بھی سڑک چھاپ عامل سے اپنا روحانی علاج ہرگزمت کروائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جو سزا میں بھگت رہا ہوں وہ کل آپ کو بھی بھگتنی پڑے۔(ع)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 019 reviews.