Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

20 سال پرانا کمرہ کھولااور’’ شامت‘‘ شروع

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

میںنے وہاں کے ایک عالم کو بتایا تو انہوں نے کہا سورۂ فاتحہ دم کرکے پلائیں تو میں نے اول وآخر درودشریف کے ساتھ اکیس مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم ہر نماز کے بعد کیا اور بیوی کو وہ پانی پلایا تو میری بیوی کی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہوگئی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا ہوں‘ جس گھر میں رہتا ہوں اس میں ایک کمرہ پچھلی طرف ہے جو کہ پچھلے پندرہ بیس سال سے بند تھا۔ ایک مرتبہ مالک مکان آیا اور اس نے وہ کمرہ کھول دیا۔ ہم نے جاکر اس کمرے کی صفائی ستھرائی کی اور اس میں اپنا سامان سیٹ کرکے رہنا شروع کردیا۔ دو تین دن کے بعد میری‘ میری بیوی اور میرے بچے کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا‘ ہروقت بے چینی گھبراہٹ ہوتی۔ گھر کے باہر میں بالکل ٹھیک رہتا گھر میں آتے ہی طبیعت خراب ہونا شروع ہوجاتی۔ یہی حال میری بیوی اور بچے کا بھی تھا۔ اسی دوران مجھے کسی نے رسالہ عبقری دیا اور آپ کا تعارف کروایا۔ میں نے فون پر وقت لے کر آپ سے اپنے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کی تو آپ نے مجھے کچھ وظائف اور ساتھ ہروقت کھلا دو انمول خزانہ پڑھنے کو کہا اور ساتھ درس سننے کو کہا۔ میں نے سب اعمال باقاعدگی سے کرنے شروع کیے تو ہمارے گھر کے حالات اور خراب ہونا شروع ہوگئے۔ مجھے ایک دوست نے کہاکہ انمول خزانہ نمبر ایک تہجد کی نماز کے بعد پڑھو وہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے زیادہ ثواب ہوگا اور پریشانیاں کم ہوں گی وہ کرنا شروع کیا تو کچھ دن سکون سےگزرے مگر پھر اچانک میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہوگئی اس کے ہاتھ پاؤں گرم ہونا شروع ہوگئے اور اس کے جسم میں شدید درد شروع ہوگئی۔ کچھ دیر بعد وہ بالکل ٹھیک ہوجاتا۔ اگلی دفعہ جب اس کی طبیعت خراب ہوئی تو ساتھ اس کی ماں کی بھی وہی کیفیت شروع ہوگئی۔ ہر روز ایک نئی تکلیف ہوتی۔ جب ہم چھٹیوں کے دوران اپنے گاؤں گئے تو میں اور میرا بیٹا بالکل تندرست رہے مگر بیوی کی طبیعت وہاں بھی خراب ہوگئی جو کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ میں وہاں کے ایک عالم کو بتایا تو انہوں نے کہا سورۂ فاتحہ دم کرکے پلائیں تو میں نے اول وآخر درودشریف کے ساتھ اکیس مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم ہر نماز کے بعد کیا اور بیوی کو وہ پانی پلایا تو میری بیوی کی طبیعت ٹھیک ہونا شروع ہوگئی۔ میری بیوی کو دوبارہ کبھی تکلیف نہیں ہوئی مگر میرے
بیٹے کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی تو میں اس پر انمول خزانہ نمبر ایک اور دوانمول خزانہ نمبر دو پڑھ کر دم کرتا رہا۔ تقریباً ایک مہینہ میں نے لگاتار اپنے بیٹے پر ہزاروں کی تعداد میں دو انمول خزانہ نمبر دو اورانمول خزانہ نمبر ایک پڑھ پڑھ کر دم کیا تو میرے بیٹے کی طبیعت سنبھل گئی۔ اب الحمدللہ! ہمارے گھر میں سکون ہے‘ گھبراہٹ بے چینی ختم ہوگئی ہے۔اب ہم سب تندرست اور خوشحال ہیںاب بھی اسی گھر میں رہ رہے ہیں مگر کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔میرا بیٹا الحمدللہ اب سکول بھی جاتا ہے‘ بالکل تندرست ہے۔ ہمارے گھر سے عجیب قسم کی بدبو آتی تھی جو کہ اب کافی عرصہ ہی ہوگیا ہے نہیں آئی۔آپ کے درس ہمارے گھر میں ہروقت چلتے رہیں جسے سن کر میری دل کی دنیا ہی بدل گئی ہے۔ میری بیوی ماشاء اللہ اب صوم وصلوٰۃ کی پابند ہوگئی ہے اور بچہ بھی اعمال پر آگیا ہے۔ (غ،ش)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 045 reviews.