Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ ایڈٹر کے قلم سے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر کے کچھ عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور یہ سب عرصہ دراز سے چل رہا ہے‘ شاید شادی سے پہلے سے ہی۔ میری شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں۔ میرے دو بچے ہیں۔ میرے شوہرکا اپنا کاروبار ہے۔

گمشدہ موبائل وظیفے کی برکت سے مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک اللہ والے دوست گڑھی شاہو میں رہائش پذیر ہیں‘ پچھلے سال وہ حج مبارک کی سعادت کیلئے جارہے تھے کہ ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے گھر پر ہی ان کا موبائل فون گم ہوگیا‘ اس میں کچھ دیر پہلے ہی سعودی عرب کے جو تمام موبائل نمبرز تھے فیڈ کیے تھے۔ بزرگ ربڑ کی جوتی لینے مقامی شوز کی دکان تک گئے تھے‘ واپس آئے موبائل کا نام و نشان تک نہ تھا۔ سب احباب پریشان‘ ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے‘ اس دکان پر بھی گئے جہاں سے جوتا لیا تھا وہاں پر بھی نہ ملا۔ خیر میں نے اپنے انفرادی طور آپ کا ایک مرتبہ درس میں بتایا گیا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کردیا۔ مجھے اندر سے ایک امید تھی کہ موبائل ضرور مل جائے گا۔ جب ہر طرف سے ناامیدی ہوگئی تو نیا موبائل خریدنے کی باتیں ہورہی تھیں مگر میں مکمل یقین توجہ اور دھیان سے وظیفہ پڑھتا رہا۔ اسی اثناء میں گھر کے اندر ہی سے دروازہ کھٹکھٹایا اور خاتون نے آکر بزرگ کو فون پکڑا دیا اور کہا کہ اندر کسی کمرے میں بند پڑا تھا جبکہ بزرگ ادھر گئے ہی نہیں تھے۔ سب نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا لیکن ان پریشان کن لمحوں میں ہر ایک کے چہرے پر اداسی اور موبائل ملنے کے سب کے چہروں پر خوشی لمحات میں بیان نہیں کرسکتا۔
چوری شدہ 22 ہزار ایک ماہ بعد واپس مل گئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے پڑھتے مجھے دو سال ہوگئے ہیں‘ اس دوران میں نے تسبیح خانہ میں آکر آپ کے درس بھی سنے۔ درس نے میری زندگی بدل دی۔ آپ کے درس اور وظائف کی برکت سے الحمدللہ زندگی کے مسائل مسائل نہیں رہے۔ آپ نے اپنے درس میں ایک مرتبہ ایک وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بتایا تھا۔ اس وظیفے کی برکات اگر میں لکھنا شروع کروں تو ختم ہی نہ ہوں۔ یہاں میں صرف ایک واقعہ بتانا چاہوں گی کہ میرے گھر سے 22 ہزار روپے چوری ہوگئے تھے۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ دن رات ہزاروں کی تعداد میں پڑھتی رہی۔ اللہ کی رحمت سے وہ بائیس ہزار کام والی اٹھا کر لے گئی تھی۔ ایک ماہ بعد واپس کرگئی کہ میری بیٹی نقلی پیسے سمجھ کر لے گئی تھی۔ میں نے یہ وظیفہ یقین سے پڑھا اور ہر کسی سے کہتی تھی کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے میرے پیسے اس وظیفے کی برکت سے ضرور واپس مل جائیں گے اور اللہ نے اپنے کلام کی برکت سے یہ سچ ثابت کردیا۔
چار سال سے انکار ی گھربلا کر پیسے دے دئیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میری والدہ آپ کا رسالہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں۔ابھی مہینے کا آخر ہی ہوتا ہے کہ میری والدہ بار بار مجھے کہتی ہیں کہ جاکر بک سٹال پر پتہ کرکے آؤ عبقری آگیا کہ نہیں۔ الحمدللہ! اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے ہم خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔میری والدہ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات رشتہ داروں اور ہمسایوں کو خوب بتاتی ہیں جن سے انہیں لاجواب فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ خاص کر آپ کے روحانی آرٹیکل سے وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِنے توہمارا چار سال پرانا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔ جس کی ہمیں بالکل بھی امید نہ تھی۔ مسئلہ یہ تھا کہ لاہور میں ایک بندے نے تقریباً چار سال ہمارے پیسے دینے تھے اور رقم بھی تقریباً آٹھ لاکھ کے قریب تھی۔ میری والدہ نے اور میں نے رقم کے حصول کیلئے یہی وظیفہ تقریباً تین ماہ پڑھا تو اس بندے کا مجھے فون آیا کہ میں آپ کے پیسے دینا چاہتا ہوں آپ میرے گھرلاہور آئیں میں آپ کے پیسے دینا چاہتا ہوں۔ فون سننے کے بعد تو جیسے میں سکتے میں ہی آگیا ‘ کچھ دیر بعد حواس بحال ہوئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جسے سن کر خوشی سے ان کے آنسو نکل گئے۔ اگلے دن میں لاہور کیلئے روانہ ہوا‘ اس شخص کے گھر گیا‘ اس نے میرا بہت اکرام کیا اور مجھے میری رقم واپس کردی۔
اغوا شدہ بھتیجا وظیفے کی برکت سے بازیاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کی تمام نسلوں کو خوش اور آباد رکھے آپ کا ماہنامہ عبقری اس دور میں امید کا چراغ ہے جو ہر ماہ لاکھوں گھروں کو روشن کرتا ہے اس میں چھپے ہوئے وظائف اور دعائیں بہت سے دکھی لوگوں کا سہارا بن گئی ہیں۔ اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل ’’گمشدہ چیز‘ فرد ‘ سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ ہم نے خود آزمایا ہے۔ میرا بھتیجا پچھلے سال اغوا ہوگیا تھا‘ جب وہ اغوا ہوا ہم نے اسی دن سے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ ہمارے گھر کے ہرفرد کی زبان پر یہ ورد رواں دواں رہتا تھا۔ چار ماہ مسلسل ہم نے یہ ورد کیا تو چار ماہ کے بعد ان لوگوں نے اس کو چھوڑاہے۔ الحمدللہ! وہ صحیح سلامت آگیا۔ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس نے ہمیں اس وظیفے کی برکت سے ہمارا بچہ بغیر کسی تاوان کے واپس کردیا۔عبقری کی دوائیں خاص طور پر روحانی پھکی اور ستر شفائیں ہم لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اس سے ہائی بلڈپریشر نارمل رہتا ہے۔ بہت فائدے کی چیز ہے۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 060 reviews.