Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناک میں نمک ملا پانی ڈالنے کے فوائد

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

انہوں نے بتایا کہ اس کے مسلسل استعمال سے انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات سے نجات حاصل ہوگئی اور اپنی صحت سے بہت مطمئن ہیں۔ اس کے استعمال سے ان کا نزلہ‘ زکام‘ گلے کی خرابی‘ کیرا گرنے اور سانس لینے میں دقت جیسے مسائل ختم ہوگئے۔

زیادہ تر لوگوں کو Neti Potپول پہلی بار استعمال کرنے سے ڈر لگتا ہے‘ شروع میں ناک میں نمک ملا پانی ڈالنے کا خیال عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن آہستہ آہستہ جب اس کے فوائد سامنے آئے ہیں تو اس کی افادیت کا احساس ہوتا ہے۔
میرے ماموں فاروق احمد جو شیخوپورہ کے رہائشی ہیں وہ تقریباً آٹھ مہینے سے باقاعدگی کے ساتھ دن میںدو مرتبہ Neti Pot ڪا استعمال کرتے ہیں‘ انہیں بچپن سے Sinusاور گلے میں کیرا گرنے کی شکایت ہے‘ اس شکایت کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر مسلسل اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرتے رہے‘ بہت سال نزلے زکام اور گلا خراب رہنے کے باعث انہیں یہ ادویات مسلسل استعمال کرنا پڑتی تھیں۔ بہت سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود ان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل نہیں ہوا‘ مستقل اینٹی بائیوٹک کے استعمال کرنے سے انہیں وقتی فائدہ تو حاصل ہوتا مگر جونہی دوائی چھوڑتے تو پھر سے وہی مسئلہ شروع ہوجاتا۔ یہاں تک کہ اتنے مسلسل استعمال کے بعد دوائیوں نے اثر کرنا چھوڑ دیا۔ پھر انہیں انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران Neti Pot کے بارے میں پتہ چلا۔ ویب سائٹ پر نیٹی پاٹ کے طریقہ استعمال اور غیرملکی افراد کے مشاہدات پڑھنے کے بعد انہوں نے بھی اسے استعمال کرنا شروع کیا اور حیرت انگیز فائدہ حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے مسلسل استعمال سے انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات سے نجات حاصل ہوگئی اور اپنی صحت سے بہت مطمئن ہیں۔ اس کے استعمال سے ان کا نزلہ‘ زکام‘ گلے کی خرابی‘ کیرا گرنے اور سانس لینے میں دقت جیسے مسائل ختم ہوگئے۔ انہوں نے اپنے کئی دوستوں کو بھی اس کے استعمال کا مشورہ دیا۔ آٹھ دس لوگوں نے اپنے مشاہدات بیان کیے کہ سانس کی بدبو دور ہوگئی اور ہروقت ناک بند رہنے کی شکایت بھی ختم ہوگئی۔ چند افراد نے اپنے بیوی بچوں کو بھی استعمال کروانا شروع کیا تو انہیں بھی بے شمار فوائد حاصل ہوئے۔ ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ اس کا اتنا پرانا Sinusٽٹھیک ہوگیا اور وہ اس خوشی میں پورے لاہور کو مٹھائی بانٹنا چاہتا ہے کیونکہ پہلے وہ بہت مایوس اور ناامید ہوچکا تھا کہ اس کی یہ بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ جب میرے ماموں دو ماہ پہلے دبئی گئے تو وہاںNeti Pot میڈیکل سٹور پر برائے فروخت موجود تھا اور اکثر لوگ اسے استعمال کرکے بے انتہا فوائد حاصل کررہے ہیں جس طرح ٹوتھ برش دن میں دو مرتبہ استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح بہت سے مغربی اور عرب ممالک میں ہزاروں افراد اس کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ ماموں جان کے بتانے پر امی جان نے بھی تقریباً چار ماہ قبل اس کا استعمال شروع کیا‘ والدہ صاحبہ کو تقریباً پندرہ سال سے الرجی کی وجہ سے شدید نزلہ زکام اور چھینکوں کی شکایت تھی بہت علاج کروانے اور مسلسل ادویات کے استعمال کے باوجود یہ مسئلہ برقرار تھا۔ تاہم Neti Pot کے استعمال سے انہیں بہت افاقہ ہے اور انہوں نے اپنے کئی جاننے والوں کوبھی Neti Pot سے متعارف کروایا ہے۔ انٹرنیٹ پر بے شمار لوگوں نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کیے ہیں جن میں چند بیان کررہی ہوں۔ 1۔ میں تقریباً تین سال کے عرصے سے Sinus کا علاج بے شمار ڈاکٹروں سے کروا کر تنگ آچکا تھا۔ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری قوت مدافعت نے کمزور ہوکر اپنا کام بند کردیاکیونکہ مجھے فرق نہیں پڑرہا تھا میرے ایک دوست نے مجھے Neti Pot کا بتایا اور اس کے استعمال کے بعد مجھے لگا کہ میں واقعی سانس لے رہا ہوں اور اس رات میں سکون سےسویا۔ میرے بیٹے کو بھی بہت پرانا سینس انفیکشن ہے اس کی عمر چھ سال ہے اور اسے استعمال کے بعد حیرت انگیز فائدہ حاصل ہواہے۔ نیٹی پاٹ کیا ہے؟: نیٹی پاٹ بنانے کیلئے ایک دو اونس (60ML) نوزل والی سرنج لیں اس کی نوزل دو انچ لمبی ہوتی ہے۔ اس کی آدھی نوزل (ایک انچ) دندانے والی چھری سےکاٹ لیں۔ جہاں سے کاٹا گیا ہے وہاں ریگمال سے ہموار اور ملائم کرلیں تاکہ اس کا یہ حصہ کھردرا اور نوکیلا نہ رہے اب ڈاکٹری استعمال میں آنے والی آدھ انچ کی ٹیپ لیں جہاں سے نوزل کاٹی ہے اس کے برابر میں رکھ کر اس کے گرد ٹیپ اتنی لپیٹیں کہ جب اس کو ناک میں داخل کریں تو نتھنے میں پیک اور پھنس کر آئے۔(عموماً پانچ یا چھ مرتبہ ٹیپ کونوزل کے گرد لپیٹنا کافی ہوتا ہے) لیجئے آپ کا نیٹی پاٹ تیار ہے۔ طریقہ استعمال: آدھ لیٹر پانی لیں۔ اس کو تین سے پانچ منٹ تک ابالیں جب پانی نیم گرم رہ جائے یعنی نہ زیادہ گرم اور نہ زیادہ ٹھنڈا ہو تو اس میں ایک چمچ سادہ نمک (آئیوڈین ملا نمک نہ ہو) ملا کر اچھی طرح ہلا لیں تاکہ نمک پانی میں اچھی طرح حل ہوجائے۔ اس پانی سے سرنج کو بھرلیں۔ اب بیسن یعنی ہاتھ منہ دھونے والے سینک کے پاس اپنا سر اس طرح رکھیں کہ آپ کی گردن ایک طرف تھوڑی سی جھکی ہوئی ہو اور آپ کی آنکھیں نیچے بیسن کی طرف دیکھ رہی ہوں۔ اپنے سر کو اس طرح جھکائیں کہ آپ کا دایاں نتھنا‘ بائیں نتھنے کے بالکل اوپر ہو۔ اب آرام سے نوزل دائیں نتھنے میں تھوڑا اوپر کرکے ڈالیں تاکہ پانی جب اس میں جائے تو اس نتھنے سے پانی کی لیکیج نہ ہو۔ منہ کھول کر سانس لینے کا عمل جاری رکھیں۔ اس سے سانس کی گزرگاہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور پانی ناک سے ہوکر منہ میں نہیں جائے گا۔ اب سرنج کو نیچے سے اوپر کی طرف دبائیں تاکہ سرنج میں موجود پانی آہستہ آہستہ پریشر کے ساتھ دائیں نتھنے میں اوپر کی طرف جائے۔ کچھ ہی سیکنڈز میں قدرتی طور پر پانی آپ کے بائیں نتھنے سے گزرتا ہوا نیچے سنک میں گرے گا۔ جب سرنج خالی ہوجائے تو نوزل کو اپنے دائیں نتھنے سے نکال لیں اور سانس ناک سے باہر نکالیں اور ناک صاف کرلیں۔ بائیں نتھنے میں بھی اسی طرح عمل کریں۔ یہ عمل دو دفعہ بائیں نتھنے میں اور دو دفعہ دائیں نتھنے میں کریں۔ اس سارے عمل میں تین سے پانچ منٹ لگتے ہیں۔ ہدایات: ہر مرتبہ استعمال کے بعد اپنے نیٹی پاٹ یعنی سرنج کو اچھی طرح دھوکر رکھیں۔ نوزل پر لگی ٹیپ کو ایک ہفتے بعد تبدیل کرلیں۔ اپنا نیٹی پاٹ کسی اور کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ہر آدمی کا اپنا اپنا نیٹی پاٹ ہونا چاہیے۔ شروع شروع میں نمک کا آدھا چمچہ پانی میں ڈالیں۔ بعد میں آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے چلے جائیں۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو نوزل کو ناک میں ڈالنے سے پہلے دونوں نتھنوں میں پٹرولیم جیل کی ہلکی سی تہہ لگالیں۔ ضرورت اشیاء: سرنج۔ نیم گرم پانی۔ نمک سادہ۔ فائدہ: اس تمام عمل سے ان بیماریوں سے یقینی نجات ملتی ہے۔ نزلہ، زکام، خشک کھانسی، ناک کی خشکی، الرجی، ناک کی خارش اور انفیکشن۔ اس کے علاوہ ناک کی جھلی کی سوجن بھی کم کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 193 reviews.