Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

ایک شادی کی تقریب میں ایک معزز سی خاتون تین ماہ کی بچی کو دودھ پلارہی تھی‘ دوسری خاتون نے پوچھا بہن آپ کے کتنے بچے ہیں؟ وہ بولی دو بیٹیاں ہیں‘ ایک تو یہی ہے گود میں‘ دوسری وہ کھڑی ہے سہیلیوں کے ساتھ گلابی سوٹ والی۔ دوسری خاتون نے حیرت سے پوچھا بچوں کے درمیان اتنا وقفہ ایک ماشاء اللہ اٹھارہ انیس سال کی ہے اور ایک صرف تین ماہ کی ہے۔ کیا وجہ ہے؟ بہن وجہ کیا ہونی ہے خدا کی رضا‘ میری پہلی بیٹی شادی کے ڈیڑھ سال بعد پیدا ہوئی۔ اس کے بعد دو تین سال تو میں نے بھی پروا نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ دے گا لیکن جب بڑی بچی پانچ سال کی ہوگئی پھر تو میں نے بھی علاج شروع کردیا‘ کئی ڈاکٹروں کو چیک کروایا‘ حکیموں کا علاج کیا۔ منتیں مرادیں بھی مانی لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔ کہیں سے بھی دل کی کلی نہ کھلی۔ بڑی بیٹی کی شادی کردی‘ گھر میں میاں بیوی اکیلے رہ گئے‘ اب دل تو بہت چاہتا تھا کہ ایک دل بہلانے کا کھلونا ہو۔ ہم دونوں میاں بیوی نارمل تھے ایک بچی اس چیز کا ثبوت تھی‘ ہم ابھی بوڑھے بھی نہیں ہوئے تھے کہ بچہ پیدا کرکے شرمندہ ہوتے۔ ایک دن فیصل آباد سے بذریعہ ٹرین اپنے میکے مظفرگڑھ آرہی تھی۔ ٹرین میں ایک بزرگ خاتون بیٹھی تھیں‘ لمبا سفر تھا‘ گپ شپ شروع ہوگئی‘ خالہ نے بچوں کے متعلق پوچھا‘ (بوڑھی خاتون جن کو میں نے خالہ کہنا شروع کردیا تھا) خالہ کو اُداسی سے بتایا کہ ایک بیٹی تھی‘ بیاہ دیا‘ اب ہم ہیں اور ہماری تنہائی۔ خالہ نے ایک وظیفہ بتایا اور کہا انشاء اللہ یہ مجرب وظیفہ تم اسے آزماؤ‘ تم میاں بیوی طبی لحاظ سے تندرست ہو تو قدرت ضرور اس وظیفےسے مہربان ہوگی۔ ہم نے گھر جاکر وظیفہ شروع کردیا۔ اکتالیس دن کا وظیفہ تھا‘ ابھی پچیس دن ہی گزرے تھے‘ خداوند کریم کی مہربانی ہوگئی‘ ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا‘ اب یہ بچی میری گود میں ہے۔ وظیفہ درج ذیل ہے:۔نئے چاند کی پہلی جمعرات جسے نوچندی جمعرات کہتے ہیں سے وظیفہ صبح فجر سے ہی شروع کردیں۔ وظیفہ یہ ہے خاتون جب بھی پانی پیے اس پر سات بار درود ابراہیمی پڑھے ۔ پانی بوتل میں نہیں رکھنا بلکہ جس وقت بھی پانی پینا ہے اسی وقت اس پردرود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ پورے اکتالیس دن۔ شرط یہ ہے کہ اس دوران درود ابراہیمی کے بغیر ایک بوند بھی نہیں پینی۔ اگر بھول کر بغیر درود ابراہیمی کے پانی پی لیا ہے تو وظیفہ ختم۔ دوبارہ شروع کریں۔ وہ بہن کہنے لگیں: میں تو کچھ زیادہ ہی وہمی ہوگئی تھی ہر پینے والی چیز یعنی بوتل‘ چائے‘ شربت ہر چیز پر درود ابراہیمی پڑھ کر پیتی رہی۔ ویسے تو یہ وظیفہ صرف عورت کیلئے ہے لیکن اگر ساتھ مرد بھی شامل ہوجائے تو سونے پر سہاگہ ہے۔ بس جتنی دفعہ پانی پئیں اس پر درود ابراہیمی پڑھ کر پھونک ماردیں انشاء اللہ من کی مراد مل جائے گی۔
خاوند‘ افسر‘ ظالم کو مہربان کرنے کا وظیفہ
یااللہ رحم کر۔ رحم کا سہم کر۔ ظالم کو زیر کر۔ دشمن کو دور کر۔ پتھر کو پانی کر۔ زبر کو زیر کر۔ زیر کو پیش کر۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 198 reviews.