Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوست جننی اور اس کی سہانی یادیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

میں بڑا حیران تھا یہ سب کیا ہے۔ چند دنوں کے بعد میں رات کو سویا ہوا تھا کہ کمرے میں خوب روشنی ہوئی اور نہایت خوبصورت پری آئی۔ کمرے میں ہرطرف خوشبو پھیل گئی۔ اس پری نے مجھ سے کہا کہ اس چڑیل سے تمہاری جان میں نے چھڑوائی ہے اب تم سکون سے اس گھر میں رہ سکتے ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے چند ماہ قبل کسی دوست کے ہاتھ میں ماہنامہ عبقری دیکھا تو بے ساختہ خیال پیدا ہوا کہ یہ بھی ایسے ہی عام سا رسالہ ہے مگر جب میں نے سرسری لاپرواہی سے اس کا سرورق کھولا تو سرورق پر مولانا محمد کلیم صدیقی دامت برکاتہم اور اس کے ایڈیٹرکےباکس میں شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کا نام دیکھا تو تسلی ہوگئی کہ یہ تو ہمارے بڑوں کے پروردہ ہیں اور لوگوں کی اصلاح کے جذبے سے سرشار ہیں۔ اللہ کریم آپ کی صلاحیتوں میں مزید جلا بخشے اور باطل کے حملوں سے بچائے۔ آمین!اب میں مستقل ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں اورہاکر کو کہہ کر رسالہ گھر لگوایا ہوا ہے۔ اس تحریر سے مقصود یہ ہے کہ میں بھی کچھ مواد ماہنامہ عبقری کے قارئین کی خدمت میں بھیجنا چاہتا ہوں۔ خاص طور پر ’’کوہ قاف سے آئی پری سے خوشگوار ملاقاتیں‘‘ کی کہانی پڑھ کر۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دوران ملازمت میری تشکیل بالاکوٹ ہوئی‘ مجھے وہاں ایک فلیٹ ملا جس میں میں صبح کو جاتا اور شام کو آجاتا۔ تین چار دنوں کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ یہاں میرے علاوہ بھی کوئی اندیکھی مخلوق رہتی ہے۔ کبھی برتن پڑا پڑا خودبخود گرجاتا‘ کبھی کھڑکی خودبخود کھلتی اور بند ہوجاتی۔ ایک دن میں نے ہمت کرکے اس سے بات کی تو اسی رات میری خواب میں ایک نہایت بدصورت چڑیل آئی اور اس نے مجھے دھمکی دی کہ فوراً اس گھر کو چھوڑ دو۔ چند ہفتے اس چڑیل نے مجھے خوب تنگ کیا‘ مگر پھر حیران کن طور پر اس کمرے میں جیسے سکون سا آگیا۔ نہ برتن گرتا‘ نہ میرے خواب میں کوئی چڑیل آتی۔ نہ مجھے کوئی دھمکی دیتا۔ میں بڑا حیران تھا یہ سب کیا ہے؟ چند دنوں کے بعد میں رات کو سویا ہوا تھا کہ کمرے میں خوب روشنی ہوئی اور نہایت خوبصورت جننی آئی۔ کمرے میں ہرطرف خوشبو پھیل گئی۔ اس جننی نے مجھ سے کہا کہ اس چڑیل سے تمہاری جان میں نے چھڑوائی ہے اب تم سکون سے اس گھر میں رہ سکتے ہو۔ پھر اس جننی سے میری ملاقاتیں شروع ہوگئیں اور وہ ہر روز میرے خواب میں آتی۔ مجھے جنات کی باتیں بتاتی۔ میں بڑا خوش تھا۔ میرے کسی عزیز‘ دوست رشتہ دار کو کوئی مسئلہ ہوتا میں اس سے حل کروالیتا۔ بہت سی بیماریوں پریشانیوں اور جادو ٹونے کا توڑ اس نے مجھے چند دنوں میں کرکے دے دیا۔ اس دوران جنات کے حوالے سے میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔ اس جننی سے میرا تعلق تقریباً تین سال تک رہا۔ ساری ساری رات وہ میرے پاس رہتی صبح جب میری آنکھ کھلتی تو کمرہ خوشبو سے بھرا ہوتا۔ میری نیند پوری نہ ہوتی تھی اور دن بدن میری صحت بھی خراب ہوتی جارہی تھی۔پھر مجھے ایک اللہ والے ملے‘ انہیں میں نے اپنا جننی سے تعلق کے متعلق سب کچھ سچ سچ بتادیا۔ پھر انہوں نے مجھے وہ جگہ چھوڑنے کو کہا اور کہا فوری طور پر اس سے علیحدہ ہوجاؤ اور میں عمل کرتا ہوں ایک تو وہ تمہارے پاس کبھی نہیں آئے گی اوراگر کبھی آبھی گئی تو اسے اپنے پاس آنے سے منع کردینا۔ وہ دن اور آج کا دن وہ جننی دوبارہ میرے پاس کبھی نہیں آئی۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام ہرگز شائع نہ کیجئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 203 reviews.