Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرنعمت ماں کے قدم چومنے سے ملی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

آٹا گوندنا، روٹی بنانا، برتن دھونے، امی کو وضو کروانا، نماز پڑھوانی، کھانا کھلانا وغیرہ۔ الغرض وہ تمام کام جو گھر میں ایک عورت سر انجام دیتی ہے، میں کرتا تھا اور میری والدہ ہمیشہ کی طرح مجھے بے حد دعائیں دیتی تھیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 21 سال ہے میں ڈپلومہ کا طالب علم ہوں الحمدللہ! ناظرہ قرآن ماں باپ نے بچپن میں ہی پڑھا دیا تھا اور خدا کا شکر ہے کہ تلاوت کی بھی وہی توفیق دیتا ہے۔عبقری پڑھ کر اورآپ کی چند کتابیں پڑھ کر اب تو اور بھی جذبہ اورشوق، لگن پیدا ہوگئی ہے اور ان سب میں میری نیت یہی ہوتی ہے کہ یااللہ! تو مجھے اپنا قرب عطا فرما اور کرم ہے اس ذات کا کہ وہ ہر موڑ پر میرا ساتھ دیتا ہے۔ میں اپنی زندگی کے کچھ راز عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتا ہوں تاکہ اور لوگوں کو بھی توفیق ہو اور وہ بھی وہ کچھ پائیں جو میں نے پایا ہے:میرے میٹرک کے سالانہ بورڈ کےامتحانات تھے میری والدہ جوکہ 2004ء سے بیمار ہیں، فالج کی مریضہ ہیں اور مرگی کی بھی بیماری ہے، ان دنوں ( یعنی جب میرے پیپر ہورہے تھے) وہ بہت زیادہ بیمار تھیں تو میں گھر کے سارے کام کرتا تھا، امی ‘ ابو اور بھائی کےکپڑے دھونے، (ہم بس دو بھائی ہیں، بھائی مجھ سے بڑے ہیں اور وہ ملتان میں ہوتے ہیں) آٹا گوندنا، روٹی بنانا، برتن دھونے، امی کو وضو کروانا، نماز پڑھوانی، کھانا کھلانا وغیرہ۔ الغرض وہ تمام کام جو گھر میں ایک عورت سر انجام دیتی ہے، میں کرتا تھا اور میری والدہ ہمیشہ کی طرح مجھے بے حد دعائیں دیتی تھیں۔ آپ یقین جانئے کہ میرے پیپر بالکل اچھے نہیں ہوئے تھے لیکن میرے اللہ کی کرم نوازی دیکھیں جب رزلٹ آیا تو میں نے پورے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ میں پاس ہوگیا ہوں بلکہ پوزیشن لے لی ہے۔ بس پھر تو میں امی کے پیروں میں گر گیا، خدمت تو پہلے بھی کرتا تھا اب اور زیادہ خدمت کرنے لگا۔ الحمدللہ! امی مجھے اب بھی بہت دعائیں دیتی ہیں۔ پھر اللہ نے مجھے ہر چیز سب سے پہلے دی۔ میں اپنے تمام کزنوں میں سب سے چھوٹا ہوں لیکن سب سے پہلے گزشتہ سال میری شادی ہوگئی ‘اللہ نے مجھے سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاڑھی شریف رکھنے کی توفیق دی، گناہوں سے دور کردیا اپنے دین کے راستے میں قبول کرلیا۔ الحمدللہ! اللہ قبول فرمائے اور اب میوزک، ٹی وی، گانے وغیرہ ان سب سے نفرت ہوگئی ہے۔ الحمدللہ! سنتی لباس پہنتا ہوں، چھوٹی سی عمر میں اللہ رب العزت نے بہت زیادہ نعمتوں سے نواز دیا اور جب میں اپنی والدہ کے پیروں کو چومتا ہوں تو بہت سکون ملتا ہے۔ الحمدللہ! اللہ نے کبھی پیسوں کی کمی نہیں ہونے دی بلکہ میں جتنا صدقہ کرتا ہوں مجھے دو گنا کیاسات گناہ زیادہ مل جاتا ہے یہ سب میں اپنی تعریف نہیں کررہا اپنی زندگی کے وہ تمام حالات آپ کو بتارہا ہوں جو ابھی تک کسی کو نہیں بتائے لیکن والدہ والا قصہ سب کو بتاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ماں باپ کی خدمت کرو پھر دیکھو تم کہاں سے کہاں جاتے ہو۔ آپ کو بھی اجازت دے رہا ہوں میری والدہ والا قصہ بغیر میرا نام شائع کئے عبقری رسالے میں چھاپ دیں تاکہ اور لوگ بھی عمل کرسکیں۔

 

Respected Hakeem Sahib!  I am 21 years old. I am a student of diploma. With the grace of Allah I was taught reading Quran by my parents when I was a child and all thanks to Allah Who gives me power to recite Holy Quran. I'd read the magazine of Ubqari and a few of your books. Now I am passionate and I intend and pray that Allah brings me closer to Himself, and thanks to Him he helps me at all occasions. I want to share some secrets of my life with the readers of Ubqari so that more and more people get the power to achieve what I have achieved. My matriculation examination was going on. My mother has been sick since 2004. She is paralyzed and she also had epilepsy in those days when my exam was going on. She was very sick at that time. I did all the domestic work. I washed the clothes of my mother, father and my elder brother.  We are only two brothers. My brother is elder and he lives in Multan. I was kneading the flour, cooking bread, washing dishes, helping my mother for Wadu and saying prayers, in short all those tasks which woman does in the home.  My mother was always praying a lot for me. Believe you me I was not at all satisfied with my papers but see the blessings of my Allah. When my result was announced, I was surprised to know that I got first position in my college. I have not only passed the exam but also I got the first position as well. I fell on my mother's feet.  I was already serving her but now I started serving her more.  With the grace of Allah! My mother praised a lot for me. In return, Allah blessed me with everything. First of all I am youngest of all my cousins but I got married before all of them. I also observed the Sunnah of Holy Prophet (­) of keeping a beard. Allah saved me from sins and accepted me for practicing my religion.

With the grace of Allah Almighty, I started hating music, TV and songs; I wear dress according to Sunnah, and am blessed with bounties of Allah in this young age. When I caress my mothers feet, I feel very peaceful; I am never short of money, whenever I give alms, I get two to seven times than that. I am not saying it all to praise myself. I am just sharing the example of serving a mother with you so that you may be motivated to serve your parents. I strongly recommend you serving your parents watch how much progress you will make in your life. I allow Ubqari magazine to publish this letter anonymously, so that maximum people can read it. 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 213 reviews.