Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

صدقہ کی ضرورت و اہمیت
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ہربھلائی کاکام صدقہ ہے‘‘ (بخاری)۔صدقہ اس خرچ کو کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں سچے دل سے کیا جائے۔ صدقہ کو بہت فضیلت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اسے قرض حسن سے تشبیہ دی ہے جو اللہ تعالیٰ کو دیا جائے۔ اللہ رب ذوالجلال اس کا بدل دونوں جہانوں میں دیتا ہے۔ ایک مفلس اور غریب آدمی کے دل میں بار ہا یہ حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش وہ امیر ہوتا اور صدقہ کرسکتا اور ثواب حاصل کرتا حالانکہ شاید اس کو یہ بات معلوم نہیں کہ نیکی کا کوئی محدود دائرہ نہیں بلکہ بے حد وسیع دائرہ ہے اورآدمی دوسروں کے ساتھ بھلائی کرکے بھی صدقے کے برابر ثواب حاصل کرسکتا ہے۔ ہر صبح ہر انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوجاتا ہے۔ اگر وہ دو آدمیوں کے درمیان صلح کرادے تو یہ صدقہ ہے اگر وہ کسی آدمی کو جو معذور ہے یا نابینا ہے سڑک پار کرادے تو یہ اس کیلئے صدقہ کے برابر ہوگا اگر وہ نیک کلام بھی کسی کے ساتھ کرتا ہے تو یہ بھی صدقہ میں شامل ہے ہر وہ قدم جو نمازکیلئے مسجد کی جانب اٹھتا ہے صدقہ ہے‘ اس کے علاوہ اگر آدمی کسی راستے سےکوئی کانٹا یا پتھر تک ہٹا دیتا ہے جس سے دوسروں کو ایذا حاصل ہو تو یہ بھی صدقہ کرنے کے برابر ہے۔ ایک حدیث مبارکہ ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’پاکیزہ کلمہ بھی صدقہ ہے‘‘ یعنی ہم اگر کسی انسان کے ساتھ شائستگی سے بات کریں اور بھلائی کی یا نیکی کی بات کریں تو یہ بھی صدقہ جاریہ کے دائرے میں آتا ہے۔ ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ صدقہ دینا چاہیے اگر صدقہ کیلئے کوئی بھی چیز پاس نہ ہو تو شائستہ گوئی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
آئیں پڑھیں! میرے آزمائے ٹوٹکے
٭ مونگ پھلی کے ساتھ گُڑ کھانا قوت و توانائی کا باعث ہے۔ ٭ کان میں درد کی صورت میں روغن گل ڈالیں۔ ٭ اچانک سر میں درد ہو نے کی صورت میں قہوہ استعمال کریں۔ ٭ سر میں درد ہونے کی صورت میں تھوڑا سا نمک کھالیں اور دس منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیں۔ ٭ نزلہ زکام ہونے پر دارچینی ایک ماشہ‘ عناب ایرانی پانچ عدد آدھ پاؤ پانی میں جوش دے کر دن میں تین بار استعمال کریں۔ ٭بادام کی گری انسانی آنکھ سے مشابہہ ہے اس لیے یہ بینائی کو تیز کرتی ہے۔ ٭اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نزلہ‘ زکام اور فلو کا باعث ہے۔ ٭ خشک کھانسی کیلئے کیلے اور کھجور کو پیس کر مکھن میں ملا کر کھائیں۔ ٭پھوڑے پھنسیوں کیلئے فالسے کے پتے پیس کر لگائیں۔ ٭جوڑوں کے درد کیلئے ہڑیڑ کا مربہ کھائیں۔ ٭آواز بیٹھ جانے پر ادرک کا رس اور شہد ملا کر چاٹیں۔ ٭ ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کیلئے روغن بادام اور شہد ملا کر روزانہ ہونٹوں پر لگائیں۔ ٭ادرک اور پیاز کا رس پینے سے قے آنا بند ہوجاتی ہے۔ ٭زکام میں کلونجی کو گرم کرکے سونگھنا بہت مفید ہے۔ ٭دو لونگ منہ میں رکھ کر چوسنے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے۔ ٭زکام میں کلونجی کو گرم کرکے سونگھنا بہت مفید ہے۔ ٭دو لونگ منہ میں رکھ کر چوسنے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے۔ ٭کچاآلو چھری یا چاقو پر ملنے سےچاقو صاف ہوجاتا ہے۔ ٭ اگر آپ کے کچن میں مکھیاں ہوں تو پودینہ رکھ دیں خود بخود بھاگ جائیں گی۔٭ اگر فریزر میں برف جم جائے تو چھری کانٹے استعمال کرنے کی بجائے تھوڑا سا نمک پھیلا دیں۔ ٭کیلے کھانے کے بعد لسی پینے سے معدے میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ ٭ دانتوں کے شدید درد کیلئے لونگ منہ میں رکھیں اور متاثرہ دانت پر لونگ کا تیل لگائیں۔ ٭کان میں درد کی صورت میں ادرک کا رس گرم کرکے ڈالنے سے درد ختم ہوجاتا ہے۔ ٭کسی برتن میں ریت ڈال کر اس میں ادرک دبادیں کئی دنوں تک ادرک تازہ رہے گی۔ (مخدوم احسان یوسف‘ کوٹ ادو)
عبقری سے سیکھے آزمودہ نسخے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری سےسیکھے ہوئے چند نسخے ارسال کررہا ہوں۔ یہ نسخہ جات میں نے حکیم عبداللہ (مرحوم) اور حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کی تحریروں سےسےد یکھ کر خود ہی آزمائے ہیں۔ واقعی اللہ جل شانہٗ نےمعمولی چیزوں میں بھی مکمل شفا رکھی ہے۔’’آزمودہ نسخے برائے خشک کھانسی‘ معدہ کی جلن‘ خشک خارش اور زنانہ اندام نہانی کی جلن‘‘
خشک کھانسی سے مکمل شفاء: ایک دفعہ میرا ایک چھوٹا بیٹا خشک کھانسی میں اتنا شدید مبتلا ہوا کہ بس کھانستا ہی رہتا۔ میں نے اسے کلونجی کی تقریباً چار پیالی چائے دن کے چار اوقات میں پلادی۔ پہلی پیالی سے آرام اور چار پیالیوں سے اللہ کے حکم سے مکمل شفاء نصیب ہوگئی۔معدہ کی جلن: میرے معدے میں کبھی کبھار جلن ہوتی تھی جو معمولی چائے اور مرچ کھانے سے شروع ہوتی۔ اس کیلئے میں نے صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت پچیس تیس دانے کلونجی پانی کے ساتھ لینا شروع کیے۔ تقریباً بیس پچیس دن کے علاج اور پرہیز سے اللہ جل شانہٗ کے فضل سے مکمل صحت نصیب ہوئی۔خشک خارش: میرے جوان بھتیجے کی رانوں پر خشک خارش تھی جس سے وہ خاصے پریشان تھے۔ میں نے اسے یہ علاج بتایا کہ انڈے کی سفیدی میں ایک چٹکی پھٹکڑی بریاں ملائیں اور صبح وشام لگائیں اور گرم اشیاء سے پرہیز کریں۔ تقریباً تین چار دن کے استعمال سے وہ صحت یاب ہوئے۔اندام نہانی کی خارش: میری ایک چھوٹی بیٹی ہے عمر تقریباً آٹھ سال ہے۔ اسے پیشاب کی جگہ پر پیشاب کرتے وقت سخت جلن ہوتی تھی۔ ایک رات اسے یہ تکلیف شدید طور پر شروع ہوئی۔ والدہ نے پانی میں پھٹکڑی ملا کر اسے استنجاء کرایا۔ اللہ کی شان کہ استنجاء کرتے ہی اسے آرام آگیا۔ ساتھ ہی ہم نے اسے گندم کے دانے کے برابر پھٹکڑی صبح و شام پانی کے ساتھ دی۔ دوتین دن کے استعمال سے وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (تلاوت خان‘ صوابی)
ہر کام میں دھیان صرف اللہ رب العزت کی طرف
جب بھی کوئی کام شروع کرو تو کہو

جب بھی کوئی کام کرنے کا ارادہ کرو تو کہو ان شاء اللہ
جب کوئی چیز قابل تعریف دیکھو تو کہو سبحان اللہ
جب درد اور مصیبت میں ہو تو کہو یااللہ
جب تعریف کرو تو کہہ ماشاء اللہ
جب شکریہ ادا کرنے لگو تو کہو جزاک اللہ
جب نیند سے جاگو تو کہو لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ
جب عہد یا حلف اٹھاؤ تو کہو واللہ یااللہ
جب چھینک آئے تو کہو
جب گناہ پر پچھتاؤ تو کہو
جب خیرات کرو تو کہو فِیْ
جب کسی سے محبت ہو تو کہو
جب شادی کرو تو کہ)
جب کسی سے رخصت ہونے لگو تو کہو)
جب کوئی مسئلہ درپیش ہو تو کہو )
جب ناگواری کا اظہار کرنا ہو تو کہ
جب کوئی خوشی میسر آئے تو کہ)
جب دعا میں شریک ہو تو کہو آمین
جب کسی کے فوت ہونے کا پیغام وصول کرو تو کہو انا للہ وانا الیہ راجعون۔ (حاجی محمدوارث‘ راولپنڈی)
تڑپ سچی ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اکتوبر 2011ء سے عبقری پڑھنا شروع کیا۔ میرے ایک دوست کے توسط سے آپ کا تفصیلی تعارف ملا۔ آپ سے ملنے کی تڑپ جاگی تو معلوم ہوا کہ وقت بہت مشکل سے ملتا ہے۔ خیر تڑپ سچی تھی جس دن وقت ملنا تھا سارا دن فون ملایا تو تقریباً عصر کے وقت میرا نمبر لگ گیا اور مجھے آپ سے ملاقات کا وقت مل گیا۔الحمدللہ! آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا چونکہ ان دنوں میں لاہور میں تھا اور ہر جمعرات درس میں بھی حاضری نصیب ہوتی رہی۔ ایک مرتبہ ملنے کو شدید دل چاہ رہا تھا‘ میں ڈرتے ڈرتے دفتر ماہنامہ عبقری پہنچا‘ ان سے بات کی تو انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا اور کہا کہ ملنے کیلئے اپوائٹمنٹ صرف فون پر ملتی ہے۔ وہ جمعرات کا دن تھا‘ تسبیح خانہ میں جاکر بیٹھ گیا اورپڑھتا رہا۔ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کا وقت ہوگا میں بیٹھا یہ ذکر کررہا تھا اور دل ہی دل میں اللہ سے دعا کررہا تھا کہ دیکھا کہ آپ اور ساتھ آپ کے کچھ ساتھی کسی چیز کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں جب آپ میرے پاس سےگزرے تو میرے پاس کھڑے ہوگئے اور مجھ سے میرے متعلق پوچھا‘ میں نے بتایا تو میرے پاس بیٹھ گئے اور میری ساری گفتگو بڑے پیار سے سنی اور مجھے میرے مسئلے کا حل بتادیا۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ خواب ہے یا حقیقت۔ میرے دل میں سچی تڑپ تھی اور اللہ نے ملاقات کا سبب بھی بنادیا۔ الحمدللہ! (غلام نبی‘ مانسہرہ)
دیسی گھی اورگُڑ سے لوز موشن کا کامیاب علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔میرا بھانجا تقریباً ایک ڈیڑھ سال کا تھا اس کو بہت لوز موشن آیا کرتے تھے۔ایک حکیم صاحب نے علاج بتایا کہ دیسی گھی لو اور اس میں تھوڑا سا گُڑ جلالو پھر گڑ کو گھی سے نکال دو اور وہ گھی بچے کو وقفے وقفے سےپلاؤ‘ پہلے دن انہوں نے ہر دو گھنٹے بعد چمچ پلائے۔ پھر روزانہ کم کرتے کرتے وہ روزانہ ایک چمچ پر آگیا۔ اس کے بعد اسے کبھی اس طرح پیٹ کی انفیکشن نہیں ہوئی۔ بہت زیادہ پاخانے آتے ہوں یا قبض ہو‘ دونوں سورتوں میں یہ گھی پلائیں‘ تین چمچ روزانہ یا مرض کے مطابق بڑھائیں یا گھٹا دیں۔ گھی کو پینے سے پہلے مریض آدھ گھنٹہ پہلے اور آدھ گھنٹہ بعد کچھ نہ کھائے پیے۔ اگر برسات کا موسم ہوتو اس موسم میں درج بالا ٹوٹکہ استعمال نہ کریں۔اگر گلا خراب رہتا ہو تو پھٹکڑی بالکل مسور کے دانے کے برابر (زیادہ نہ ہو) ایک چمچ پانی میں حل کرکے پلائیں‘ پھر جب گلا خشک ہونے لگے تو دیسی گھی میں گُڑ جلا کر دیسی گھی دینے سے گلا ٹھیک ہوجائے گا‘ خشکی دور ہوجائے گی۔ دو دن ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام کو پئیں۔
سورۂ ماعون کاکمال:ایک دن ہم کسی کے گھر درود پاک پڑھ رہے تھے کہ اچانک نظر باہر دیوار پر پڑی تو دیکھا کہ ایک چھوٹا سا چوہا ایک دیوار پر چڑھ رہا ہےاور بار بار پھسل کر نیچے گرجاتا۔ میں نے چوہے کو دیکھ کر سورۂ ماعون پڑھنا شروع کردی‘ ادھر سےآوازیں آرہی تھیں کہ ملازم کو بلاؤ کہ وہ آکر چوہے کو مارے۔ میں نے سورۂ ماعون سات بار پڑھ کر چوہے پر مسلسل پھونکیں ماریں۔ جب ملازم چوہامارنے کیلئے آیا تو اس نے کہا یہ تو پہلے ہی سے مرا ہوا ہے۔
سورۂ بقرہ کی برکت:میری ایک رشتہ دار کی شادی ہوئی‘ خاوند کی پہلے بیٹیاں تھیں‘ یہ بہت غریب تھے‘ اس نے اس کے ساتھ دوسری شادی کی تھی‘ اس کے ہاں بھی بیٹی تھی پھر میں نے اس کو سورۂ بقرہ کا وظیفہ بتایاکہ حمل ٹھہرنے کے ہر چاند کی پہلی جمعرات جسے نوچندی کہتے ہیں اس دن ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھنی ہے۔ اس نے یہ عمل کیا تو اللہ رب العزت نے اسے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا۔(ف،ج۔غ)
اگر کوئی رقم واپس نہ کررہا ہو تو۔۔۔!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںعبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹوٹکوںسے ہمارے بڑے بڑے مسئلے حل ہورہے ہیں۔ ایک روحانی ٹوٹکہ میں بھی قارئین کو بتاتی ہوں:۔میری ایک دوست نے بتایا کہ اگر کسی سے اپنے حق کے پیسے نہ مل رہے ہوں اور وہ شخص آپ کو کوئی جواب نہ دے رہا ہو تو چند دن مشکل کے حل ہونے تک پانچ سو مرتبہ روزانہ ڑھیں اور اس شخص کا تصور ذہن میں رکھ کر اس کے منہ پر پھونک ماردیں۔ انشاء اللہ وہ پیسے کسی کے ہاتھ بھیج دے گا یا خود آکر دے جائے گا۔ ویسے بھی یہ وظیفہ میں اکثر کسی مشکل میں خود بھی پڑھتی ہوں تو میری مشکل حل ہوجاتی ہے۔ (فرحت ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 221 reviews.