Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آمدن بڑھانے کا خاص عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

 اس عمل کی بدولت حکیم‘ ڈاکٹر‘ وکیل اور دکاندار یا دیگر کاروباری لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یہ عمل انہیں بہت زیادہ فائدہ دے گا اور آمدنی بڑھنا شروع ہوجائے گی۔صبح کے وقت جب سورج ایک نیزہ بلند ہوجائے تو قرآن پاک کھول کر آرام سے بیٹھ کر سورۂ رحمٰن سورج کی طرف منہ کرکے پڑھنا شروع کردیں۔جب پہلی دفعہ آیت   پڑھیں تو دائیں ہاتھ کی کلمہ والی انگلی  سےسورج کی طرف اشارہ کردیں۔ اسی طرح ہر دفعہ اس آیت پر سورج کی طرف اشارہ کرتے رہیں یہاں تک کہ سورۂ ختم ہوجائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن تک کریں۔ چالیس دن کے بعد دن میں جب بھی موقع ملے سورۂ رحمٰن کی پابندی رکھیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ ایک ہفتہ کے بعد ہی مخلوق آنا شروع ہوجائے گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔قرض سے نجات اور رزق کی کشادگی کیلئے پر تاثیر عمل: جو شخص بیروزگار ہو اورملازمت نہ ملتی ہو یا گھر میں تنگدستی ہو اور فقرو فاقہ ہو‘ ایسےلوگوں کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل تیربہدف ہے۔ عمل کریں اور ملازمت نہ ملنے کی پریشانی یا گھریلو حالات میں تنگدستی کی‘ پریشانی سے نجات پائیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ ملازمت بھی مل جائے گی اور گھریلو مالی حالات بھی آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ عمل یہ ہے: مندرجہ ذیل آیات کو نماز عشاء کے بعد باوضو ان تین آیات کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور پھر ان کی تاثیر دیکھیں۔ یہ عمل آپ کومایوس نہیں کرے گا۔ عمل میں ناغہ نہیں ہونا چاہیے‘ خواتین مخصوص ایام کے دن شمار کرکے بعد میں پورا کرسکتی ہیں۔ اول تو پہلے چلہ یعنی چالیس دن میں کام ہوجائے گا نہیں تو دوسرا چلہ اور پھر تیسرا چلہ تک یعنی 120 دن تک مزید کریں۔ انشاء اللہ کام ہوجائے گا۔ سورۂ المومن (پ24) کی تین آیات یہ ہیں    امراض چشم کیلئے: جس شخص کی آنکھیں دکھتی ہوں یا سرخی مائل ہوجائیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ آنکھوں کی جملہ بیماریاں اس عمل کی برکت سے ختم ہوجائیں گی‘ مجرب ہے‘ عمل یہ ہے۔ پوری سورۂ فاتحہ اکتالیس بار پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں‘ اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی ہوں تو ہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ جلد آرام آجائے گا۔ صحت مند ہونے تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ اگر آنکھ پر چوٹ لگ جائے تو اول آخر درود ابراہیمی‘ سورۂ الھمزۃ (پارہ30) پڑھ کر آنکھوں کے زخم پر دم کردیں‘اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی ہوں تو ہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیرلیں‘ انشاء اللہ جلد آرام ہوجائے گا۔ ناخونہ کا علاج یہ ہے کہ تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر آنکھوں پر دم کیا جائے‘ انشاء اللہ ناخونہ ختم ہوجائے گا۔ مکمل شفایابی تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں۔ باؤلے کتے کا کاٹنا: اگر کسی کو باؤلا کتا کاٹ جائے تو سورۂ طارق (پارہ 30) اول و آخر درود شریف تین بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کریں۔ یہ عمل دن میں کم از کم تین دفعہ کریں۔ اللہ پاک کے فضل سے آرام ہوجائے گا۔ اس عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سورۂ الحاقہ (پارہ29) پانی پر دم کرکے مریض کو پلاتے رہیں۔ ایسا سات دن کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ زہر کا اثر ختم ہوجائے گا اور آرام آجائے گا۔
زہریلے کیڑے مکوڑوں سے حفاظت: سورۂ اخلاص روزانہ 101 بار پڑھنے والے کو سانپ نہیں کاٹے گا اور اگر کاٹ لے تو زہر اثر نہیں کرے گا۔ سورۂ اخلاص بے شک صبح و شام پچاس پچاس مرتبہ پڑھ لیا کریں یا ہر نماز کے بعد بیس دفعہ پڑھ لیا کریں‘ پورا دن اس کی تعداد 101 بار پوری کرنی ہے۔ اگر کسی شخص پر کتا حملہ کردے تو گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں‘ انشاء اللہ اس کے شر سے محفوظ ہوجائے گا‘ آیت مبارکہ یہ ہے:۔   لڑکی یا لڑکے کی حسب منشاء شادی کرنے کیلئے:آج کل معاشرے میں لڑکیوں کی شادی بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے کیونکہ مناسب رشتے نہیں ملتے اور اگر ملتے ہیں تو بے جوڑ‘ یہی حال لڑکوں کا بھی ہے کہ انہیں اپنی پسند کے مطابق لڑکی نہیں ملتی۔ انشاء اللہ اس عمل کی وجہ سے دونوں کا مسئلہ احسن طریقہ سے حل ہوجائے گا‘ یہ عمل کریں۔ صرف رزق حلال کھائیں اور نمازوں کی پابندی کریں۔ پہلی چار نمازوں کے بعد 33 مرتبہ اور عشا کی نماز کے بعد3 33 مرتبہ اور اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ آیت یہ ہے: یہ عمل اس وقت تک روزانہ کرتے رہیں جب تک لڑکی یا لڑکے کا مناسب رشتہ نہیں ہوجاتا۔ انشاء اللہ پہلے ہی چلہ میں کام ہوجائے گا۔ خواتین مخصوص ایام کے دن بعد میں پورے کرسکتی ہیں۔ اولاد کی فرمانبرداری کیلئے عمل: آج کل میڈیا کے فحش ڈراموں اور فلموں نے نوجوان نسل کو باغی کردیا ہے‘ وہ بھی فلموں کے ان کرداروں کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں‘ والدین کی نافرمانی اور بغاوت میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں  کرتے بلکہ اس غلط رویہ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ قرآن پاک نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا گھر کا کوئی فرد باوضو دن کے کسی وقت اسمائے حسنیٰ کو پڑھتا رہے اور کم از کم 90 دن تک یہ عمل ضرور کریں۔ اولاد فرمانبردار ہوجائے گی اور سکون آجائے گا۔ روزانہ کی پابندی کرلیں تو مزید فوائد بھی سامنے آئیں گے۔اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنیٰ پڑھے۔۔ اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یہ اسم پڑھیں ۔ضدی بخار اور اس کا علاج: مایوس، لاعلاج، تپ دق اور ٹھہرے ہوئے بخار کیلئے ایک بزرگ نے یہ عمل بتایا ہے اور فرماتے ہیں کہ یہ میرا تجربہ شدہ ہے۔ اس کی برکت سے بہت سےلاعلاج مریض بھی شفایاب ہوئے ہیں۔ قارئین! آپ بھی یہ عمل کریں اور کمال دیکھیں۔ عمل نہایت مختصر ہے۔عصر کی نماز پڑھ کر اول و آخر درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں سورۂ مجادلہ (پ28) تین بار پڑھ کر مریض پر پھونک مار دیں۔ یہ عمل متواتر چالیس روز کریں‘ ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اللہ پاک مریض کو ضرور شفاء عنایت فرمائیں گے۔درد سر کیلئے خاص عمل: اگر کسی وقت سر میں درد ہوجائے اور آرام نہ آرہا ہو تو اول وآخر درود ابراہیمی کے ساتھ سورۂ اعلیٰ (پ30) کی درج ذیل آیت سات بار پڑھیں اور چینی کے اوپر دم کرکے مریض کو کھلادیں۔ ہر ایک گھنٹہ کے بعد ایسے کرتے رہیں انشاء اللہ ضرور افاقہ ہوگا۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔  ﴿اعلیٰ۷﴾(بندہ خدا‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 376 reviews.