Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری و دو انمول خزانہ کا کمال

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ عبقری کے بہت سے نسخہ جات میں آزما چکی ہوں جن کا سوفیصد رزلٹ ملا ہے۔میرے بہنوئی کے پتے میں پتھری ہوگئی تھی انہوں نے بہت سی ادویات استعمال کیں مگر ارام نہیں آیا آخر انہوں نے کہا کہ آپریشن ہی ٹھیک رہے گا انہی دنوں آپ کا رسالہ میں پتھری کو ختم کرنے کا نسخہ تھا میں نے وہ دوائی بنا کر اپنے بہنوئی کو دی تین پڑیا استعمال کرنی تھیں‘ بھائی نے دو ہی استعمال کی تھی کہ ان کی پتھری پیشاب کے ذریعے نکل گئی اور وہ اب بالکل صحت مند ہیں۔ نسخہ یہ تھا کہ گندھک آملہ سار ایک تولہ‘ قلمی شورہ چھ ماشے‘ کالی مرچ چودہ عدد۔ گندھک آملہ سار کو توے پر گرم کریں اور اس میں کالی مرچ ایک ایک کرکے ڈالتے جائیں اور پھر توے سے نیچے اتار کر قلمی شورہ شامل کریں اور باریک پیس لیں اور تین خوراکیں استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔انمول خزانہ کا فیض: سکول میں میری ایک کولیک کی بہن بھی ایک سرکاری سکول میں پڑھاتی ہیں جو تیس بچوں والا ہوتا ہے اس کی تنخواہ آٹھ ہزار روپے تھی مگر اسے ڈیڑھ سال ہوگیا تھا پڑھاتے ہوئے اسے تنخواہ نہیں مل رہی تھی ہر ماہ میٹنگ میں بلاتے تھے کہ تنخواہ اب آجائے گی کل آجائے گی ایسے ہی کرتے رہتے مگر دیتے نہیں تھے۔ میری کولیک نے مجھ سے ذکر کیا تو میں نے اسے دو انمول خزانہ گفٹ کیا اور کہا کہ اسے پڑھو اس لڑکی نے خود‘ اس کی بہن نے اور اس کے ابو نے پڑھنا شروع کیا۔ فرض نمازوں کے بعد۔ ابھی انہوں نے دس پندرہ دن ہی پڑھا تھا کہ وہاڑی سے فون آیا کہ آپ کی تنخواہ بحال ہوگئی ہے اور بینک سے نکلوا لیں جب وہ لوگ بینک گئے تو ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے اس کی تنخواہ آئی ہوئی تھی اور انہوں نے کہا کہ آپ کی باقی کی تنخواہ اگلے تین ماہ بعد کلیئر ہوجائے گی یہ صرف اور صرف انمول خزانہ کی برکت کی وجہ سے ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 401 reviews.