Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری زندگی کے روحانی و طبی ایٹم بم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

لڑکی کی بجائے لڑکا:جن عورتوں کے ہاں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں انہیں اگر استقرار حمل کے ایک ماہ بعد سے کچا کدو لیکر اس کےبیجوں کو مصری کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیں اور تیسرے ماہ کے آخر تک جاری رکھیں۔ تو لڑکی کی بجائے اکثر لڑکا پیدا ہوتا ہے یہ تجربہ پچاس فیصد کامیاب رہا ہے۔معاون حمل:حاملہ عورت کو اگر دوران حمل ابتدائی اور آخری ماہ میں ایک چھٹانک مصری کے ساتھ روزانہ دو چھٹانک کچا کدو استعمال کرایا جائے تو بچے کا رنگ شرطیہ طور پر بہتر ہوگا۔ خوبصورت اولاد پیدا کرنے والا راز :ایام حمل میں سنگتروں (مالٹوں) کا زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے۔ جس کا جی چاہے آزما کر دیکھ لے۔ ایام حمل کے دوران انگور کا زیادہ استعمال کرنا بھی خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے۔ایام حمل کے دوران صبح و شام کے وقت روغن بادام کا ایک چمچ ایک پائو دودھ میں مکس کرکے روزانہ نوش فرمائیں انشاء اللہ اولاد خوبصورت اور ذہین، عقلمند پیدا ہوگی۔ایام حمل کے دوران خربوزہ اور تربوز کا زیادہ استعمال کرنے سے اولاد خوبصورت پیدا ہوتی ہے۔ بانجھ عورت کا روحانی علاج:حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی عورت اولاد سے محروم ہو تو اس کو یہ نقش کاغذ پر لکھ کر سات روز تک کھلایا جائے اگر حکم خدا سے بیٹا پیدا نہ ہو تو قیامت کے دن میری دامن گیر ہونقش مکرم یہ  ہے:۔

صراح  جمیع

سودھ

سر سر

سرومہ

شادی کیلئے روحانی عمل:اگر کسی شخص کی لڑکی کنواری اور کوئی شخص اس سے نسبت کا پیغام نہ دیتا ہو تو وہ وضو کرنے کے بعد دو رکعتیں نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ پڑھے اور پڑھ کر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ کے حکم سے ایک ماہ کے اندر اندر مراد پوری ہوگی۔ شادی کیلئے:اگر نظر بدی کی وجہ سے شادی میں رکاوٹ ہوتو یہ تعویذ لکھ کر چند منٹ سرپر رکھیں پھر جلادیں ایک تعویذ سے نظر بدکا اثر پوری طرح سے ختم نہ ہوتو تین تعویذ کافی ہیں۔  
۱+۲ +۵+۷

طاقت ور اور کراماتی تحفہ  :                                                                                               سوجی آدھا کلو کودیسی گھی ایک کلومیں بھون لیں‘ حسب ذائقہ چینی ملاکر اس میں سونف ایک پائو بڑی الائچی ایک پائو، چھوٹی الائچی ایک پائو، سب چیزیں باریک پیس کر اس میں ملاکر محفوظ رکھیں۔ خوراک یہ ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ دماغی کمزوری، یاداشت، اعصابی کمزوری، عینک اتارنے، جسم کی بے طاقتی پٹھوں اور جسم کی کمزوری اور کھچائو، کمر کے درد، جوڑوں کے درد مردانہ خاص کمزوری، عورتوں کے اندرونی امراض کیلئے انتہائی طاقتور اور کراماتی تحفہ ہے۔ یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں(بقول حکیم لقا)
شادی کیلئے:اگر شادی کرنی ہو تو مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر محب کے تکیے کے نیچے چالیس روز تک رکھیں

 

یَکُنْ

وَلَمْ

یُولَدْ

  وَلَمْ

3

اَللہُ

اَحَدٌ

اللہُ

ھُوَ

5

لَہُ

یَکُنْ

وَلَمْ

یولد

7

اَحَدٌ

اللہُ

ھُوَ

قل

1

وَلَم

یَلِدْ

لَمْ

الصَّمَدُ

6

قُلْ

اَحَدٌ

کُفُوًا

لَّہُ

4

یَلِدْ

لَمْ

الصَّمَدُ

یَکُنْ

2

 

اَحَدٌ

کُفُوًا

 

8

اَلْحَابُ

 

مندرجہ بالا نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنالیں اور کاغذ کو الگ کرکے اوپر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھیں اور پھر خانہ پوری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے ڈالیں۔ جس پر نمبر1 ڈالا گیا ہے پھر نمبر2 کی خانہ پر کریں۔ اس طرح ترتیب سے آٹھوں خانے لکھ ڈالیں۔ اس کے نتیجے محب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے) کا نام اور اس نام کے بعد الحب لکھ کر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود ہو) کا نام لکھیں۔ پھر یہ تعویذ محب اپنے تکیے کے نیچے رکھے۔ اگر بہت جلدی اثر مقصود ہوتو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبادیں۔ ہر پتھر کا وزن کم از کم دوسیر ہونی چاہیے۔ پتھر زیادہ وزنی ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن دوسیر سے کم ہرگز نہ ہوں پر پتھر زمین پر رکھیں کسی چوکی یاتخت پر نہ رکھیں یہ عمل صرف جائز مقصد کیلئے کیا جائے ناجائز کام کیلئے نہ کریں ورنہ سخت نقصان ہوگا۔ شادی کیلئے روحانی عمل:سب کاموں سے فارغ ہوکر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنے کے بعد سورۃ اخلاص اکتالیس (41) بار پڑھیں۔ صرف شادی کیلئے دعا کریں، عمل کی مدت 90 دن ہے، اس عرصہ میں منگنی یاشادی ہو جائے تو بھی دن پورے کرنا ضروری ہے۔اولاد کیلئے:اگر کسی کی اولاد پیدا ہوکر مرگئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا امکان نہ ہوتو وہ شخص گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ  پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کرکے ایک دانہ بیوی کو کھلائیں اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے۔ گیارہ دن تک ایسا کرے انشاء اللہ اس کی بیوی حاملہ ہوگی اورنیک صالح فرزند ہوگا۔ جب بچہ پیدا ہوتو اس کا نام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس تک ہرسال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے۔اولاد کیلئے:اگر کوئی شخص چاہے کہ نیک اور صالح فرزند پیدا ہوتو بیوی کے پاس جاکر پہلے دن 11مرتبہ  پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہوگا۔
 بدزبان عورت کیلئے :سورۂ ممتحنۃ کو لکھ کر کسی بدزبان عورت کو پانی میں گھول کر پلانا نہایت مفید ہے۔

 



 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 409 reviews.