Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

جسمانی تکالیف میں بہت بیماری رہتی ہوں۔ معدے پر ہروقت بوجھ رہتا ہے۔جسم سوکھ کرہڈیوںکا پنجر بن گیا ہے۔ کوئی علاج اثر نہیں کرتا۔ کبھی کبھی اپنے آپ کوبالکل صحت مند محسوس کرتی ہوں لیکن جسمانی حالت جوں کی توں رہتی ہے اور پھر تکالیف کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ کسی نے بتایا کہ آپ پر عمل کیا گیا ہے۔ اس مسئلے کے بارے میں بھی کوئی ورد و عمل ایسا بتائیں کہ جلد اللہ کا فضل ہو جائے۔(نام شائع نہ کریں‘ پارہ چنار ) جواب: صبح کے وقت پانی پر گیارہ بار اَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الحَیُّ القَیُّومُ دم کرکے پیا کریں اور شام اور رات کو یَااللّٰہ ُ یَارَحِیمُ، یَامُرِیدُ گیارہ گیارہ بار دم کرکے پیا جائے۔ رات کو سونے کیلئے لیٹیں تو آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیںاور اس تصورکے ساتھ ساتھ یَاحَفِیظ ُکا ورد کرتے کرتے سو جائیں۔ ان شاءاللہ جسم میں امراض کے خلاف مناسب قوت مدافعت پیدا ہو جائے گی۔ شادی کے سلسلے میں آپ اور آپ کی عزیزہ نماز عشاءکے بعد سو بار یَااللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ پیر جلتے ہیں والد صاحب کی صحت اچھی نہیں ہے۔ سانس اور شوگر کی تکلیف ہے۔ انہیں کمزوری اور جسمانی درد کی شکایت رہتی ہے۔ سوچتے بھی زیادہ ہیں۔ چہرہ اترا ہوا اور بے رنگ رہتا ہے۔ پیر جلتے ہیں۔ جنہیں وہ پانی میں ڈالتے رہتے ہیں۔ پہلے ان کے اندرہمت تھی لیکن اب لگتا ہے کہ ہمت ہار بیٹھے ہیں۔ میرا بھائی جوپانچ سالوں سے قرآن پاک حفظ کر رہا ہے ‘ پڑھا ئی پر توجہ نہیں دیتا۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے اور دیگر فضو ل کاموں میں اس کا دل زیادہ لگتا ہے۔(نوید ،سیالکوٹ ) جواب: آپ اور گھر والے والد صاحب کی مناسب انداز میں ہمت بندھائیں تاکہ انہیں بیماری کا احساس کم سے کم ہوا اور ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا جائے۔ صبح شام پانی پر تین سو بار یَا سَلَامُ دم کرکے پلائیں۔ ان شاءاللہ امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی۔ بھائی کے مسئلے کے ضمن میں یہ بات بھی ذہن نشین رکھیں کہ حصول علم کے ساتھ ساتھ مناسب ذہنی فراغت اور مثبت تفریح بھی ضروری ہوتی ہے۔ اپنے بھائی کے حالات کا اس نقطہ نظر سے جائزہ لیکر مناسب اقدام کریں اور اس کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے پانی پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے بھائی کو پلائیں۔ لڑکا غیر ذمہ دار ہے میری غیرموجودگی میں میری شادی کی بات کزن سے طے کر دی گئی جسے میں ناپسند کرتی ہوں۔ لڑکا غیر ذمہ دار اور آوارہ ہے۔ مجھے پریشان کرنے کیلئے بعض لوگوں نے قصداً ایسے حالات پیدا کیے اور یہ بات طے کروا دی ۔ اب گھر والے چاہتے ہیں کہ یہ بات ختم ہو جائے کیونکہ میں بھی ابتداءسے اسے ناپسند کرتی ہوںاور جس سے میں شادی کی خواہش مند ہوں اس سے میری نسبت طے ہو جائے۔ (ثنائ،پشاور ) جواب: اگر گھر والے اس بات کو محسوس کرتے ہیں کہ فیصلہ درست نہیں ہے تو انہیںفوراً اس بات کو ختم کرنا چاہیے اور پھر اس کے ساتھ آپ روزانہ تین سو بار یَاوَکِیلُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعاکیا کریں کہ حالات اور نتائج آپ کے حق میں بہتر سامنے آئیں۔ کم از کم چار ماہ اس اسم کا ورد کیا جائے۔ توقعات میں ایک دین دار اور نیک اطوارکالڑکا ہوں ۔ میں نے دسویںجماعت کا امتحان دیا۔ میرے پرچے اچھے ہوئے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔ میں نے بہت سے وظائف پڑھے۔ قرآن پاک کی تلاوت و ذکر الٰہی بھی کیا لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ نتیجہ اچھا نہیں آیا ہے تو مجھ پر غم و الم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ اب میں دوبارہ امتحان کی تیاری کر رہا ہوں۔ مجھے اپنے حالات سے سخت مایوسی ہو گئی ہے۔ دعائیں کرتا ہوں لیکن قبول نہیں ہوتیں۔ اکثر مختلف پریشان خیالات تنگ کر تے رہتے ہیں۔ لوگوں کی نظریں مجھے بہت جلد لگ جاتی ہیںمجھے زندگی سے نفرت ہونے لگی ہے۔ (شیر علی، حیدرآ با د) جواب: آپ مختلف خیالات اور تفکرات کی وجہ سے غالباً اپنی تعلیم پر مطلوبہ توجہ نہیں دے رہے۔ آپ کیلئے ضروری ہے کہ دعا کے ساتھ ساتھ محنت اور ضروری تیاری بھی کریں۔ حصول علم جس محنت اور توجہ کا تقاضا کرتا ہے اسے بھی پورا کرنا ضروری ہے۔ آپ نے جس مایوسی‘ پریشان خیالی کا تذکرہ کیا ہے اور دعا کے قبول نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے وہ آپ کی غلط توقعات کا نتیجہ ہے۔ ان سب باتوں کو ذہن سے نکال کر محنت اوردرست سمت میں کوشش پر توجہ مرکوزکریں۔ نماز عشا ءکے بعد سوبار اَلمَلِکُ القُدُّوسُ پڑھ کر دعا کیا کریں اور یہ ورد امتحان کا نتیجہ آنے تک جاری رکھا جائے۔ حصول علم مجھے پڑھنے لکھنے کا بالکل شوق نہیں ہے اور میں پڑھائی کے نام سے بھاگتی ہوں۔ اس لیے کہ میں پڑھائی میں کمزور ہوں۔ بڑی مشکلوں سے میرے بھائی بہنوں نے مجھے پڑھائی کی طرف متوجہ کیا ہے اور میں کوشش کررہی ہوں۔ میں جسمانی طورپر بھی کمزور ہوں۔ اکیلے کمرے میں بیٹھی رہتی ہوں اور کسی سے کھل کر بات نہیں کر سکتی۔ مجھے کسی سے بات کرتے ہوئے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ ذہن میں عجیب سے خیالات آتے ہیں اور موت کا خوف ذہن میں آتا ہے۔ (نادیہ صدیقی، ساہیوال) جواب: علم ،فن ، ہنرکی بہت سی شاخیںہیں۔ انسان کوکسی نہ کسی شعبے میں دلچسپی ہوتی ہے اور کوئی نہ کوئی راستہ اس کی طبیعت اور دلچسپی کے مطابق ہوتا ہے۔ آپ بھی پوری توجہ سے غور کریں کہ وہ کون ساعمل و شعبہ ہے جس میں آ پ ذہنی یکسوئی سے کام کرکے عملی نتیجہ حاصل کر سکتی ہیں۔ نتیجہ ہی کامیابی ہوتاہے۔ آپ کے ذہن میں اپنی بے عملی اور کمزوریوں کا خیال احساس کمتری بن گیا ہے جو درست نہیں ہے۔ان خیالات سے ذہن ہٹا کر عمل کا درست راستہ ختیار کریں۔ نماز فجر کے بعد پانی پراکتالیس بار اَلۃرٰقف تِلکَ آیَاتُ الکِتَابِ المُبِینِ، اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَا مُرِیدُدم کرکے پیا کریں اور رات کو سونے سے پہلے ایک سو ایک بار یَارَحِیمُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ جادو کے اثرات ہمارے گھر کا ماحول و نظام درہم برہم ہے۔ معاشی طور پر بھی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ مجھے اور میری بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ گھر پر جادو کے اثرات چھا گئے ہیں۔ میرا دل پڑھائی سے اچاٹ ہوتا جارہا ہے اور ذہن کام کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ والد مستقل بیمار رہنے لگے ہیں۔ گھر میں اختلافات اور جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں۔ جائیداد کے معاملے میں تنازعات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان مشکلات سے نجات کیلئے کوئی طریقہ اور مبارک و موثر اسم ایسا بتائیں کہ بد اثرات ختم ہو جائیں۔(تصدق حسین،سرگودھا) جواب: آپ نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار اَلم o اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالحَیُّ القَیُّومُ(سورئہ آل عمران آیت نمبر2,1 ) پڑھ کر حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اس وظیفے پر کم از کم تین ماہ عمل کریں۔ وسوسوں اور اندیشوں میں گرفتار نہ ہوں۔ والد کو روزانہ تین سو بار یَاسَلَامُ پانی پر دم کرکے پلائیں۔ اپنی آ مد نی میں سے ایک حصہ پابندی سے ضرورت مند افراد کو دیا کر یں ۔ بہت زیادہ حساس ہوں ہفتے میں ایک دو بار طبیعت ایسی ہو جاتی ہے کہ زور زور سے رونے کو جی چاہتا ہے۔ اگر آئینے میں اپنی شکل دیکھتی ہوں تو دل چاہتا ہے کہ آئینہ توڑ دوں کیونکہ اپنا وجود بہت برا محسوس ہوتا ہے۔ چھوٹے بہن بھائیوں پر بھی غصہ آتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ دماغ کے آگے ایک جال سا بنا ہوا ہے۔ اگر تمام دن روتی رہوں تو بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ کیوں روتی رہی ہوں۔ میں اپنے خیالات کو خود کوئی معانی نہیں پہنا سکتی۔ مجھے نیند زیادہ آتی ہے لیکن پوری طرح یعنی گہری نہیں آتی اور میں اپنے ماحول میں ہونے والی باتوں کا کسی قدر ادراک کر لیتی ہوں۔ کبھی اچانک گہری نیند سے آنکھ کھل جاتی ہے۔(ندا بخاری ، اوچ شریف ) جواب : نماز فجر کے بعد سانس کا عمل کیا کریں۔ آرام دہ نشست میں بیٹھ کر کمر سیدھی رکھتے ہوئے آنکھیں بند کر لیں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سانس پورا ہو جائے تو معمول کی رفتار سے باہر نکال دیں۔ اس طرح متواتر دس منٹ یہ عمل کیا جائے۔ سانس کی مشق کے بعد پانی پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے پی لیا کریں۔ نماز عصر یا نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَااللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَا رَحِیمُ پڑھا کریں۔ قوت برداشت انتہائی کمزور جسم کا مالک ہوں۔ کئی امراض میں گرفتار ہوں۔ ڈیڑھ دو سالوں سے ایک ایسی تکلیف میں مبتلا ہوں کہ جس کا علاج ڈاکٹر آپریشن تجویز کرتے ہیں۔ اس تکلیف نے میرا سکھ چین چھین لیا ہے۔ ملازمت کرتا ہوں اور روزانہ ملاز مت کیلئے دو تین گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا ہے جس سے اس تکلیف کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ذہنی حالت یہ ہے کہ بہت جلد آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں۔ قوت فیصلہ اور قوت برداشت کی کمی ہے۔ ضعیف والدین بیمار رہتے ہیں اور بڑی بہن کا رشتہ نہ ہونے سے اس نے گھر میں سب لوگوں کو پریشا ن کیا ہوا ہے۔(عبدالغفار ، جھنگ) جواب: صبح شام رات ایک گلاس پانی لیں اور سیدھے ہاتھ کو دھونے کے بعد انگشت شہادت ذرا سی پانی میں ڈال کر ایک بار اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالحَیُّ القَیُّومُپڑھ کر پانی پی لیا کریں۔ ان شاءاللہ فائدہ حاصل ہو گا اور اگر صورت حال اس نقطے پر پہنچ گئی ہے کہ آپریشن لازمی و ضروری ہے تو اسے ٹالا نہ جائے۔ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیمُ کی پڑھا کریں۔ ان شاءاللہ حالات آپ کیلئے سازگار ہو جائیں گے۔ مزاج میں غصہ میری بڑی بیٹی کی عمر دس سال ہے۔ وہ مجھے بہت تنگ کرتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ میں ہر وقت اس کے پاس بیٹھی رہوں۔ وہ خود سے کوئی کام نہیں کرتی۔ پڑھائی کے معا ملے میں اپنی چھوٹی بہن کو بہت مارتی ہے،خود بھی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتی۔ اس کے مزاج میں غصہ بھی زیادہ ہے۔(مسز طاہر،کھاریاں) جواب: رات کو جب بچی سو جائے تو ایک بار سورئہ کوثر پڑھ کر سر پر دم کردیں۔ صبح نماز فجر کے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے پانی پر ایک بار یَاوَدُودُ دم کرکے بچی کو پلائیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روزمسلسل کیا جائے۔ شوہر کا مزاج درست نہیں میں سخت پریشانی میں دن رات گزار رہی ہوں۔ اللہ کے بعد واحد سہارا عورت کا شوہر ہوتا ہے اور اگر وہ خیال نہ کرے توپھر عورت کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ میرے شوہر سخت مزاج ہیں۔ راتوں کو بھی گھر نہیں آتے۔ دوسرے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر، بیوی اور بچے ان کی نظروں میں کچھ بھی نہیں ہیں یہ گھر پرخرچ کرنے کی بجائے دوسرے لوگوں پر رقم لٹا تے ہیں۔ اگر میں انہیں سمجھاوں تو بے عزتی کر دیتے ہیں۔ (شاہدہ نسیم،کراچی) جواب: آپ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد چھیاسٹھ بار یا اکتالیس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ کم از کم چھ ماہ تک اس وظیفے پر عمل پیرا رہیں۔ بات چیت بند کر دی ہم نے اپنی بیٹی کا رشتہ غیروں میں طے کیا۔ لڑکا بھی لڑکی کو پسند کرتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے لڑکے کی والدہ کا رویہ بہت سرد ہو گیا ہے اور تقریباًبات چیت بندکر دی ہے۔ اکثر لوگو ں کا کہنا ہے کہ لڑکے کی والدہ اور بہنیں بہت تیز مزاج ہیں۔ لڑکا کہتا ہے کہ شک نہ کریں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ میر ے شوہر اور خود بیٹی بھی اس رشتے کو ختم کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔ میں اپنی بیٹی کے مستقبل کی طرف سے بہت متفکر ہوں ۔ میں خودبھی اس رشتے کو ختم کرنا نہیں چاہتی لیکن کہیں لڑکے کے گھر والے یہ قدم نہ اٹھا دیں۔(مسزعبد الجبار ، لودھراں) جواب: لڑکی اور والد یکسو ہیں اور لڑکے نے بھی کسی قسم کے منفی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے انتظار کریں۔ پریشان نہ ہوں ان شاءاللہ صورت حال واضح ہو جائے گی۔ لڑکی سے کہیں کہ و ہ نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یَا حَکِیمُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے بہتر حالات کی دعا کیا کریں۔ آپ بھی اسی اسم کو پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 656 reviews.