Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے اپنے مصائب اور پریشانیوں سے نکلنے کی کہانی آپ کو بیان کروں۔ میں نے بی ایس سی کیا ہوا ہے‘ مجموعی طور پر میرےخاندان میں سارے افراد ماشاء اللہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم سب بہن بھائی اپنی جگہ پر سخت بے چینی اور ناکامیوں کا شکار تھے‘ ہمارے مسائل ایسے تھے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے‘ جو بھی کام کرتے اس میں ناکامی ہوتی حالانکہ ہماری نیت میں فتور نہیں ہوتا۔ اپنی پریشانیوں کی وجہ سےوالدہ کی صحت خراب ہے اور مزاج میں چڑچڑاپن آگیا ہے۔ میں اتنا پڑھنے کے باوجود قسمت کے وار اور سماجی مسائل کا شکار رہی‘
میرا شروع سے شادی کا اور رشتوں کا مسئلہ رہا‘ کئی رشتے آئے‘ کئی بار ایسا ہوا کہ بات تقریباً طے ہوگئی اور اچانک ختم ہوگئی‘ تاریخ طے ہو کر بات ختم ہوگئی‘ یہ بات بذات خود میرے لیے تکلیف کا باعث بنی‘ کئی وظائف کیے مگر ناکام رہی‘ پھر مجھے عبقری ملا‘ میں نے عبقری رسالہ میں سےدیکھ کر اپنے مسائل کے حل کیلئے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ میرے ایک بھائی دبئی میں ہوتے ہیں انہوں نے وہاں ایک فیملی سے رشتے کی بات کی‘ ابھی روحانی محفل کرتے ہوئے مجھے دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ میرا دبئی میں رشتہ طے ہوگیا‘ چار ماہ کے اندر اندر میری منگنی بھی ہوئی اور اب میری شادی ہوچکی ہے اور میرے شوہر اور میرے سسرال لاہور میں موجود ہیں اور میں خوشی سے مسرور خط لکھ رہی ہوں۔ روحانی محفل کی ہی بدولت میرے دیگر بہن بھائیوں کے مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور تمام بہت دل جمعی کے ساتھ روحانی محفل کرکے اللہ کے حضور دعاگو ہیں۔ (شانزے‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 633 reviews.