Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ مونس دہلویؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

اگر غیرشادی شدہ ہے تو جلد شادی ہوجائے گی۔ اگر بھول چوک کے مرض میں مبتلا ہو تو اس سے نجات ملے گی اور یادداشت مضبوط ہوگی اور اگر غریب ہے تو مالدار ہوجائے گا اور اگر بیمار ہے تو جلد صحت حاصل ہوگی۔ ان آیات کو کے ساتھ لکھے۔

ہرمقصد میں کامیابی کیلئے
اگر کوئی شخص مختلف مقاصد رکھتا ہو مثلاً شادی کا طلب گار ہو اور شادی نہ ہوتی ہو یا بھول چوک(نسیان) کے مرض میں مبتلا ہو‘ فقیر ہو‘ روزی میں فراخی چاہتا ہو یا بیمار ہو صحت چاہتا ہو تو اس کیلئے عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو یہ آیات لکھے اور اس کاغذ کے پیچھے اپنا مقصد لکھے اور باوضو موم جامہ کرکے گلے میں باندھ لے یا مرد ہے تو دائیں بازو پر باندھے اور عورت ہے تو بائیں بازو پر باندھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ اگر غیرشادی شدہ ہے تو جلد شادی ہوجائے گی۔ اگر بھول چوک کے مرض میں مبتلا ہو تو اس سے نجات ملے گی اور یادداشت مضبوط ہوگی اور اگر غریب ہے تو مالدار ہوجائے گا اور اگر بیمار ہے تو جلد صحت حاصل ہوگی۔ ان آیات کو کے ساتھ لکھے۔ وہ آیات سورۂ طٰہٰ کی 131،132 ہیں۔
یرقان (پیلیہ) کا علاج
اگر کسی بچے یا بڑے کو پیلیہ ہوگیا ہو تو اس کیلئے باوضو کے ساتھ پوری سورۃ البینۃ (پارہ 30) پوری سورت لکھ کر موم جامہ کرکے بچہ یا بڑے کے گلے میں ڈال دی جائے اور روزانہ ایک مرتبہ یہی سورت پڑھ کر پانی پر دم کرکے صبح نہار منہ روزانہ یہ پانی پلادیا جائے اور اس کے ساتھ یہ عمل بھی کرلیا جائے تو بہت اچھا ہے‘ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار درمیان میں تین سو بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی مریض کو اکیس دن مسلسل پلایا جائے۔ یہ پانی ایک ہی مرتبہ پڑھ کر رکھ لیا جائے اور دن میں چار وقت مریض کو پلایا جائے‘ پلانے کے اوقات یہ ہیں۔ 1۔ صبح ناشتہ سے قبل۔ 2۔ دوپہر گیارہ بجے۔ 3۔ بعد نماز عصر سورج غروب ہونے سے پہلے۔ 4۔بعد نماز عشاء۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد یرقان (پیلیہ) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔
ہرقسم کی بیماری سے شفاء کیلئے
کسی بھی قسم کی بیماری ہو اس بیماری سے نجات کے لیے باوضو مندرجہ ذیل آیات مٹی کے نئے کورے برتن پر لکھے اور بارش کے پانی سے دھو کر مریض کو پلادے۔ اگر بارش کا پانی موجود نہ ہو تو کسی کنویں، نہر، دریا، چشمہ، جھیل کا پانی استعمال کرلے۔ ورنہ سات نلکوں کا پانی لے لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض کو صحت حاصل ہوگی۔ وہ آیات سورۂ آل عمران کی 83،84 اور 85 ہیں۔
حاسد پر غالب ہونے کے لیے
اگر کوئی حاسد ہر وقت غالب رہتا ہو تو اس کو مغلوب کرنے کیلئے ہرن کی باریک کھال پر پیر (سوموار) کے دن چڑھتے چاند کے دنوں میں یعنی جب چاند دیکھنے کے بعد چار تاریخ سے چودہ تاریخ چاند تک پیر کے دن یہ آیات شہتوت کے پتوں کو کچل کر اس کے پانی سے باوضو لکھے اور ان آیات کے آخر میں یہ الفاظ لکھ کر اس حاسد کا نام اور اس کی والدہ کا نام بھی لکھے اس کے بعد اپنا اور اپنی والدہ کا نام لکھے۔ وہ الفاظ یہ ہیں۔ آگے اپنے حاسد کا نام اوراس کی والدہ کا نام اور اپنا اور اپنی والدہ کا نام لکھیں۔ مثال کے طور پر شریف خان بن شاہینہ علی حب سعیدالدین بن سلیمہ بانو۔
اور موم جامہ کرکے اپنے گلے میں باندھ لے یا دائیں بازو پر باندھ لے۔ اگر عورت ہے تو بائیں بازو پر باندھ لے یا گلے میں ڈال لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حاسد زیر ہوگا اور نقصان پہنچانے سےباز آجائے گا۔ اسی طرح یہ نقش کوئی واعظ، متکلم، مقرر اپنے پاس رکھے گا تو لوگ اس کی بات مانیں گے۔ اس کے کلام کی اہمیت کو تسلیم کریں گے اور اس کی تقریر سے بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ وہ آیات سورۂ آل عمران کی 103 اور 104 ہیں۔
ایسی نعمت جو ہمیشہ ساتھ رہے
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کو ایسی نعمت ملے جو کبھی اس سے نہ چھینی جاسکے اور نہ ضائع ہو اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہے تو اس کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول ایک سو ایک مرتبہ اور عمل کے آخر میں ایک سو ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی پسندیدہ نعمت کے لیے دعا کریں۔ یہ عمل چالیس دن مسلسل بلاناغہ کریں اگر رات کو یہ عمل نہ ہوسکے تو دن کے وقت کسی نماز کے بعد یعنی فجر یا ظہر کے بعد کرلیا کریں۔
ناف جگہ سے دوسری جگہ ہوگئی ہو
اگر کسی کی ناف اپنی جگہ سے ٹل گئی ہو جس کے سبب پیٹ میں درد اور اینٹھن پیدا ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ آیت باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے ناف کی جگہ باندھ لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ناف اپنی جگہ آجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے:طتنبیہ: جب تک تعویذ ناف پر بندھا رہے گا ناف اپنی جگہ پر رہے گی اگر خدانخواستہ تعویذ ناف سے ادھر ادھر ہوگیا تو ناف بھی ادھر اُدھر ہوجائے گی۔ یہ تعویذ ایک ہفتہ باندھنے کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ جب آئندہ ناف ٹل جائے تو پھر باندھ لیں۔ ایک ہفتہ باندھنے سے ناف اپنی جگہ مضبوط ہوجائے گی۔ اس وقت کھول کر رکھ دیں۔
اولاد ہونے کیلئے
جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور وہ ہر طرح کوشش کرچکا ہو تو اس کو چاہیے کہ بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے‘ درمیان میں یہ آیت ایک سو اکیاون بار پڑھے۔ یہ عمل روزانہ کرے‘ ناغہ نہ کرے اور نہ ناامید ہو کر چھوڑے اللہ تعالیٰ سے لو لگائے رکھے اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے۔ شرط عمل اور یقین کامل کے ساتھ مسلسل عمل کرنا ہے۔ وہ آیت یہ ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 634 reviews.