Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وہ ٹوٹکے جنہوں نے مجھے حسین بنایا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں اپنی عبقری کی قارئین بہنوں کیلئے لائی ہوں۔ یہ ٹوٹکے میں نے خود آزمائے ہیں اور انہوں نے میرے حسن کو چارچاند لگادئیے‘ قارئین عبقری آپ بھی آزمائیے‘ انشاء اللہ آپ بھی خوب پائیں گی۔ ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی کیلئے نیم گرم پانی میں روزانہ رات کو سرسوں کا تھوڑا سا تیل ڈال کر ہاتھ پاؤں اس میں صرف پانچ منٹ ڈبوئیے اور بعد میں  تولیے سے خشک کرلیں۔ صحت کو برقرار رکھنے کیلئے گائے بھینس کا نہیں صرف بکری کا دودھ استعمال کریں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ پپیتا اسکن کیلئے بہت بہترین ہے‘ پپیتا جلد کو گلو کرتا ہے‘ اس کو میش کرکے چہرے پر لگانا بہت مفید ہے۔ پپیتا کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے‘ کلینزنگ کیلئے پپیتا استعمال کرتی ہوں لاجواب پاتی ہوں۔ لیموں کی اسکنجبین ایک گلاس روزانہ ضرور پیتی ہوں۔ نفاست کیلئے ایلوویرا: ایلوویرا کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس کا گودا نکال کر چہرے پر مساج کرنے سے جلد بہت زیادہ گلو کرتی ہے‘ سیب کا جوس ایک گلاس روزانہ صبح ضرور پینا چاہیے۔معدہ فٹ اور آپ بھی فٹ:کالی ہریڑ دو سوگرام‘ دو چمچے دیسی گھی لے کر فرائی پین میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں‘ ہریڑ کو بھون کر اتار لیں اور پیس کر رکھ لیں۔ ایک چمچ چائے والا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا بعد کھالیں‘ کبھی معدہ خراب نہ ہوگا۔ بال کالے چہرہ روشن: آملہ کے مربہ کو دھوکر صبح کے وقت کھائیں اور رات سوتے وقت دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ بال کالے ہوں گے اور چہرہ روشن۔ ناریل صرف خواتین کیلئے:ناریل کو کدوکش کرکے کھیربنالیں‘ روزانہ کھائیں‘ کمزوری کیلئے سونا ہے‘ خواتین کو ضرور استعمال کرنا چاہیے‘ اس کو گرینڈ کرکے استعمال کریں‘ ہمیشہ جوانی کو برقرار رکھتا ہے‘ گائنی کے امراض کو دور کرتا ہے‘ 55 سال کے بعد بھی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔(عائشہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 650 reviews.