Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر اور اس کے زخموں کیلئے شرطیہ تیربہدف ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شوگر کیلئے ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جو ٹانگ میں کٹ لگ جاتا ہے یا کوئی زخم ہوتا ہےاس کا شرطیہ علاج ہے‘ یہ مجھے ہسپتال میں کسی نے دیا ہےان دنوں میں اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں تھی‘ یہ تین چار لوگوں پر آزمایالاجواب پایا ہے۔
ھوالشافی: بڑے گوشت کی نلی گوشت سمیت لے لیں‘ اس کی ہڈی میں جو میخ ہوتی ہے وہ نکال دیں پھر اس کے اندر ثابت ہلدی رکھ کر ہڈی کو دونوں طرف سے آٹے سے بند کرکے اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ عام گوشت جو ہڈی پر ہے وہ گل جائے پھر اسے کالی مرچ و نمک ڈال کر بھون کر کھالیں۔ ہلدی نکال کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر روز پانی سے نہار منہ کھائیں‘ شرطیہ شوگر کنٹرول ہوجائے گی‘ نہ کبھی پاؤں کٹے گا نہ کوئی زخم ہوگا۔ یہ نسخہ میں نے اپنے ایک عزیز کو بتایا تو اس نے مجھے کہا کہ ہمارے پڑوس میں شوگر کے مریض کی ٹانگ گل گئی تھی ڈاکٹروں نے تمام گلا ہوا گوشت ٹانگ سے اتار دیا تھا اور خالی ہڈی کاٹنے لگے تھے لیکن انہوں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور زخم ٹھیک ہوگیا‘ انہوں نے لاہور سے ٹانگ پر گوشت لگوالیا اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ ٹانگ کبھی خراب بھی ہوئی تھی۔جن سے علاج کروا رہے تھے وہ ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے کہ اتنا خطرناک زخم کیسے بھر گیا۔قارئین! آپ بھی یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں اور عبقری میں اس کے فوائد لکھیں اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (راحیلہ خان‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 688 reviews.