Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شکی اور تشدد پسند شوہر کیسے ہوا مہربان! ابھی جانیے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری بہت ہی انمول تحفہ ہے۔ مجھے عبقری پڑھتے ہوئے تقریباً پانچ ماہ ہوئے ہیں اور میں نے اور میری امی نے اسے بہت پسند کیا کیونکہ اس سے بہت سے لوگوں کو نئی زندگی ملتی ہے۔بے شک اسی رسالہ سے ہمیں بھی نئی زندگی ملی ہے۔ میں اب آپ کو اپنی کہانی سناتی ہوں:۔میری شادی کو 20 سال ہوگئے ہیں‘ میرے شوہر پہلے بالکل ٹھیک تھے‘ پچھلے دس سال سے ان کارویہ بدل گیا تھا‘ اللہ جانتا تھا کہ میں بُری نہیں تھی مگر ان کے دل میں نامعلوم کیا شک پیدا ہوگیا تھا کہ میں بُری ہوں۔ میں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بھی بہت واسطے دئیے‘ پر وہ مانتے ہی نہ تھے‘ میں نے بہت وظیفے‘ آیات پڑھیں کہ مجھ پر ایسے گندے الزامات نہ لگیں مگر ان کا شک دن بدن زیادہ سےزیادہ ہی ہوتاجارہا تھا۔ میرے چار بچے تھے بڑے تین کو اپنا مانتے تھے مگر سب سے چھوٹے کو اپنا ہی نہیں مانتے تھے۔ میں نے قرآن اٹھا اٹھا کر واسطے دئیے مگر بے سود‘ کئی مرتبہ مجھ پر شدید تشدد بھی کیا‘ اس لڑائی میں ماں باپ خاندان والوں کو بھی شامل کیا‘ کئی مرتبہ خودکشی کرنے کا سوچا‘ پھر یہ سوچ کر خاموش ہوجاتی کہ میں نے گناہ نہیں کیا تو میں خودکشی کا گناہ کیوں اپنے سر پر لوں۔ سارا دن طعنے سننے کو ملتے‘ اگر کوئی گلی میں سے پاس سے گزر جاتا تو ادھر گلی میں ہی جھگڑا شروع کردیتے کہ ’’اس نے تمہیں کیا کہا ہے‘‘شکر ہےکہ پھر مجھے کہیں سے عبقری ملا اور اسے پڑھ کر میرے دل میں بھی امید جاگی کہ اب میرا خدا میری زندگی بدل دے گا‘ میرے بچے جوان ہورہے تھے‘ بڑی بیٹی کے سامنے مجھے طعنے دیتا‘ کئی بار بیٹی باپ سے صرف اسی بات پر لڑی مگر میرے شوہر کو نامعلوم کیا ہوگیا تھا اسے پھر بھی سمجھ نہ آتی۔ رات کو جب میں سوتی تو ایسا محسوس ہوتا جیسے میرے جسم کے اندر سے کچھ باہر کو نکل رہا ہو‘ پورےجسم میں لرز ش محسوس ہوتی ۔ پورے دس سال میں نے اپنے بچوں کی خاطر یہ سب کچھ برداشت کیا۔ مگراب خدا نے میری عزت رکھی ہوئی ہے۔میں جب بھی ماضی کی طرف جھانکتی ہوں تو لرز جاتی ہوں خدا کسی دشمن پر بھی ایسے دن نہ لائے۔ پہلے میرا گھرانہ بالکل ٹھیک تھا مگر جب سے میرے شوہر کی ایک قریبی رشتہ دار گھر میں آئی اس نے مختلف عاملوں سے تعویذ لاکر میرے شوہر کو پلانے شروع کردئیے‘ تب سے لے کر دس سال تک میری زندگی جہنم رہی۔ وہ تو اپنے گھر میں بہت خوش ہے مگر میں نے دس سال تڑپ تڑپ کر اذیت میں گزارے۔ پھر ہمیں عبقری ملا تو اس میں سے دیکھ کر میں اور میری بیٹی نے دو انمول خزانہ نمبر دو ہروقت کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ ہم نے صرف تین ماہ ہی پڑھا کہ میرے شوہر کا رویہ اچانک تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔آہستہ آہستہ وہ مجھ سے بات چیت کرنا شروع ہوگئے اور آج وہ بالکل پہلے جیسے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے گزشتہ رویے پر بچوں اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔مجھے اب ایسے لگتا ہے کہ جیسے دس سال کی قید کے بعد مجھے آج ہی رہائی ملی ہے۔ بے شک عبقری لوگوں کے دکھ دور کرتا ہے۔دو انمول خزانہ نمبر دو درج ہے۔

براہ مہربانی حضرت حکیم صاحب میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 694 reviews.