Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری زندگی میں خوشیاں لے آیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو آپ کی لمبی عمر کیلئے ڈھیروں دعائیں، آپ کے خاندان اہل و عیال کیلئے دعائیں، ماہنامہ عبقری کی کامیابی کیلئے اور ترقی کیلئے ڈھیروں دعائیں۔ آپ نے ہم گنہگاروں کو توبہ کرنے کا سلیقہ سکھایا اور نیکی کی طرف راغب کیا، میں ماشاء اللہ سے جنوری 2012ء سے عبقری کی قاریہ ہوں اور ان سالوں میں اللہ کے فضل و کرم سے زندگی میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں وہ بھی مثبت اور حتیٰ الامکان کوشش بھی ہوتی ہے کہ دوسروں کو بتائوں اور بہت اچھا لگتا ہے جب انہیں عمل کرکے دیکھتی اور سنتی ہوں اور عبقری سے میری زندگی میں ماشاء اللہ بہت خوشیاں آئی ہیں‘ میرے شوہر کے حلال رزق میں برکت ہوئی اور اپنی بچیوں کی تربیت میں مجھے کافی مدد مل رہی ہے۔ ماشاء اللہ ہروقت دو انمول خزانہ اور استغفار پڑھنے کی عادت پکی ہوگئی ہے، غسل خانہ جانے سے پہلے اس کی دعا لازمی پڑھتی ہوں۔ عشاء کی نماز میں وتر کے بعد کے سجدے، قرآن کی تلاوت میں کثرت، درود شریف کی عادت، برکت والی تھیلی کا استعمال اور اس کا وظیفہ، کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتی ہوں، ماشاء اللہ سے جتنا ممکن ہےعبقری کی ہر بات کو اپنی زندگی میں شا مل کرتی جارہی ہوں اور اللہ جل شانہ سے یہ دعا ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں عزت کے مقام بنیں اور خاتمہ بالخیر سے ہو اور ایک اہم بات کہ اللہ جل شانہ آپ اور تمام عبقری میں کام کرنے والوں کو اس کا اچھا صلہ دے کہ ہم انٹرینٹ سے بہت فائدہ لے رہے ہیں کیونکہ ماہنامہ لانے والا کوئی نہیں ہے تو انٹرنیٹ سے ہی پڑھ لیتی ہوں۔ اس کے ٹوٹکے لاجواب ہوتے ہیں جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے ، ہسپتالوں کےچکر ختم ہوگئے ہیں۔عبقری نے سچ میں میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔ شکریہ عبقری!

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 946 reviews.