Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

گنٹھیا کا شکار: مجھے تقریباً ایک سال سے گنٹھیا کا مرض ہے‘ بہت علاج کروائے ہیں اور کروا رہی ہوں مگر کوئی افاقہ نہیں ہورہا‘ ڈاکٹری ادویات استعمال کرتی ہوں تو وہ بھی وقتی فائدہ ہورہا ہے‘ اسٹرائیڈ کے ساتھ‘ گھٹنوں میں پاؤں میں‘ ہاتھوں کی انگلیوں میں بے تحاشا درد ہے جس کی وجہ سے چلنا پھر بھی مسئلہ بنا ہوا ہے‘ گھریلو کام کاج بھی نہیں ہوپاتے‘ گھٹنے سوج جاتے ہیں‘ پاؤں اتنے جلتے ہیں‘ گزارش ہے کہ کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:صبح نماز کے وقت اٹھیے‘ دو سنتیں پڑھ کراکتا لیس بارسورہ فاتحہ مع بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پورے جسم پر بھی اور اول آخر سات بار درود شریف پڑھ لیں ۔ تمام دن یہ پانی پینا ہے اور نا پ کر چار گلا س وقفے کے ساتھ ناشتے سے پہلے پینے ہیں ۔ 45منٹ بعد ناشتہ کرنا ہے ۔ ایک بچی جس کے دونوں ہاتھ گنٹھیا کی وجہ سے مُڑ چکے تھے میں نے اس کویہی درج بالا علاج بتایا کل کے خط میں اس نے انتہائی خوشی کے ساتھ بتایا کہ اس کے دونوں ہاتھ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
مسئلہ امی کی کزن کا: میں اپنی امی کی کزن جنہیں میں پھوپھو کہتی ہوں ان کا مسئلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ میری پھوپھو ماشاء اللہ سےاخلاق وکردار اور شکل و صورت میں اچھی ہے۔ ان کے رشتے بہت آتے ہیں مگر ان کے ابو کچھ نہ کچھ مسئلہ کھڑا کردیتے ہیں‘ ہر رشتے کو نہ کرنا انہوں نے اپنا فرض سمجھ لیا ہے‘ میری پھوپھو بھی چاہتی ہیں کہ وہ اب اپنے گھر کی ہوجائیں مگر وہ اپنے ابو کے عجب ردعمل کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ ہمیں کچھ پڑھنے کو بتادیں کہ میری پھوپھو کے ابو کا دل نرم پڑجائے اور وہ اپنی بیٹی کی شادی کرادیں۔ (س،ع۔ کھلابٹ)
مشورہ:آپ کا خط پڑھ کر مجھے حیرت کے ساتھ انتہائی دکھ بھی ہورہا ہے کہ والدین تو اپنی بیٹیوں کی جلدازجلد شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ آپ اپنی والدہ سے کہیں کہ وہ خاندان کے چند بڑے لے جاکر آپ کی پھوپھو کے والد سے بات کریں کہ آخر مسئلہ کہاں ہے؟ کیا وجہ ہے کہ وہ ہر رشتہ آنے والے کو ’’نہ‘‘ کردیتے ہیں۔ انہیں سمجھائیں کہ پاکستان میں لاکھوں نوجوان لڑکیاں رشتوں کے انتظار میں بوڑھی ہورہی ہیں۔ ان کی آنکھیں ترس گئی ہیں کہ کاش کوئی ہمارے لیے بھی رشتہ آئے‘ ماں باپ وقت سے پہلے رشتہ نہ آنے کی پریشانی کی وجہ سے بوڑھےہوچکے ہیں۔انہیں سمجھائیں کہ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ آپ کے گھر بہترین اور اچھے گھرانوں کے رشتے آرہے ہیں اور آپ منع کررہے ہیں۔ اگر یہ وقت گزر گیا تو ساری عمر سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہ رہے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی پھوپھو اور تمام گھر والے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جلد اور اچھے رشتے کیلئے دعا کریں۔ یہ نہایت کامیاب عمل ہے یقیناً اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ میں نے آج تک جس کو بھی بتایا اس کی بہترین اور بہت جلد شادی ہوگئی۔
غیرضروری بال: میری پیشانی پر بچپن سے غیرضروری بال ہیں‘ جو تھریڈنگ وغیرہ کروانے سے ختم نہیں ہوا ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی ٹوٹکہ بتائیں جس سے میری پیشانی کے بال مستقل طور پر ختم ہوجائیں۔ زندگی بھر مشکور رہوں گی۔ (م)
مشورہ: اکثر چہرے‘ گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے ڈاکٹر کہتے ہیں یہ ہارمونز کی وجہ سے ہے۔ آپ اپنے بارے میں ذرا تفصیل سے خط لکھئے۔ یہ کب سے ہیں؟ کھانے کی عادات اور پسند کیا ہے‘ پیاس لگتی ہے اور یہ کہ کوئی بیماری تو پہلے لاحق نہیں ہوئی‘ جب تک میرا جواب ملے‘ پنساری سے قسط شیریں باریک پیس کر رکھ لیجئے بال صاف کرنے کے بعد اس سفوف کو اچھی طرح ملئے تاکہ مساموں میں چلا جائے۔ ہر دوسرے روز بال صاف کرکے لگائیے۔
بستر پر پیشاب: میری بھانجی جس کی عمر 8 سال ہے‘ وہ رات کو بستر پر پیشاب کردیتی ہے‘ بہت علاج کروائے مگر ٹھیک نہیں ہوئی۔ اس بیماری کا علاج بتائیں‘ آپ کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔ (مریم)
مشورہ: آپ شام کے وقت بھانجی کو ٹھوس غذا دیجئے۔ مغرب کے بعدچائے‘ دودھ وغیرہ نہ دیا جائے‘ پیشاب کراکے بچی کو بستر میں جانے دیں‘ تل کے لڈو مفید ہوتے ہیں‘ گڑ کے شیرے میں تل اور میوہ ڈال کر لڈو یا برفی بنالی جاتی تھی جو مثانے کو طاقت دیتی تھی۔لڈوئوں کیلئے آپ ایک پائو ناریل لے کر کدوکش کرلیجئے اور ایک پائو اچھا صاف منقیٰ لے کر اس کے بیج نکالیے‘ سفید دھلے ہوئے تل ایک پائو لیکر صاف کرلیجئے ان تینوں کو ملا کر کوٹئے اور ان کے پچیس لڈو بنا کر رکھ لیجئے۔ صبح نہار منہ بچی کو ایک لڈو کھلائیے اور پندرہ منٹ بعد ناشتہ کرائیے۔ رات کو سونے سے پہلے ایک لڈو کھلا دیجئے۔ اس سے جسم میں طاقت آئیگی‘ اعصاب مضبوط ہونگے‘ مثانہ مضبوط ہوگا۔کچھ لوگ گڑ کا شیرہ پکاتے ہیں‘ اس میں تل اور میوہ ملاتے ہیں اور بھونی ہوئی سوجی اور گھی ڈال کر لڈو بنالیتے ہیں۔
یہ کیا ہوا؟: میں ماہنامہ عبقری کی تقریباً آٹھ ماہ سے قاریہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے آج سے تیس سال پہلے کی بات ہے کہ میرے ابو کا ٹائروں کا اتنا اچھا کاروبار تھا کہ پوری مارکیٹ میں ابو کی دکان کے ٹائر مشہور تھے‘ ہمارے گھر میں کسی بھی چیز کی کمی نہ تھی جو بھی مارکیٹ میں آتا وہ صرف ابو کی دکان سے ٹائر لیتا تھا۔ نامعلوم پھر کیا ہوا رفتہ رفتہ ابو کا سارا کاروبار ختم ہوگیا اور ابونے دکان پر جانا تک ختم کردیا۔ سارا دن گھر میں سوتے رہتے‘ صرف کھانا کھانے کیلئے اٹھتے۔ ہم سب بہن بھائی ابو کو حیرت سے دیکھتے کہ آخر ابو کو ہوا کیا؟ جب امی ابو کو کچھ کہتیں تو گھر میں لڑائی جھگڑا شروع ہوجاتا۔ اگر امی ابو کو کوئی صحیح بات کہتیں تو ابو کو شدید غصہ آجاتا۔ اب گھر کا حال یہ ہے کہ کوئی خوشی کی بات ہو تب بھی شدید لڑائیاں شروع ہوجاتی ہیں‘ دسترخوان پر سب اکٹھے کھانا کھانے لگتے ہیں تو بھی لڑائی جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔ اچانک کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوتی ہے کہ لڑائی شروع ہوجاتی ہے۔ جب ابو کا کاروبار تھا تب ہمارے رشتے بھی آئے تھے مگر جب سے کاروبار ختم ہوا ہے آج تک ہمارا کوئی رشتہ نہیں آیا۔ ایک دو جگہ سے معلوم کیا انہوں نے کالاجادو بتایا ہے۔براہ مہربانی کوئی حل بتائیں۔ (م،ر‘ گجرات)
مشورہ:بہن! یہاں پر عامل لوگ پیسے کا لالچ کرتے ہیں۔ بغیر روپے کے کوئی کسی کام پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ ویسے بھی اللہ کے حکم سے جو کام ہوجاتا ہے تو اسے یہ عامل اپنے عمل سے منسوب کرلیتے ہیں۔ قرآن پاک کی 33 آیات ہیں جو سحر اور جادو کے لئے پڑھی جاتی ہیں۔ منزل یا حزب اعظم کے نام سے مل جاتی ہیں۔ صبح شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے پینے سے اثر زائل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دوانمول خزانے دعا کثرت سے پڑھیں۔ نام نہاد عامل اور بزرگ تو یہاں بہت ہیں مگر ان کے ”ہدیے“ نذرانے ہزاروں میں ہوتے ہیں۔ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کیجئے۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور ایک پیسہ لینا گوارا نہیں کرتے وہی بہتر ہوتے ہیں۔ آپ ان چکروں میں مت پڑیے۔ اللہ تعالیٰ کرم کرنے والا ہے۔
چھائیاں ختم نہیں ہوتیں: میرے چہرے پر پچھلے سولہ سال سے چھائیاں ہیں ‘ ہلکی ہوجاتی ہیں پر جاتی نہیں۔ختم ہوبھی جائیں تو پھر آجاتی ہیںجو کہ پیشانی‘ آنکھوں کے اوپر‘ ناک پر اور دونوں گالوں پر ہیں۔ براہ مہربانی کوئی حل بتائیں۔ (ث،ظ)
مشورہ:
آنکھوں کا رنگ پیلا: میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ میری آنکھوں کا رنگ پیلا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ براہ مہربانی میرے لیے کوئی بہترین نسخہ بتائیے تاکہ میں اس پیلاہٹ سے جلدازجلد نجات پاسکوں۔ (بختاور جہاں‘ اٹک)
مشورہ:

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 947 reviews.