Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

املی سے دل و معدہ کو طاقتور بنائیے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

املی کے پتوں میں سے رس نکال کر چینی ملا کر دینا پیچش اور خونی بواسیر میں مفید ہے۔ املی کے پتوں (دوتولہ) لے کر پاؤ بھر پانی ڈال کر گھوٹ کر شکر ملا کر پینا پیشاب کی جلن رفع کرتا ہے‘ اس کے جوشاندہ سے زخموں کو دھویا جایا ہے‘ خواہ گھمبیر ہو‘ خناق ہو‘ منہ پکتے کی صورت ہیں جوشاندہ سے غرغرے کرتے ہیں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلے بھی کئی نسخے عبقری قارئین کیلئے بھیج چکی ہوں‘ آج املی کےکچھ خواص بھیج رہی ہوں ۔ املی کو فارسی اور عربی میں تمرہندی کہتے ہیں‘ اس کے پھل میں چار سے بارہ تک چپٹے بیج نکلتے ہیں۔ ان سے بیس فیصد تیل نکلتا ہے‘ بازار میں سے جو املی ملتی ہے اس میں دس فیصد نمک ہوتا ہے‘ دوائی میں جو املی استعمال ہو اس میں نمک نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے گودہ میں نوفیصد ٹارٹرک ایسڈ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد پہلے درجہ پر اور خشک دوسرے درجہ پر ‘خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک۔
استعمال: مفرح مسکن حرارت‘ ملین قاطع صفرا‘ دل اور معدہ کو طاقت دیتی ہے۔ متلی کو زائل کرتی ہے‘ طبیعت کو نرم کرتی ہے‘ صفرا اور جلی ہوئی اخلاط کو براہ ڈسٹ نکالتی ہے۔ خون کے جوش کو ساکن کرتی ہے‘ خفقان اور دوران سر کو مفید ہے‘ وبائی سمیت کو باطل کرتی ہے‘ مانع و دافع سکروی ہے‘بیج قابض اور ممسک ہیں۔ مغز تخم املی دیگر ادویہ کے ہمراہ سفوف بنا کر جریان و احتلام میں مفید ہے۔ تخم کو بھاڑ میں بھون کر چھیل لیتے ہیں۔ املی اور آلوبخارا دونوں رات کو بھگو کر رکھ دیں‘ صبح اس کا زلال یعنی نتھرا ہوا پانی پی لیں۔ ہاتھ سے نہیں ملنا چاہیے یہ پانی ہائی بلڈپریشر کیلئے مفید ہے۔
املی کے پتوں میں سے رس نکال کر چینی ملا کر دینا پیچش اور خونی بواسیر میں مفید ہے۔ املی کے پتوں (دوتولہ) لے کر پاؤ بھر پانی ڈال کر گھوٹ کر شکر ملا کر پینا پیشاب کی جلن رفع کرتا ہے‘ اس کے جوشاندہ سے زخموں کو دھویا جایا ہے‘ خواہ گھمبیر ہو‘ خناق ہو‘ منہ پکنے کی صورت ہیں جوشاندہ سے غرغرے کرتے ہیں۔آشوب چشم میں پتوں کی پلٹس آنکھوں پر باندھنے ہیں۔ املی کے پتوں کے پانی میں لوہا گرم کرکے سرخ ہوجائے تو پانی میںبجھا کر وہ پانی خونی اسہال میں دیا جاتا ہے۔ بچوں کی قبض میں املی کا مربہ نہایت مفید ہے‘ ایک تولہ املی بھگو کر پلانے سے بخار کم ہوجاتا ہے‘ گرمیوں میں دل کی دھڑکن تیز ہوتو املی کا شربت پلاتے ہیں۔ گوشت روسٹ کرنا ہو تو املی کے پانی میں بھگو کر پھر ابال لیں‘ بعد میں روسٹ کریں‘ مزے دار بھی ہوتا ہے اور جلد ہضم بھی ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے ‘ بی اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ املی دل و معدہ کو قوت دیتی ہے۔ صفرا کو دستوں کے ذریعے نکالتی ہے۔ وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے۔ بخار صفراوی کی صورت میں چار تولہ املی پانی میں بھگو کر پینا بے حد مفید ہے۔ املی کے پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ پیٹ کے جلن‘ دل کی گھبراہٹ اور گرمی کو دور کرنے کیلئے گلو نیلوفر چھ ماشہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ آلوبخارا سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر چھان کر پینا مفید ہے۔ بھوک کی کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کیلئے املی کی چٹنی بنا کر استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ سدہ‘ جگر کی خرابی اور یرقان میں املی دو تولہ‘ تخم کاسنی سات ماشہ‘ آلو بخارا سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر چھان کر پینا مفید ہے۔ املی کا گودا بحری جہاز پر سفر کے دوران ساتھ رکھنا بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ قے روکنے کیلئے انتہائی مجرب ہے۔معدے کے زہریلے مواد کو خارج کرنے کیلئے گل سرخ چھ ماشہ ‘پودینہ خشک چھ ماشہ‘ زرشک شیریں دو تولے‘ املی پانچ تولے‘ پہلی تین ادویہ کو ڈیڑھ کلو پانی میں جوش دیں اور املی کو شامل کرکے ٹھنڈا کریں‘ پھر چینی کا اضافہ کرکے دو چمچے ہر پندرہ منٹ بعد مریض کو دیں۔ ایک دو روز کے اندر ہی معدہ کے افعال درست ہوجائیں گے‘ قے بند ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 952 reviews.