Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

تمہارا سر کا حلق کرانا سو ہر بال کے بدلے ایک نیکی اور گناہوں کی معافی ہے اور تمہارا اس کے بعد طواف (زیارت) کرنا اس حال میں طواف کرنا ہوگا کہ کوئی گناہ نہ ہوگا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا۔ حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں جو مانگتے ہیں ان کو ملتا ہے وہ جو دعا کرتے ہیں قبول ہوتی ہے۔ جو خرچ کرتے ہیں پاتے ہیں۔ اس راہ میں ایک درہم خرچ کرتے ہیں ایک لاکھ کا ثواب پاتے ہیں اللہ کی قسم! جس نے ہمیں حق کے ساتھ بھیجا ہے اس راہ میں ایک ایک درہم (مثلاً ایک روپیہ) ایک پہاڑ سے بھی زیادہ وزن رکھتا ہے۔ پھر آپ ﷺ نے جبل ابوقبیس کی جانب اشارہ کیا۔ ایک درہم کا ثواب اس پہاڑ کے برابر ہے۔
ہمیں بھی یہ جذبہ نصیب ہو:حضرت علی زین العابدین رضی اللہ عنہما نے جب حج کیلئے احرام باندھا تو چہرہ زرد ہوگیا اور بدن پر کپکپی آگئی اور لبیک نہ کہہ سکے کسی نے عرض کیا آپ نے احرام کے شروع میں لبیک نہیں کہی تو فرمایا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس کے جواب میں لا لبیک نہ کہا جائے یعنی تیری حاضری معتبر نہیں‘ اس کے بعد بڑی مشکل سے لبیک کہا تو غشی آگئی اور اونٹنی پر سے گرگئے۔ اس کے بعد جب لبیک کہتے یہی حال ہوتا، سارا حج اسی طرح پورا کیا۔ جو دعا مانگے قبول ہو: حدیث شریف میں ہے کہ شب عرفہ میں بیدار رہ کر عبادت کرنے والا جو دعا مانگتا ہے قبول ہوتی ہے۔ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں مقام عرفہ ان مقامات میں سے ہے جہاں جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ 24 ہزار برس کی عبادت کا ثواب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے یوم ترویہ کا روزہ رکھا اس نے گویا بارہ ہزار برس اللہ کی عبادت کی اور اور جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا اس نے گویا چوبیس ہزار برس عبادت کی اور جو عیدالاضحی کے دن نماز عید تک روزہ دار رہا اس نے گویا ساٹھ ہزار برس عبادت کی اور اس کو اللہ تعالیٰ ہزار شہیدوں کا ثواب اور ہزار حاجیوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔(بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
حج پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔
’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے
صرف یہی نمبر 0332-7552382

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 963 reviews.