Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

الم نشرح!میری ہر مشکل‘ ہر رکاوٹ‘ ہر مسئلے کا حل

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

وہ کہنے لگی کہ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ میری چوری ہوجائے؟ جا کردیکھا تو دروازہ کھلا تھا‘ تالے ٹوٹے ہوئے تھے مگر گھر کا ایک تنکا بھی چوری نہیں ہوا ‘ سب صحیح سلامت تھا کیونکہ وہ کہتی ہے کہ میں روزانہ سورۂ الم نشرح پڑھتی ہوں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں‘ اللہ رب العزت آپ کو اور عبقری سے وابستہ ہر شخص کو تاقیامت خوش و خرم اور سرسبز و شاداب رکھے‘ آمین! عبقری ایک ایسا مشن ہے ایک ایسا ادارہ ہے جہاں سے انسان روحانی اور جسمانی طور پر شفاء یاب ہورہا ہے لوگوں کے ایمان مضبوط و قوی ہورہے ہیں اور عمل سے بننے پلنے کا یقین ہورہا ہے۔ حضرت! آپ کے درس کے اندر ایک قوت ہے اور ایک روشنی ہے اور ایک امید و یقین کا داعیہ پیدا کرنے والا عنصر ہے جو درس سنتا ہے اس کی طلب ہوتی ہے کہ میں اپنےآپ کو ان اعمال کی بدولت بہتر کرسکتا ہوں اور اپنی پریشانیوں و بیماریوں کو خوشیوں اور صحت میں بدل سکتا ہوں اور لوگ پھر بفضل اللہ اعمال سے اپنے آپ کو کامیابیوں اور خوشیوں میں تبدیل کررہے ہیں اور اپنی برباد زندگیوں کو آباد کررہے ہیں۔ عبقری میں چھپے اعمال کی بدولت ہمیں بہت خوب خوب فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ قرآن کی سورۂ الم نشرح جو کہ تیسویں پارہ میں ہے اس سے فوائد کے دو واقعات میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ میرا ایک بیٹا جو کہ پاک آرمی میں کیپٹن ہے۔ وہ ایک مرتبہ سیاچن سے اپنی ڈیوٹی مکمل کرکے چھٹیوں پر گھر آرہا تھا کہ ایک جگہ ٹریفک رک گئی‘ میں نے فون کیا تو بتایا کہ میں بشام کے علاقہ میں ہوں۔ دو گھنٹے بعد میں نے فون کیا تو کہنے لگا: بشام میں ہوں۔ میں نے حیرانی سے پوچھا: دو گھنٹے پہلے بھی بشام میں تھے‘ اور اب بھی بشام میں ہی ہوں۔ کیا ہوا؟ کہنے لگا؟ بابا روڈ بند ہے‘ دو سے تین کلومیٹر لمبی لائن لگی ہوئی ہے۔ نامعلوم یہ ٹریفک کب کھلے گی؟ وہ مجھے کافی پریشان محسوس ہوئی۔ میں نے اسے کہا کہ تم سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردو انشاء اللہ اللہ کرم کرے گا۔ یقین جانیے! صرف تین منٹ کے بعد ہی اس کا میسج آیا اور میں نے دیکھے بغیر گھر والوں کو کہا کہ یہ میرے کیپٹن کا میسج ہے اور اس میسج میں راستہ کھلنے کی خوشخبری لکھی ہوگی۔ جب گھر والوں نے میسج پڑھا تو اس میں یہی لکھا تھا کہ اس سورۂ کے پڑھتے ہی ٹریفک چل پڑی ہے اور راستہ کھل گیا ہے۔ اسی طرح میری بیٹی کا لیپ ٹاپ خراب ہوگیا اور وہ بھکر سے میرے پاس راولپنڈی میں لے کر آئی۔اس کا بھائی بھی ٹھیک کرلیتا ہے ‘ اس نے چیک کیا مگر اس سے نہ ہوا۔ مکینک کو دکھایا اور تین دن رکھنے کے بعد انہوں نے جواب دے دیا کہ ٹھیک نہیں ہورہا۔ میری بیٹی بہت پریشان کہ میرا اتنا مہنگا لیپ ٹاپ اچانک کیسے خراب ہوگیا؟ میں نے بیٹی کوکہا کہ سورۂ الم نشرح بار بار پڑھو اور پھرکوشش کرو انشاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ جناب! میری بیٹی کے الفاظ ہیں کہ میں نے پہلے سوچا کہ الم نشرح پڑھنے سے کیا ہوگا؟ پھر میں نے خود ہی پہلے ایک تسبیح سورۂ الم نشرح کی پڑھی اور کوشش شروع کردی تو آدھے گھنٹے کے بعد لیپ ٹاپ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ اور اسی دن سے بالکل ٹھیک چل رہا ہے۔ اسی طرح میری بیٹی شہر سے گاؤں آئی ہوئی تھی‘ ابھی کل ہی اسے پتہ چلا کہ اس کے گھر میں چوری ہوگئی ہے‘ وہ کہنے لگی کہ یہ ہوہی نہیں سکتا کہ میری چوری ہوجائے؟ جا کردیکھا تو دروازہ کھلا تھا‘ تالے ٹوٹے ہوئے تھے مگر گھر کا ایک تنکا بھی چوری نہیں ہوا ‘ سب صحیح سلامت تھا کیونکہ وہ کہتی ہے کہ میں روزانہ سورۂ الم نشرح پڑھتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 438 reviews.