Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برکت کی چابی ہروقت اپنے پاس رکھیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

اکثر ہم نے اتوار کو اچھا کھانا پکانا کہ سب مل کر کھائیں گے (اس نواب بلے نے آنا اس میں منہ مارنا اور ہمیںسارا سالن گرانا پڑتا) ہم کھانا پکاکر اکثر بھاری چیزیں ڈھکن پر رکھ دیتے کبھی کونڈی کبھی کچھ مگر یہ پھر بھی منہ مار جاتا، کچن کا دروازہ بھی بند کرتے پھر بھی۔

سورۃ الکوثر کی فضیلت
گلی میں ایک موٹابلا تھا جو دور سے گوشت کی خوشبو سونگھ کر اکثر محلہ داروں کا کھانا خراب کرتا تھا اسکی خاص بات یہ تھی کہ پورے سالن میں سے یا چاولوں میں سے اور کوئی بوٹی نہ کھاتا نہ خراب کرتا صرف ٹانگ کی بوٹی نکالتا تھا، اکثر ہم نے اتوار کو اچھا کھانا پکانا کہ سب مل کر کھائیں گے‘اس نواب بلے نے آنا اس میں منہ مارنا اور ہمیں سارا سالن گرانا پڑتا۔ ہم کھانا پکاکر اکثر بھاری چیزیں ڈھکن پر رکھ دیتے کبھی کونڈی کبھی کچھ مگر یہ پھر بھی منہ مار جاتا، کچن کا دروازہ بھی بند کرتے پھر بھی۔ پھر عبقری سے سورۂ کوثر کا وظیفہ ملا۔ اتوار کی دوپہر کو سالن پکاکر سورۃ الکوثر کا وظیفہ پڑھتی، نماز ظہر کی فکر میں ڈھکن دے کر دروازہ بند کرکے جائے نماز پر کھڑی ہوگئی، جلدی میں بھاری چیزیں رکھنا بھول گئی (یاپھر اللہ تعالیٰ نے اپنی شان عظیم ظاہر کرنا تھی) اب جائے نماز پر بیٹھی تو کھٹ پٹ کی آوازیں آرہی ہیں، میں نے سوچا وہم ہے‘ دروازہ تو بند ہے اور پھر نماز پڑھنے لگ گئی، پوری نماز پڑھ لی، پھر بھی آوازیں آرہی ہیں، سوچا جاکر دیکھوںتو سہی کیا ہورہا ہے؟جب گئی تو دیکھا صرف خالی ڈھکن سے بلا سرمارہا ہے اور ڈھکن اٹھ ہی نہیں رہا، اس دن میرا یقین اور پختہ ہوگیا‘ اس دن سب نے مل کر کھانا بھی کھایا اور میں سالن گرانے سے بھی بچ گئی۔ سبحان اللہ! ۔(رشیدہ خانم، لاہور)
برکتوں کی چابی ہاتھ لگ گئی
مجھےعبقری سے سورۂ کوثر کا وظیفہ کیا ملاجیسے برکتوں کی چابی ہاتھ آگئی ہو۔ہروقت باوضو کھلا پڑھتی تھی۔ حضرت صاحب کا جزاک اللہ جو ہمیں اسم الٰہی اسم اعظم دیتے رہتے ہیں (بھولے ہوئوں کو یاد کرواتے رہتے ہیں) اب اکثر ماہ کے آخر پر رقم بچ جاتی ہے پہلے وہی ادھار پکڑنے پڑتے تھے، بجٹ متاثر ہوجاتا تھا اب رفتہ رفتہ (سورۃ الکوثر پڑھنے رہنے سے) برکتیں اور راحتیں واضح ہوتی جارہی ہیں۔ (ثمینہ ذوالفقار، شاہدرہ)
میرے شوہر پٹرول ڈلوانا بھول گئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم لوگ شادی سے واپس آرہے تھے اور ڈر تھا کہ پٹرول نہ ختم ہوجائے ابھی گھر سے دور تھے فوراً سورۃ الکوثر کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا شوہر بار بار یہی دہرارہے تھے مجھے لگ رہا ہے جیسے پٹرول ختم ہوگیا ہے کیونکہ میں پٹرول ڈلوانا بھول گیا، یوں بھی پٹرول جلدی ختم ہوجاتا تھا، میں وظیفہ پڑھتی رہی اور عافیت کے ساتھ گھر پہنچ گئے لیکن جونہی گھر پہنچے گاڑی بند، پٹرول سچ مچ ختم ہوچکا تھا لیکن رب العزت نے رات کے وقت ہمیں خیریت کے ساتھ گھر پہنچادیا اور یہ سب سورۃ الکوثر کی برکت سے ممکن ہوا۔ اس روز کے بعد میرا اور میرے شوہر کا ایمان اس قدر مضبوط ہوا کہ ہم اب سورۃ الکوثر پڑھے بغیر پٹرول اور سی این جی ڈلواتے ہی نہیں۔ جزاک اللہ! (شہنیلا، عسکری ٹائون)
باہر جارہے ہیں! یاحفیظ سات مرتبہ
اور سفر کی دعا ہرگز نہ بھولیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اس رسالہ میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے ہم خوب فوائد اٹھاتے ہیں۔ آج میں قارئین کیلئے اپنا آزمودہ ایک واقعہ لائی ہوں یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ قارئین!درس میں حضرت حکیم صاحب نے حفاظت والے اعمال کے ساتھ مسبب الاسباب سے بھی مدد لینے کا فرمایا۔ یَاحَفِیْظُ 7 مرتبہ پڑھ کر سفر کی دعا پڑھ کر دونوں میاں بیوی چلے تو اچانک سامنے سے آتی ویگن کے ساتھ حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ صاف واضح تھا اتنی تھوڑی جگہ تھی جہاں بمشکل ہم سائیڈ پر ہوتے دونوں کو فوراً احساس ہوا کہ یہ جوناگہانی آفت سے حفاظت ہوئی، صرف اور صرف اسم الٰہی سے ہوئی ورنہ حادثہ ہوجاتا۔ اب کبھی بھی یَاحَفِیْظُ 7 مرتبہ اور سفر کی دعا پڑھنا نہیں بھولتے۔ (عظمیٰ، گڑھی شاہو)
عبقری سے درود پڑھا اور زندگی میں سکون آگیا
یہ درود پاک ماہنامہ عبقری پڑھا اور معمول بنالیا بلکہ اللہ نے معمول بنادیا۔ تقریباً ایک ماہ میں ہی زندگی میں سکون محسوس ہونے لگا۔ اطمینان اور راحت اور کام میں آسانی ہونے لگی، اب جو سوچتی ہوں اسی دن مل جاتا ہے اور پھر محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو ابھی دل میں خیال ہی آرہا تھا اور مل بھی گیا یہ سب کیفیت درود پاک پڑھنے کے بعدملی ہے۔ سبحان اللہ!
دو انمول خزانے
عسکری ٹائون سے ایک خاتون نے پڑھنا شروع کیا ان کے بچہ دانی میں رسولی تھی علاج کرواکروا کر تھک چکی تھیں، دو انمول خزانے پڑھنے کی ترتیب بنائی تقریباً ایک ماہ کے اندر ہی طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی تکلیف میں کمی آئی اور دل لگاکر پڑھنے لگی۔ آہستہ آہستہ دوائوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہونے لگا، (نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا) جوں جوں طبیعت میں بحالی آئی یقین کامل ہونے لگا۔ ساتھ ہی ساتھ بارش کے پانی پر سورۃ الفاتحہ 70 دفعہ دم کرکے پینے لگی اور بیماری ناپید۔ سبحان اللہ! آج کے اس مادی دور میں بھی رب العزت کرشمات دیکھا رہا ہے دیکھنے والی آنکھ ضروری ہے۔
اپنی نانوکے گھر گئی چھت پر کھیل رہے تھے ماموں زاد بھی اور یہ بھی اچانک کھیلتے کھیلتے ساتھ والے ہمسائیوں کی چھت پر پھلانگ گئے (بڑے ان کی چھت اور گھر جانے سے ہمیشہ منع کرتے کہ یہ بڑے پراسرار اور عجیب سے لوگ ہیں ادھر نہیں جانا) جونہی ہم ان کی چھت پر گئے ہم پانچ بچے تھے (3لڑکے اور دو لڑکیاں) بڑے بھائی لوگ اوپر آگئے اور انہوں نے ہمیں رنگے ہاتھوں (دوسری چھت پر) پکڑلیا خوب ڈانٹا اور کہا چلو تمہاری (نانی اور امی ابو) بڑوں کو شکایت لگاتا ہوں، تمہاری شامت آئی ہے، اب بڑے پریشان نیچے سب کے سامنے بے عزتی ہونا تھی اور پھر امی دوبارہ بھی نانو کے گھر جلدی نہ لاتی۔ خیر پریشان نیچے آگئے اور سیدھے مامی کے کمرے میں، اللہ تعالیٰ نے دوانمول خزانے کی کتاب دکھادی، سوچا یہ (خزانہ نمبر2) پڑھیں گے تو ڈانٹ سے بچ جائیں گے، پڑھنا شروع ہوگئے، ایک بچے نے کہاکہ کچھ کرلو آج تو بھائی نے خود دیکھ لیا ہے، آج تو ضرور ڈانٹ پڑے گی۔ خیر ہم پڑھتے رہے اللہ تعالیٰ کی کرنی کہ بھائی جان نیچے آئے ہمیں سامنے دیکھ کر بھی انہیں کوئی بات یاد نہ آئی وہ ہر بات بھول چکے تھے، ہمیں پیار سے تھپکی دی اور چلے گئے۔ سبحان اللہ! (عمارہ، اچھرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 465 reviews.