Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیوٹی پارلر سے عبقری ملا وظیفہ پڑھا اولاد نرینہ ملی

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

مجھے بچپن سے روحانی علم کا بہت شوق تھا۔ عبقری سے منسلک ہونے سے پہلے کافی کتابوں سے وظائف وغیرہ پڑھے‘ لیکن کوئی نگرانی یا رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے فائدہ نہ ہوا۔ ایک وظیفہ جو مجھے اچھی طرح یاد ہے‘ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے ایک دعا تھی جو ہر روز چھ دن تک سو مرتبہ پڑھنی تھی جو کہ چوتھے کلمہ سے کافی مشابہت رکھتی تھی۔ بندے نےکچھ دن اس کاورد کیا وقت مقررہ پر ورد کیا‘ ایک خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں دو تلواریں ہیں اور میں اڑتا ہوا ایک ایسے عالم میں پہنچا ہوں جہاں پرزمین لکڑی کی تھی‘ اچانک ایک مخلوق جس کے چہرے واضح نہیں تھے انہوں نے مجھے گھیر لیا۔ میں نے تلواریں جو ہاتھ میں پکڑی تھی‘ غالباً ایک چھوٹی اور ایک بڑی تھی۔ میرے الفاظ تھے اے اللہ معاف کرنا‘ غلطی ہوگئی اور خواب ختم ہوگیا۔ اس خواب کے بعد ایک دن اچانک مجھے عبقری ایک بیوٹی پارلر سے ملا۔ ایک دن میں اپنی بیوی کو لےکر پارلر گیا‘ واپسی پر میری بیوی نے کہا کہ مجھے عبقری رسالہ لاکر دیں۔ میں چونکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کافی زیادہ استعمال کرتا ہوں‘ میں نے فوراً نام اور ایڈریس پڑھا اس رسالے میں غالباً سورۂ بقرہ سے بیٹا پائیں کا کالم چھپا تھا۔ اس وقت میرا بیٹا نہیں تھا۔ میری مسز نے وہ عمل کیا۔ اللہ نے ہمیں بیٹا عطا کیا۔ الحمدللہ! میں نے کہا جہاں بھی ہوگا یہ رسالہ ڈھونڈ نکالوں گا۔ میں نے گھر آکر انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی عبقری مجھے انتہائی آسانی سےمل گیا۔ میں نے اخبار والے ہاکر سے عبقری کے متعلق پوچھا تو اس نے اسی وقت نکال کر میرے ہاتھ میں تھما دیا۔ بقول اس کے یہ ہماری سب سےزیادہ سیل ہونے والی آئٹم ہے۔ عبقری جب سے ملا میری زندگی کی ترتیب ہی بدل گئی۔ اس میں سے دیکھ کر بہت سے اعمال کیے اور کیا خوب پایا۔اس میں سے دیکھ کر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ایک عمل جو نوچندی جمعرات سے رروزانہ ایک وقت نماز عشاء کے بعد 786 مرتبہ پڑھی‘ انیس دنوں تک۔اس کی عجیب تاثیر ہے۔ ہر کام سے پہلے اور صبح وشام انیس دفعہ معمول میں ہے۔ تسخیر کیلئے لاجواب ہے۔ جس سے بھی ملتا ہوں بڑی مہربانی اور پیار اور خلوص سےملتا ہے۔ (ذ۔ا)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 493 reviews.